گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  سیالکوٹ میں DSP صدر راجہ زاہد اور DSP سٹی رانا ندیم اور انسپکٹر حنیف ججہ اور اسپیشل برانچ کے سیالکوٹ سرکل کے انچارج سے ملاقات کی اور دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات سیالکوٹ زون)

شعبہ رابطہ برائے شخصیات پولیس ڈسٹرکٹ لاہور 17 مئی 2021ء کو سٹی ٹریفک کے ڈی ایس پی بابر صاحب کی والدہ کی قل خوانی کا ختم سلطان پورہ روڈ بوہڑ والی مسجد میں ہواپولیس مجلس مشاورت کے ذمہ دار محمد عمر عطاری اور نگران شعبہ رابطہ برائے شخصیات محمد اقبال عطاری نے شرکت  کی۔

بابر صاحب سے ان کی والدہ کے انتقال کی تعزیت بھی کی گئی۔ اور 21 مئی 2021ء بروز جمعہ کے دن بابر صاحب کی والدہ کے ایصال ثواب کے لئے فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں اجتماع کرانے کی ترکیب بنائی گئی۔ اس موقع پر بابر صاحب کے خالہ زاد بھائی ریٹائرڈ کیپٹن الطاف صاحب سے ملاقات بھی کی گئی اور ان کو بھی فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں آنے کی دعوت دی گئی ۔(محمد رفیق عطاریم، آفس رابطہ برائے شخصیات پولیس مشاورت ڈسٹرکٹ لاہور)

شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 17 مئی 2021ء لیاقت پور(خانپور)میں ریجن ذمہ دارنے  ڈسٹرکٹ اور تحصیل ذمہ داران شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ہمراہ سابق ایم پی اےچوہدری محمود،معروف بزنس مین سابق تحصیل ناظم اقبال مغل کے بیٹےمحمد عمران مغل،ایس ایچ او سٹی چوہدری یونس،میونسپل فنانس اینڈ پلاننگ آفیسرمحمدعمران ودیگرافسران و شخصیات سےملاقاتیں کیں۔

دعوت اسلامی کی عالمی سطح پرہونیوالی دینی خدمات اور دعوت اسلامی کےمختلف شعبہ جات کےحوالےسےانہیں بریف کیا۔ ماہنامہ فیضان مدینہ انہیں تحفےمیں پیش کئے اورمدنی مرکزفیضان مدینہ وزٹ کی دعوت پیش کی۔(رپورٹ: رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ رحیم یارخان، ملتان ریجن)


شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 16 مئی 2021 ء بروز اتوار آئی جی خیبر پختونخواہ ثناء اللہ عباسی کے بھائی کے انتقال پر لاڑکانہ میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ان کے گھر پر ملاقات کی اور بھائی کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر تحفے میں آئی جی صاحب کو تحفے میں رسائل پیش کئے۔ (رپورٹ: شعبہ رابط برائے شخصیات لاڑکانہ ڈسٹرکٹ )


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی لانڈھی  کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں کابینہ مشاورت اور ڈویژن نگران و مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے کارکردگی کے حوالے سے ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت کی جس میں موبائل پر کار کردگی کمپوز کرنے کا طریقہ سمجھایا اور ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے نیزمزید محاسبہ کار کردگی کے بارے میں بھی اہم نکات بتائے آخر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنوں کراچی کورنگی کابینہ میں58 مقامات پر فیضانِ تلاوت ِقراٰن کورس  کاانعقادہوا جن میں 1500 سے زائد اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کورس کے اختتام پر مبلغہ اسلامی بہن نےدعوتِ اسلامی کاتعارف پیش کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا جس پر 213 اسلامی بہنوں نے مدرسۃ المدینہ بالغات پڑھانے/پڑھنے کی، 507 اسلامی بہنوں نے مدنی مذاکرہ دیکھنے کی، 434 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی، 80 سے زائد اسلامی بہنوں نے مدنی کام کرنے کی نیتیں پیش کیں۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت  گزشتہ دنوں کراچی کابینہ لانڈھی میں فیضانِ تلاوت قراٰن کورس کاانعقادہوا یہ کورس 64 مقامات پر منعقد ہوا، جن میں 1 ہزار 172 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کورس کےاختتام پر مبلغہ اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے، ہفتہ وار اجتماع کی پابندی کے ساتھ ساتھ تجوید درست کرنے، مدرستہ المدینہ بالغات میں داخلے لینے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ روحانی علاج کے تحت گزشتہ دنوں کراچی بن قاسم زون میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں کراچی ریجن کی مختلف زون کی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو بستہ کارکردگی کےحوالےسے نکات بتائے نیز کارکردگی پر کلام کرتے ہوئے بستے پر حاضری دینے، ڈونیشن جمع کرنے اور کارکردگی دینے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ روحانی علاج کے تحت گزشتہ دنوں   کراچی ایسٹ زون 2 ریجن میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں شعبہ روحانی علاج ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شعبہ روحانی علاج مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو شعبہ میں بہتری کے نکات بتائےاور بستے پر حاضری دینے ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئےجس پر اسلامی بہنوں اچھی نیتوں کااظہارکیا۔

اسی طرح شعبہ روحانی علاج کےتحت مدنی مشورہ ہوا جس میں ساؤتھ زون 1 اور 2 کی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔ ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو تربیتی نکات بتائے۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت کراچی زون ایسٹ2   کی کابینہ گلزار ہجری میں تین دن کاآن لائن سیشن بنام ’’ رمضان بخشش کا سامان ‘‘منعقد ہوا جس میں58 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن شب وروز مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے لیلۃ القدر کی اہمیت پر بیان کرتے ہوئے اعتکاف کے مسائل، غم ِرمضان کیسے حاصل ہو، رمضان کے بعد نیکیوں پہ استقامت، نیز لیلۃ الجائزہ اور عید الفطر کی اہمیت بتائی اور شش عید کے روزوں کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


اسلام  اور سنیت کی ترویج و اشاعت کے لئے دعوت ِاسلامی کتب و رسائل شائع کرتی ہے اور اس شائع شدہ مواد کو عوام وخواص تک پہنچانے کے لیے تقسیم رسائل کا سلسلہ کیا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں شعبہ تقسیم رسائل کے تحت ا پریل 2021ء میں 2 ہزار 301کتب اور 1 لاکھ 5 ہزار 106رسائل تقسیم کئے گئے۔


ملک بھر میں شعبہ مکتبۃالمدینہ کے تحت سنتوں بھرے اجتماعات ،ماہانہ ڈویژن دینی  حلقوں ،مدرسۃالمدینہ بالغات اور دارالسنہ میں مکتبۃالمدینہ کے اسٹال لگائے جاتے ہیں ۔اپریل2021ء میں لگنے والے اسٹال کی کارکردگی ملاحظہ فرمائیے:

سنتوں بھرے اجتماعات میں لگائے جانے والے اسٹال کی تعداد: 5 ہزار 547

مدرسۃالمدینہ بالغات میں لگائے جانے والے اسٹال کی تعداد :2 ہزار 97

ماہانہ ڈویژن دینی حلقوں میں لگائے جانے والے اسٹال کی تعداد :341

اور دارالسنہ میں لگائے جانے والے اسٹال کی تعداد:3

کل آرڈر کی تعداد:887