دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں
کےلئے) کے تحت پاکستان بھر کی ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورہ ہواجس میں تمام ریجن ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’ نرمی‘‘ کے موضوع پر بیان کیااور شعبے میں بہتری لانے کے حوالےسے متفرق
نکات سمجھائے نیزسابقہ کارکردگی کافالو اَپ
کیا اور مفتشات میں اضافہ کرکے تفتیشی نظام ہر زون میں مضبوط بنانے کا ذہن دیا۔مزید
ہر ماہ نئے مدارس کا آغاز کرنے اورریجن تا علاقہ میں پابندی سے مدارس کے جائزے و تفتیش کرنے کے
حوالے سے اہداف دیئےجس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ محفلِ نعت کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں
بلدیہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن
مہاجر کیمپ میں ایصال ثواب اجتماع کاانعقادہواجس میں26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن مشاورت اصلاحِ اعمال ذمہ داراسلامی بہن نے ’’ ایصال ثواب ‘‘کے موضوع پر بیان کیا
اور قراٰن پاک درست پڑھنےکےلئے اسلامی
بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں داخلہ لینےکی ترغیب دلائی نیزہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن بھی
دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں
پیش کیں۔آخر میں مرحوم کےلئے فاتحہ خوانی اوردعا ئےمغفرت کاسلسلہ ہوا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 1 لیاری کابینہ میں
چند ٹیچرز، لیڈی پروفیسر اور لیڈی میڈیکل اسٹاف میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا ۔
ذمہ داراسلامی بہن نےانہیں اپنے اداروں میں
دینی حلقہ لگانے کا ذہن دیتےہوئےہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےاور دینی
کاموں میں حصہ لینےکی ترغیب دلائی ۔
ایک
پروفیسر اسلامی بہن نے اپنے آپ کو دعوت اسلامی کےدینی کاموں کے لئے پیش کیا نیز انہیں بطور ادارہ ذمہ دار اپنے کالج میں دینی کام کرنے کی ذمہ داری دے دی گئی جبکہ
انہوں نے اپنی بیٹی کو آن لائن مدرسے میں ایڈمیشن بھی دلوایا۔
دعوت
اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ یوکے برمنگھم کا کونسلر جلیل رضوان (Oldbury
Ward) نے دورہ کیا جہاں انہیں جامعۃ المدینہ،
مسجد، مختلف دفاتر اور شعبہ جات سمیت فیضان مدینہ کی بلڈنگ کا وزٹ کروایا گیا۔
ذمہ
داران کی جانب سے کونسلر جلیل رضوان کو دعوت اسلامی کے بارے میں ایک پریزنٹیشن
دیکھایا گیا۔ پریزنٹیشن میں نوجوانوں اور قیدیوں میں ہونے والے دینی کام، جرائم کو
کم کرنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات اور مختلف پروجیکٹس شامل تھیں۔
کونسلر
جلیل رضوان نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا اور رواں سال اپریل میں شروع ہونے
والے معاشرتی منصوبوں خصوصاً صفائی ستھرائی اور Fly-tippingمہم
کی بہت تعریف کی اور دعوت اسلامی کے ساتھ مستقل تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
اس
موقع پر نگران برمنگھم یوکے ریجن حاجی سید فضیل رضا عطاری، ممبر شعبہ FGRFویسٹ
مڈلینڈ یوکے وسیم عطاری اور ممبر شعبہ FGRFویسٹ مڈلینڈ
یوکے عبد الوحیدعطاری موجود تھے۔
دعوتِ اسلامی کےزیراہتمام کراچی ساؤتھ زون 1 محمود آباد بلوچ کالونی میں
مدنی مشورہ ہوا جس میں 13 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے’’ نرمی کے موضوع ‘‘پر
بیان کیا اس کے بعد ذمہ داراسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں
بہتری لانےکےحوالےسے نکات بتائے۔ مزید نئی جگہ ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع
رکھوانےکا ہدف دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
کونسلر محمد اخلاق کا برطانیہ آسٹن میں جامعۃ المدینہ
گرلز کی عمارت کا وزٹ
کونسلر
محمد اخلاق (Ward
End, Birmingham UK Ward) نے برطانیہ کے شہر آسٹن میں
قائم دعوت اسلامی کے جامعۃ المدینہ گرلز کا دورہ کیا جہاں ذمہ داران نے انہیں
عمارت کا وزٹ کروایا۔
ذمہ
داران نے کونسلر محمد اخلاق کو جامعۃ المدینہ میں دی جانے والی تعلیم اور
اسلامی بہنوں میں والے دینی کام کا تعارف پیش کیا۔
کونسلر
محمد اخلاق نے دعوت اسلامی کے جملہ کاموں کو خوب سراہا اور جامعۃ المدینہ گرلزکے
قیام پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں لیاری کابینہ کی ڈویژن موسیٰ لین محمدی مدرسہ کراچی
میں ماہانہ ڈویژن سطح کامدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران ،ڈویژن مشاورت ، علاقہ
نگران اور علاقہ مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن نگران اسلامی بہن نے دینی کام کرنےکے حوالے سے اسلامی
بہنوں کونکات بتائے۔مزید دینی کام اورناظرہ قراٰن کورسز کرنے ، کارکردگی جدول و ماہانہ کارکردگی وقت پر جمع کروانے کا
ذہن دیا جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کرتےہوئے آن لائن ناظرہ قراٰن کورس کرنے کی بھی نیتیں
کیں۔
برطانیہ کے شہر آسٹن کے لائٹ ہاؤس میں ”Speeding Kills
“ورکشاپ کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام برمنگھم برطانیہ کے شہر آسٹن کے لائٹ ہاؤس میں ”Speeding
Kills “کے نام
نوجوانوں کے لئے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا تاکہ تیزی کے نتائج کے بارے میں شعور
اجاگر کیا جاسکے۔
ورکشاپ
میں لوگوں کی تیز رفتاری، اس کے نتیجے میں ہلاکتوں کے اعداد و شمار، تیز رفتاری سے
ہونے والے سنگین زخمیوں کے واقعات،اہلِ خانہ کے لئے حادثے کے بعد کی زندگی، رفتار
کی حد میں ڈرائیونگ کی اہمیت اور دیگر امور پر رہنمائی کی گئی۔بعد ازاں اس بات کی
رہنمائی کی گئی کہ حد سے زیادہ چند MPH سنگین حادثے کا سبب کیسے بن سکتی ہے۔
کونسلر
اخلاق (Ward
End ward) نے بھی شرکت کی اور نوجوانوں کو تیزرفتاری
کے نتائج سے آگاہ کیا۔
دعوت
اسلامی ہماری آنے والی نسل کو بااختیار بنانے اور ان کو نوجوانوں کے مابین ہونے
والے مسائل سے نمٹنے کے لئے مڈلینڈز برطانیہ میں یوتھ فورم کا آغاز کیا ہے۔
اس
سلسلے میں پہلا ایونٹ برمنگھم برطانیہ کے اسٹورن یونیورسٹی میں منعقد ہوا جس میں یوتھ
فورم کے متعدد ممبران نے شرکت کی۔
ممبران
نے اسٹوڈنٹس کے درمیان county lines/drugsکے حوالے سےSpeech
کی اور اس مسئلے سے کیسے نمٹنا ہے اس حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔
دعوت
اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ یوکے برمنگھم کا کونسلر محمد ادریس نے دورہ کیا
جہاں انہیں جامعۃ المدینہ، مسجد، مختلف دفاتر اور شعبہ جات سمیت فیضان مدینہ کی
بلڈنگ کا وزٹ کروایا گیا۔
ذمہ
داران کی جانب سے کونسلر محمد ادریس کو دعوت اسلامی کے بارے میں ایک پریزنٹیشن
دیکھایا گیا۔ پریزنٹیشن میں نوجوانوں اور قیدیوں میں ہونے والے دینی کام، جرائم کو
کم کرنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات اور مختلف پروجیکٹس شامل تھیں۔
کونسلر
محمد ادریس نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا اور رواں سال اپریل میں شروع ہونے
والے معاشرتی منصوبوں خصوصاً صفائی ستھرائی اور Fly-tippingمہم
کی بہت تعریف کی اور دعوت اسلامی کے ساتھ مستقل تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اِصلاحِ اعمال
للبنات کےزیراہتمام کراچی بلدیہ ٹاؤن کابینہ میں کابینہ سطح پر جون2021ء کی
ماہانہ کارکردگی ملاحظہ ہوں:
تقسیم کئےگئےنیک اعمال
کے رسائل کی تعداد: 657
وصول ہونےوالےنیک
اعمال کے رسائل کی تعداد: 735
ماہ میں 14،15 روزے رکھنے والی
اسلامی بہنوں کی تعداد: 8
ماہ میں 7،8 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 95
ماہ میں 4،5 روزے رکھنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد: 104
نیک کاموں پر عمل کر کے مدنی بیٹیاں بننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 7
رسالہ خاموش شہزادہ پڑھنے سننےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد: 84
یومِ قفلِ مدینہ منانے اسلامی بہنوں کی تعداد: 78
ایامِ قفلِ مدینہ منانے اسلامی بہنوں کی تعداد: 16
اصلاح اعمال اجتماعات کی تعداد:6
اصلاح اعمال
اجتماعات میں شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد: 85
دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ (اسلامی
بہنوں کے لئے)کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اوکاڑہ زون میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس
میں مدرسۃ المدینہ بالغات کی کابینہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
رکن زون ذمہ دار
اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کی موجودہ کارکردگی
کا سابقہ کارکردگی سے تقابل کیااور مدرسہ
کی کارکردگی کو بہتربنانے نیز ہر ہر ذیلی حلقے میں بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کامدرسۃ المدینہ کھولنے کا ہدف دیا ۔
ای رسید
اکاؤنٹ کے لئے ذمہ داراسلامی بہنوں کے کوائف جلد جمع کروانے اور اکاؤنٹ اوپن کروانے
پربھی کلام کیا نیزماہانہ سفری شیڈول اور
ماہانہ مدنی مشورہ لینے کا ہدف بھی دیا ۔مزید
اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی ۔