دعوتِ اسلامی کے تحت  13مئی 2022ء بروز جمعہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے کوئٹہ اور نصیر آباد ڈویژنز کی اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشوروں کا سلسلہ ہواپاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے’’ اتفاق زندگی ہے‘‘ اس موضوع پر مبنی بیانات کئے۔

دوران بیان دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا۔مدنی مشوروں کی اہمیت بیان کر کے ذمہ داراسلامی بہنوں کو پابندی سے مدنی مشورے میں شرکت کا ذہن دیا نیز کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے، مبلغات و معلمات کو بڑھانے کے لئے درس و بیان کے حلقے لگانے اور منسلک ڈیٹا انٹری مکمل کرنے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں مختلف دینی کاموں کے اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

٭اسی طرح دعوتِ اسلامی کے تحت 12مئی 2022ء بروز جمعرات اسلام آباد سٹی میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران پاکستان اسلامی بہن نے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالےسے اسلامی بہنوں کی تربیت کی نیز تقرری مکمل کرنےاور دینی کام کو بڑھانے کے لئے اہداف دیئے۔

٭دوسری جانب پاکستان کے شہر راولپنڈی میں 12مئی 2022ء بروز جمعرات پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے پاک سطح شعبہ ذمہ دار اور صوبہ و سٹی نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ لیا۔

مدنی مشورے میں مختلف کارکردگیوں کا جائزہ لیا گیا۔ حکمت ِ عملی کے ساتھ دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی گئی اور شعبہ جات کے لرننگ سیشن کے حوالے سے کلام ہوا ۔

٭علاوہ ازیں 14مئی 2022ء بروز ہفتہ راولپنڈی میں صوبہ و سٹی کی تمام سرکاری ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا ۔

نگران پاکستان اسلامی بہن نے پاکستان کے تمام صوبہ کے ساتھ الگ الگ ان کی سرکاری ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کا سالانہ ڈونیشن کارکردگی کے حوالے سے بذریعہ انٹر نیٹ فالو اپ لیا۔جبکہ کراچی سٹی میں ڈسٹرکٹ سطح اور اسلام آباد سٹی میں زون سطح نگران اسلامی بہنوں کا سالانہ ڈونیشن کارکردگی پر فالوا پ کیا ۔