دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے کینیڈا کے
مختلف شہروں مونٹریال(Montreal)، تھورن کلف(Thorncliffe)، کیلگری (Calgary)اور برامپٹن(Brampton) کے ذیلی حلقے میں ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 112 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے ”مکے کی شان وعظمت “ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات
میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو اچھی صحبت اختیار کرنے نیز دعوتِ اسلامی کے
دینی ماحول کی ترغیب دلائی جبکہ اسلامی بہنوں کو حج و عمرے پر جانے سے اچھی طرح سب
کچھ (حج و عمرہ کا طریقہ)سیکھ کر جانے کا ذہن دیا ۔
کینیڈا کے شہر مونٹریال میں مقامی زبان میں بذریعہ
اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہر مونٹریال میں مقامی زبان میں بذریعہ
اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
کم و بیش 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ
دعوت اسلامی نے” غیبت کی تباکاریاں “ کےموضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک
میں شریک اسلامی بہنوں کو دوسروں کی
غیبت کرنے سے بچنے اور اپنی آخرت کو بہتر
بنانے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے کی ترغیب دلائی۔
کینیڈا کے شہر
تھورن کلف میں مقامی زبان میں بذریعہ
اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کینیڈا کے شہر تھورن کلف میں مقامی زبان میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ
دعوت اسلامی نے ”وضو کے طبّی فوائد“کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو سنت کے مطابق وضو کرنے کی ترغیب
دلائی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے
بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی
کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار
اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام
07 جون2021ء سے فرانس( France) میں 30 دن پر مشتمل ”فیضانِ
تجوید و نماز کورس“کاآغاز
ہوا جس میں 30 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو تجوید(مدنی قاعدہ،چھ کلمے،ایمان مفصل و مجمل،تلبیہ و تشریق)،فقہ(وضو،غسل نماز اور دیگر
اہم شرعی مسائل) اور تربیت(بیانات و مدنی تربیت) جیسے
اہم مسائل سیکھنے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی
ساؤتھ زون 3 میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا
جس میں 5 کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
زون ذمہ دار اسلامی بہن نے تقرریوں کو مکمل کرنے
اور ہر ذیلی اجتماع میں اصلاح اعمال کے نئے
بینرز اور مکتب لگانے کاذہن دیا نیز کارکردگی جدول وقت پر بڑھانے اور شعبہ ذمہ دار سے لینے کی
ترغیب دلائی جبکہ جائزہ کارکردگی،مدنی
مذاکرہ کارکردگی اور ہفتہ وار رسالہ
کارکردگی میں اضافے کے اہداف دیئے۔
دعوت ِاسلامی کے شعبہ شب وروز کے تحت گزشتہ دنوں
کراچی زون ساؤتھ 1ا ور کوئٹہ زون میں مدنی مشوروں کاسلسلہ ہوا جن میں کابینہ ذمہ دار اور کابینہ مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے صدر میں قائم دارالمدینہ میں ایک نجی اسکول کی انچارج اور ٹیچرز کو کا وزٹ کروایا گیا۔
انہیں دارالمدینہ کا اسکولنگ سسٹم ،اسٹاف اور
سلیبس دیکھایا گیا جسے دیکھ کر وہ بہت متاثر ہوئیں ۔وزٹ کے بعد انہوں نے جلد از
جلد اپنے ادارے میں دینی تعلیم کو عام کرنےکی نیت کا اظہار کیا اور دارالمدینہ کی طرف سےانہیں ماہنامہ فیضان
مدینہ بھی تحفہ میں پیش کیا گیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب وروز للبنات کے تحت گزشتہ
دنوں کراچی ریجن ساؤتھ زون 2 میں ماہانہ مدنی
مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ مشاورت
شب و روزکی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شب و روز کے دینی کاموں کو مضبوط کرنے اور اس شعبے میں ترقی کا طریقہ
سمجھایا نیز اسلامی بہنوں کو دینی کام جدول
کے مطابق کرنے ترغیب دلائی اوردعوت اسلامی
کی ویب سائٹ پر مدنی خبریں پڑھنے کا ذہن دیا۔ بعد ازاں ہفتہ وار رسالہ کارکردگی وقت پر انٹری کروانے کی بھی نیت کروائی
جس پر کابینہ مشاورت نے آئندہ ماہ وقت پر کارکردگی دینے کی نیتوں کااظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں کراچی لانڈھی کابینہ میں مدنی
مشورے کاانعقاد ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
کابينہ نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں میں ترقی کے حوالے سے اہم نکات بتائے اور نئی کار کردگی فارم سمجھائے نیز ڈونیشن کارکردگی میں بہتری پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحائف بھی پیش
کئے ۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں کراچی
لانڈھی کابینہ کورنگی نمبر 3 میں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں ڈویژن مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ
ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبےمیں بہتری کے
حوالے سے کلام کیااور اسلامی بہنوں کو اہم
نکات سمجھائے نیز کفن دفن ٹیسٹ دینے کی دلائی جبکہ شعبے میں بہتری کےحوالے سے اہداف بھی دیئے۔
دعوتِ اسلامی
کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت گزشتہ
دنوں کراچی کورنگی 3 میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں شعبہ تعلیم
کی ڈویژن مشاورتوں کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو شعبہ
کی کارکردگی اور ادارے میں بہتری کے نکات بتائے نیز دعوتِ
اسلامی سے منسلک اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں فَعَّال کرنے کےحوالے سے مدنی پھول دیئےنیز اچھی کارکردگی پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی بھی کی ۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ
بالغات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی کورنگی 3 میں مدنی مشورے
کاانعقادہوا جس میں کابینہ مشاورت اور
ڈویژن مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے کارکردگی بہتر بنانے کےحوالے سے اسلامی بہنوں کو
مدنی پھول دیتے ہوئےتدریسی ٹیسٹ دینے اورنئے
مدارس کھولنے کے اہداف دیئے نیز کورسز کے
تحت کامیاب ہونے والی مُدرسہ کو مدارس میں پڑھانے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اہداف مکمل کرنے کی نیتیں کیں ۔