پچھلے دنوں  مدنی مرکز فیضان مدینہ اٹک میں عمرہ تربیتی کورس کا اہتمام ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے پاور پوائنٹ سلائیڈ کے ذریعے عمرے کا طریقہ بتایا اور احرام باندھنے کا عملی طریقہ سکھایا اور مدینے پاک کی حاضری کے آداب پر نگران مجلس حج و عمرہ راولپنڈی ڈویژن نے سنتوں بھرا بیان کیا اس اجتماع میں نگران کابینہ بھی شریک تھے۔(رپورٹ: مبشر حسن عطاری ڈسٹرکٹ اٹک مجلس حج و عمرہ ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس انصاری)


گزشتہ دنوں جامع مسجد منور جان راولپنڈی روڈ فتح جنگ میں عمرہ تربیتی اجتماع ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے عمرے کے احکام اور احرام باندھنے کا عملی طریقے کے ساتھ ساتھ مدینہ پاک کی حاضری کے آداب پر بیان کیا۔(رپورٹ: مبشر حسن عطاری ڈسٹرکٹ اٹک مجلس حج و عمرہ ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس انصاری)


گزشتہ دنوں جامع مسجد فیضانِ اکرامِ مصطفٰی فتح جنگ میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں احرام باندھنے کا طریقہ ، عمرہ کرنے کا طریقہ  و آداب سکھائے ساتھ ہی حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت بھی کی ۔(رپورٹ: مبشر حسن عطاری ڈسٹرکٹ اٹک مجلس حج و عمرہ ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس انصاری) 


پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ پنڈی گھیب میں عمرہ تربیتی اجتماع ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے پاور پوائنٹ سلائیڈ کے ذریعے عمرے کا طریقہ بتایا اور احرام باندھنے کا عملی طریقہ سکھایا اور مدینے پاک کی حاضری کے آداب پر نگران مجلس حج و عمرہ راولپنڈی ڈویژن نے سنتوں بھرا بیان کیا اس اجتماع میں پنڈی گھیب کے نگران کابینہ اور رکن کابینہ حج و عمرہ نے بھی شرکت کی آخر میں کھڑے ہو کر سب نے صلوۃ و سلام بھی پیش کیا۔(رپورٹ: مبشر حسن عطاری ڈسٹرکٹ اٹک مجلس حج و عمرہ ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس انصاری)


گزشتہ دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ (حنفیہ مسجد) جنڈ سٹی میں دعوت اسلامی کے تحت عمرہ تربیتی کورس کا اہتمام کیا گیا ۔

اس کورس میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے پاور پوائنٹ سلائیڈ کے ذریعے عمرے کا طریقہ بتایا اور احرام باندھنے کا عملی طریقہ سکھایا اور مدینے پاک کی حاضری کے آداب پر نگران مجلس حج و عمرہ راولپنڈی ڈویژن نے بیان کیا۔(رپورٹ: مبشر حسن عطاری ڈسٹرکٹ اٹک مجلس حج و عمرہ ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس انصاری)


گزشتہ دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ گرین سٹی واہ کینٹ میں شعبہ حج و عمرہ کے تحت عمرہ تربیتی اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں مجلس حج و عمرہ کے ڈویژن ذمہ دار نے پاور پوائنٹ سلائیڈ کے ذریعے عمرے کا طریقہ بتایااور مدینے پاک کی حاضری کے آداب پر سنتوں بھرا بیان کیا نیز ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے احرام باندھنے کا عملی طریقہ  بھی بتایا ۔اس اجتماع میں واہ کینٹ مجلس حج و عمرہ کے اراکین کابینہ نے بھی شرکت کی۔(رپورٹ: مبشر حسن عطاری ڈسٹرکٹ اٹک مجلس حج و عمرہ ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس انصاری)


گزشتہ دنوں مدنی مرکز فیضان صدیق اکبر اسلام پورا حسن ابدال میں دعوت اسلامی کے تحت حج وعمرہ کورس کروایا گیا اس کورس میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے  عمرے کا طریقہ بتایا اور احرام باندھنے کا عملی طریقہ سکھایا اور مدینے پاک کی حاضری کے آداب بیان کئے۔(رپورٹ: مبشر حسن عطاری ڈسٹرکٹ اٹک مجلس حج و عمرہ ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس انصاری)


پنجاب پاکستان کے مشہورشہر فیصل آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 12 ماہ کا مدنی قافلہ مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں کے لئے ایک تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کو مدنی پھولوں سے نوازانیز سوال و جواب کا بھی سلسلہ رہا۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو اپنے اپنے علاقوں میں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو بھر انداز میں کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


11 مئی 2022ء بروز بدھ دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 12 ماہ کےمدنی قافلےمیں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کے لئے اختتامی نشست کا انعقا د کیا گیا۔

اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین قافلہ عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےشرکائے مدنی قافلہ کواپنے اپنے علاقوں میں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور دیگر عاشقانِ رسول کو 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کروانے کا ذہن دیا۔

بعدازاں 12 ماہ کا مدنی قافلہ مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں کے درمیان اسناد تقسیم کی گئیں اور تحائف بھی دینے کا سلسلہ رہا۔اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی سید لقمان عطاری موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پاکستان کے شہرلاہور میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں ایک نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ بوائز کے دورۂ حدیث شریف میں پڑھنے والے اور تخصص فی الفقہ سمیت دیگر کورسز کرنے والے طلبۂ کرام نے شرکت کی۔

اس نشست میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی دینی، اخلاقی اور تعلیمی اعتبار سے تربیت کی اور اُن کی 12 ماہ کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا ر کیا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نےدینی کاموں کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ کورنگی لانڈھی ٹاؤن کا دورہ کیا جہاں انہوں نےمقامی ذمہ داران کے ہمراہ مختلف مقامات پر عاشقانِ رسول سے ملاقات کی۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نے عاشقانِ رسول کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں انہوں نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک ہونے کا ذہن دیا ۔بعدازاں اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے زیرِ اہتمام 12 مئی 2022ء بروز جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں افتتاحِ بخاری کے موقع پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے بخاری شریف کی پہلی حدیث پڑھی۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی جامعۃ المدینہ بوائز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں استاذ الحدیث مفتی محمد ہاشم خان عطاری اور مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری سمیت دورۂ حدیث شریف کے طلبۂ کرام نےاس اجتماعِ پاک میں بذریعہ مدنی چینل شرکت کی اور امیرِ اہلِ سنت کے مدنی پھولوں سے استفادہ حاصل کیا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)