کینیڈا کے شہر
تھورن کلف میں مقامی زبان میں بذریعہ اسکائپ
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کاانعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام21 مئی2021ء کو کینیڈا
کے شہر تھورن کلف میں مقامی زبان میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کاانعقاد کیا گیا جس
میں کم و بیش12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی ے ”فیضان امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ “ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو ان کی مبارک زندگی کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے نیز دعوتِ اسلامی
کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے
وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
کینیڈا کے
مختلف شہر کیلگری
اور مونٹریال میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے مختلف شہر کیلگری اور
مونٹریال میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا
گیا جن میں کم و بیش 32اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کا اعلیٰ
کردار“ کے موضوع پر بیانات کئے
اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو اعلیٰ حضرت کے اعلیٰ کردار کے اوصاف بیان
کئے اور ان کی دینی خدمات کے بارے میں بتایا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
کینیڈا کے
مختلف شہرتھورن کلف اور برامپٹن میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے مختلف شہر تھورن کلف اور برامپٹن میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا
جن میں کم و بیش 67اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”فیضان امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ “ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی
بہنوں کو ان کی مبارک زندگی کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے
اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
یورپین یونین کی اصلاح اعمال ذمہ داراسلامی
بہنوں کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام 24 مئی 2021ء کو یورپین یونین
کی اصلاح اعمال ذمہ داراسلامی بہنوں کا
بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس
میں ناروے ،فرانس، ڈنمارک، سویڈن، آسٹریا ، اٹلی اور ہالینڈ کی اصلاح اعمال ذمہ داراسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
اصلاح اعمال پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور متعلقہ
ذمہ دار اسلامی بہنوں کی جانب سے کئے
جانے والے سوالات کے جوابات دئیے نیز ڈویژن سطح پر اصلاح اعمال ذمہ داراسلامی بہنوں کی تقرری کو یقینی بنانے اورشعبے کے
کام کو مزید بڑھانے کی ترغیب دلائی نیز شعبے کی ماہانہ کارکردگیوں کا جائزہ لیتے ہوئے آ ئندہ کے اہداف بھی دیئے۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام21 مئی2021ء کو تنزانیہ دارالسّلام کے علاقے رڈ کراس میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کا اعلیٰ
کردار“ کے موضوع پر بیان کرتے
ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اعلیٰ حضرت کے اعلیٰ کردار کے اوصاف بیان
کئے اور ان کی دینی خدمات کے بارے میں بتایا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
حضرتِ علّامہ مولانا الحاج مفتی
محمد امجد علی اعظمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی کی سیرت پر مشتمل رسالہ
تَذْکِرَۂ صَدْرُ الشَّرِیْعَہ
عَلَیْہِ
رَحْمَۃُ رَبِّ الْوَرٰی
اِس رسالے کی چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے
تقاضوں کے پیش نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے
’’علامات ترقیم ‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭تقریباً
ہرآیت مبارکہ میں ترجمہ ٔکنزالایمان کا التزام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار
رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام
٭فکرِآخرت پرمشتمل اِصلاحی موادکی شمولیت ٭قراٰنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام
منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات،
احادیث ودیگر عبارات کےحوالوں(References) کا خاص اہتمام ٭ایک
ہی نظرمیں رسالے کے عنوانات دیکھنے کیلئے کتاب کے آخر میں فہرست(Index) ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے ان کے مصنفین، مکتبوں اورشہرطباعت کی
’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل ٭پورےرسالے کی دارالافتاء اَہلِ سنت کے مفتیانِ کرام سے
شرعی تفتیش ٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے مکمل رسالےکی کئی بار پروف ریڈنگ
52 صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2008ء سے اب تک2مختلف ایڈیشنز میں تقریباً22ہزار
کی تعداد میں پرنٹ ہو چکاہے۔
اس رسالے کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔
وہ حضرات جواپنے گھرو
مساجد میں درست سمت قبلہ(Direction
of Qibla) معلوم کرنے
کے لئے تذب کا شکار رہتے ہیں اور سارا سال
ہی اسے معلوم کرنے میں کوششیں کرتے رہتے ہیں۔ ایسے افراد 27 اور 28 مئی 2021ء کو سورج
کی مدد سےآسانی کےساتھ سمت قبلہ معلوم کرسکتے ہیں۔
سمت قبلہ معلوم کرنے
کا طریقہ:
سال میں 2 مرتبہ (27،28مئی اور 15،16 جولائی
)سورج عین کعبہ معظمہ کے اوپر آتا ہے۔اس وقت کسی شے (Object) کے
بننے والے سائے(Sun Shadow) کی مدد سے (مساجداور گھروںوغیرہ کے لیے)بآسانی درست سمت قبلہ معلوم کیا جاسکتا ہے۔
طریقہ
: 27،28 مئی کو سعودی عرب کے وقت کے مطابق
دن 12:18 (پاکستان کے وقت کے مطابق
دن 02:18 )پرکسی بھی لکڑی یا سریے
(Iron Rod) وغیرہ کو عموداً (Vertical)اس احتیاط سے کھڑا کریں کہ وہ کسی جانب جھکا
نہ ہو۔کسی ڈوری کے سرے پر کوئی وزنی چیز باندھ کر بھی لٹکا سکتے ہیں۔
اب
درج شدہ وقت پر بننے والے سائے پر کوئی نشان لگادیں۔ اب سائے کے نشان پر کھڑے ہو
کر اس لکڑی ،سریے یا ڈوری کی جانب رخ کرنے سے عین کعبہ کو رخ ہو جائے گا۔(اگر یہ
عمل 4,2منٹ قبل یا بعد بھی کیا تو کوئی حرج نہیں)
نوٹ: اگر عین قبلہ سے (سیدھی یا الٹی جانب)
45درجے کے اندر اندر نماز پڑھی تو درست ہو گئی۔ (بہارِ شریعت، ۳؍۴۸۷، حصہ ۳ ماخوذاً ،
مکتبۃ الدینہ کراچی)
چند مشہور ممالک میں درست سمتِ قبلہ معلوم کرنے کے اوقات :
٭گھانا، گمبیا، ماریطانیہ، مالی، ٹوگووغیرہ 9:18 AM ٭برطانیہ(U.K)،آئس
لینڈ ،آئر لینڈ ،بینن،نائجر،نائجیریا،کونگو وغیرہ10:18 AM ٭البانیہ ،آسٹیریا،ڈنمارک،
فرانس، اٹلی، نیدرلینڈ، ناروے، اسپین، سویڈن، مصر،بوٹسوانا،لیسیتھو، ملاوی، موزمبیق سائوتھ افریقہ وغیرہ11:18AM ٭سعودی عرب، بحرین، عراق، کینیا،
کویت، قطر، تنزانیہ، یمن، سوڈان، بلغاریہ ، گریک، ترکی، جوڑڈن، لبنان، اسرائیل، شام
وغیرہ 12:18 PM ٭عرب امارات،عمان،موریشس وغیرہ
1:18 PM ٭ایران، افغانستان 1:48 PM ٭پاکستان، تاجکستان وغیرہ
2:18 PM ٭انڈیا ، سری لنکا2:48 PM٭نیپال3:03 PM ٭بنگلادیش 3:18 PM ٭انڈونیشیا (جاوا) ، تھائیلینڈ4:18 PM ٭چین، ھانگ کانگ ، ملائیشیا،
فلپائن،سینگاپور ،تائیوان، انڈونیشیا (کالیمنٹن) وغیرہ5:18 PM ٭جاپان، کوریا6:18 PM
شعبہ اوقاتُ
الصلاۃ (دعوت اسلامی) Email:prayer@dawateislami.net
دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی میں 22 مئی 2021ء کو کوئٹہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 12دین کاموں کا جائزہ
لیا گیا۔
نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
شرکا کی رہنمائی فرمائی اور انہیں 12 دینی کاموں کو مزید مضبوط بنانے کا ذہن
دیا۔نگران پاکستان مشاورت نے ان اسلامی بھائیوں کو خود بھی مدنی قافلے میں سفر
کرنے اور دوسرے اسلامی بھائیوں کو سفر کروانے کی ترغیب دلائی۔
مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس ہاتھوں
ہاتھ تین اسلامی بھائیوں نے خود کو 12 ماہ کے لئے بھی پیش کیا۔
اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری بھی
موجود تھے۔
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں کراچی
زون بن قاسم زون کا مدنی مشورہ ہوا جس میں بن قاسم زون کے مختلف شعبہ جات کے ذمہ
داران نے شرکت کی۔
نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور
رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے شرکا کی رہنمائی فرمائی اور مدنی قافلوں میں
سفر کرنے کا ذہن دیا جس ہاتھوں ہاتھ تین اسلامی بھائیوں نے خود کو 12 ماہ کے لئے بھی
پیش کیا۔
اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری بھی
موجود تھے۔
پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی
میں جامعۃ المدینہ اور دار الافتاء اہل سنت کے تحت دو شعبہ جات اسلامک فنانس اور
حلال فوڈ کااضافہ کرنے کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا۔
اس مدنی مشورے میں شیخ الحدیث والتفسیر مفتی
محمد قاسم عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی، مفتی علی اصغر عطاری، مفتی
فضیل رضا عطاری سمیت دیگر مفتیانِ کرام اور اراکین شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب
عطاری، حاجی محمد امین عطاری اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
دوران مدنی مشورہ دونوں شعبہ جات کے قیام کے
حوالے سے تجاویز پر غور کیا گیا۔
دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی
محمد رفیع عطاری نے پنجاب کے شہر سرگودھا میں دعوت اسلامی کے مکتبۃ المدینہ کی نئی
برانچ کا افتتاح کیا۔ اس موقع دعوت اسلامی کے ذمہ داران اور مقامی مکین بھی موجود
تھے۔
سرگودھا اور اطراف کے عاشقان رسول اس برانچ سے
امیراہلِ سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور دیگر علمائے کرام کی کتابیں آسانی سے خرید
سکیں گے۔
دعوت اسلامی جہاں شعبہ
جامعۃ المدینہ کے ذریعے بوائز کو درسِ نظامی کرواہی ہے وہیں گرلزکے لئے بھی جامعۃ
المدینہ قائم ہے جس میں انہیں درس نظامی (عالمہ کورس )تعلیم دی
جارہی ہے۔
جامعۃ المدینہ گرلز
میں داخلوں کا آغاز ہوگیاہے۔اس سال سے داخلہ لینی والی طالبات کو درسِ نظامی
(عالمہ کورس) کے ساتھ ساتھ مڈل، میٹرک اور ایف اے کی تعلیم بھی دی جائے گی۔
داخلہ
کی خواہشمند خواتین ان نمبر اور Emailپر رابطہ کریں:
03111753826