دعوت  اسلامی کے زیر اہتمام 26اپریل 2022 ء کو کینیا،یوگینڈااور تنزانیہ کی ملک نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

اس مشورے میں سینٹرل افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے سابقہ دینی کام کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اخراجات پالیسی،حکمتِ عملی کے ساتھ مختلف دینی کاموں میں شرکت اور اپنے کارکردگی شیڈول پر %100 عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔


Under the supervision of the Department of Short Courses, Dawat-e-Islami, a 10 days’ course known as “weekly sunnah inspiring ijtima’ course” was introduced to be conducted from 15th November 2021 onwards, in South Africa via internet. Approximately, 20 Islamic sisters had the privilege of attending it.

The Islamic sisters attending this short course had the privilege of learning firmness and actions of sharayi Sunnah inspiring ijtima’, the importance and value of performance, the importance of preparation, and way of distribution of religious work. 


Under the supervision of Dawat-e-Islami, a Madani Mashwarah was conducted in Welkom, South Africa on 4th October 2021. All Nigran and Zimmadar had the privilege of attending this spiritual Mashwarah.

Kabinah Nigran Islamic sister followed up the Kaarkardagi of the attendees (Islamic sisters), did their Tarbiyyah and provided the points on improving the religious activities. She also gave them the mindset of conducting Milad in Rabi-ul-Awwal.


شعبہ تعلیم دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  6 جولائی 2021ء کوڈیفنس فیضان اسلام میں دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹوڈنٹس اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران شعبہ تعلیم عبد الوہاب عطاری نے بیان کیا اور اچھی صحبت اور دیگر موضوعات پر مدنی پھول دیئے۔عبد الوہاب عطاری نے شرکا کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور شعبہ تعلیم کے تحت ہونے والے کورسز میں داخلہ لینے کا ذہن دیاجس پر شرکا نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد رضا، رکن کابینہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ)


6جولائی 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ چکوال میں دعوت اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کا مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار مشرف عطاری نے بستوں پر پابندی سے وقت دینے، 12 دینی کاموں میں شرکت کرنے اور امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسائل پڑھنے کی ترغیب دلائی۔

مدنی مشور ےکے بعد ریجن ذمہ دار نے اطراف خانپور کابینہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کابینہ میں بستے بڑھانے کے لئے نگران ڈویژن مشاورت سے ملاقات کی۔ بعد ازاں روحانی علاج کے بستے شروع کرنے کے لئے مقامات کا جائزہ بھی لیا۔

نوٹ: چکوال شہر میں تین مقامات پر عصر تا مغرب روزانہ روحانی علاج کا بستہ لگایا جاتا ہے ۔

(1) مدنی مرکز دعوت اسلامی فیضان مدینہ چواچوک چکوال (2) جامعہ سعیدیہ ون فائیو چوک تلہ گنگ روڈ چکوال (3) جامع مسجد رضویہ معصومیہ چھپڑ بازار چکوال2۔ (رپورٹ: مشرف علی عطاری، ریجن ذمہ دارشعبہ روحانی علاج )


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کے تحت چند روز قبل پاکستان ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ریجن ڈونیشن بکس ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ماہانہ کارکردگی اور جدول کارکردگی پر کلام ہوا نیز ذمہ داراسلامی بہنوں کو ان کی انفرادی کارکردگی بتائی گئی۔ آئندہ شعبہ کے اہداف دیئے گئےاور تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف دئیے گئے جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ شعبے میں بہتری لانےکی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن  للبنات کےتحت گزشتہ دنوں ملتان ریجن ، بہاولپور زون ، ہارون آباد کی کابینہ ڈویژن فورٹ عباس میں مدنی مشورہ ہوا جس میں 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو کفن دفن کورس کروانے کے حوالے سے نکات بتائے اور کفن دفن ٹیسٹ دیکر کورس کروانے کے اہداف دئیے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا الیاس عطار قادری  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ پچھلے کئی سالوں سے مسلسل”مدنی مذاکرہ“ نامی ہفتہ وار ایسی علمی نشست قائم فرماتے ہیں جس میں شرکت کرنے والے ہر خاص و عام کو شرعی، طبی، تاریخی اور تنظیمی معلومات کا خزانہ ہاتھ آتا ہے۔

اسی سلسلے میں آج مورخہ 12 جون 2021ء رات 9:30 بجے مین یونیورسٹی روڈ پر واقع عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائیگا جس میں امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقانِ رسول کی جانب ہونے والے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے درخواست کی جاتی ہے کہ مدنی مذاکرے میں شرکت کرکے علم دین کا ڈھیروں ڈھیر خزانہ حاصل کریں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام10 جون2021ء سے   یو کےلندن(London) ریجن میں 30 دن پر مشتمل ”فیضانِ تجوید و نماز کورس“کا آغاز ہوا جس میں 30 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔

اس کورس میں اسٹوڈنٹس کو تجوید(مدنی قاعدہ،چھ کلمے،ایمان مفصل و مجمل،تلبیہ و تشریق)،فقہ(وضو،غسل نماز اور دیگر اہم شرعی مسائل) اور تربیت(بیانات و مدنی تربیت) جیسے اہم مسائل سیکھنے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ ازدیادِ حب کے زیر اہتمام مئی 2021ء  میں یوکے لندن، برمنگھم، بریڈ فورڈ، اسکاٹ لینڈاور آئرلینڈریجنز کی ذمہ داراسلامی بہنوں کی جانب سے71 ایسی اسلامی بہنوں سے رابطہ کیا گیا جو پہلے رابطے میں تھیں مگر کچھ عرصے سے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے دور تھیں۔

ان میں سے 38 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی،15 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ میں شرکت کی سعادت حاصل کی، 7اسلامی بہنوں نے مدرسۃ المدینہ میں پڑھا/ پڑھوایا، 14 اسلامی بہنوں نے شارٹ کورسز کیا/ کروایا، 30 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار رسالہ پڑھا اور 6 اسلامی بہنوں نے نیک اعمال کا رسالہ جمع کروایا۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام02 تا 06 جون  2021ء تک یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن میں گلاسگو(Glasgow) اور ایڈنبرگ(Edinburgh) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 82 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے”مکہ مکرمہ کی شان و عظمت “کے موضوع پربیانات کئے اور اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث کی روشنی میں مکہ مکرمہ کی فضیلت اور اہمیت کے مدنی پھول پیش کئے نیز اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا ،آخر میں اجتماعی دعا بھی کی گئی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام ماہ مئی2021میں یوکے لندن (London) ریجن میں لگنے والے مدارس اور دیگر دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ کیجئے:

پورے ریجن میں مدرسۃالمدینہ بالغات کے درجات کی تعداد:41

مدرسات کی تعداد: 34

مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :244

بذریعہ اسکائپ 2دن لگنے والے درجات کی تعداد:21

ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 117

بذریعہ اسکائپ پڑھانے والی مدرسات کی تعداد: 19

گھر میں لگنے والے مدرسۃالمدینہ بالغات کی تعداد :4

گھر میں مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :6

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :93

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :97

اکثر دن اپنے اعمال کا جائزہ لینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :91