
پنجاب کے شہر ملتان
میں قاسم پور مجتبیٰ کالونی میں دعوت اسلامی کے تحت جامعۃ المدینہ گرلز کی تعمیرات
کا سلسلہ جاری ہے۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے
رکن حاجی محمد جنید عطاری مدنی نے نگران شعبہ جامعۃ المدینہ گرلز، نگران کابینہ اور
دیگر ذمہ داران کے ہمراہ جامعۃ المدینہ کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ
لیا۔ ذمہ داران نے رکن شوریٰ کو تعمیراتی کاموں کے حوالے آگاہی بھی دی۔

دعوت اسلامی کے عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ایسٹ ملیر کورنگی زون کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین
شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، حاجی امین قافلہ عطاری، ریجن آفس نگران، متعلقہ زون
کارکردگی ذمہ داران، تمام نگران کابینہ، شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے ریجن ذمہ
دار، زون و کابینہ ذمہ دار نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں ذمہ
داران نے 12 دینی کاموں کی کارکردگی پیش کی جبکہ نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری نے ان اسلامی بھائیوں کی رہنمائی فرمائی اور انہیں 12 دینی کاموں کو
مزید بہتر اور مضبوط بنانے کے حوالے سے ذہن دیا۔
رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی کا مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں بذریعہ زوم مدنی مشورہ

شعبہ ائمہ
مساجد دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن ، ساؤتھ سینٹرل زون، فیضان مدینہ کابینہ، مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی میں بذریعہ زوم مدنی مشورہ کا سلسلہ ہوا ۔
رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نےائمہ ٔمساجد کو فرض علوم سیکھنے اور نیت
کی اصلاح کرنے پرتوجہ دلائی۔ شرعی غلطی ہوجا نے کی صورت میں بھرپور کوشش کرنے اوربطور ناظم اعلی ائمۂ مساجد مسائلِ نمازو
قراءت /نماز میں لقمہ کے احکام/وقف اورچندے کے احکام ،اخلاقی تربیت کرنے پر مہارت
تامہ اور بنیادی مسائل پرعبور حاصل کرنے پر ترغیب دلائی۔
.jpg)
ویسٹ مڈلینڈ پولیس West Midlands UK Police کےوفد نے مدنی
مرکز فیضان مدینہ اسٹچفورڈ برمنگھم یوکے کا دورہ کیا جہاں انہیں دعوت اسلامی کا
تعارف پیش کیاگیا۔
نگران ریجن برمنگھم
یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے آنے والے وفد کو نوجوانوں اور جیل خانہ جات میں ہونے
والے دینی کام اور Covid 19 کے
دوران دعوت اسلامی کی طرف سے ہونے والے فلاحی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔
پولیس کے وفد نے دعوت اسلامی کے کام کو خاص طور
پر دعوت اسلامی جو جرائم کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور معاشرے میں ایک
مثبت تبدیلی کے لئے جو کوششیں کر رہی ہے اس کو خوب سراہا گیا۔
.jpeg)
سبحانی
مسجد اورنگی ٹاؤن کراچی کے ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوری حاجی فضیل عطاری نے بیان
فرمایا۔ اس موقع پر اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام اجتماع میں مدنی حلقہ
لگانے کا اہتمام کیا گیا جس میں مبلغ دعوت
اسلامی نے اشاروں کی زبان میں بیان کی
ترجمانی کی۔
بعد اجتماع
رکن شوری نے اسپیشل اسلامی بھائیوں سے ملاقات فرمائی اور ان کو اپنے مدنی پھولوں
سے نوازا اور رکن شوری حاجی فضیل عطاری نے رات اعتکاف بھی فرمایا۔اس موقع پر رکن ریجن
کراچی محمد عمران عطاری،معاون رکن ریجن کراچی جمیل عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:
محمد سمیر عطاری ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)
.jpeg)
اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں ہفتہ وار اجتماعات میں
اسپیشل پرسنز کے لئے کراچی، حیدر آباد، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد ،لاہور،واہ کینٹ
اور دیگر مختلف مقامات پر مدنی حلقے لگانے
کا سلسلہ ہواجن میں گونگے، بہرے، نابینا اور جسمانی معذور افراد نے شرکت کی۔
مبلغین
دعوت اسلامی نے اجتماعات میں ہونے والے بیانات
کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی۔ بعد
اجتماع سیکھنے سکھانے کے حلقے بھی ہوئے ۔ (رپورٹ: محمد سمیر عطاری ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ
اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)
.jpeg)
اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں میرپور کشمیر میں اجتماع ہوا جس میں گونگے بہرے
اسپیشل پرسنز نے شرکت کی۔
.jpeg)
شعبہ مکتبۃ
المدینہ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 22 ، مئی 2021ء بروز ہفتہ رکن شوری حاجی عبد
الحبیب عطاری نے شعبہ مکتبہ المدینہ کا
مدنی مشورہ ہیڈ آفس میں لیا جس میں مکتبہ المدینہ کے تمام سینئر منیجرز اور
نگران شعبہ نے فزیکل اور زوم پر شرکت کی۔
فیضان مدینہ گجرات نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی گرلزمدثر مدنی کا مدنی مشورہ


دعوت اسلامی کے مدنی
مرکز فیضان مدینہ حیدر آبادمیں مدنی مشورہ ہوا جس میں میر
پور خاص زون کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران پاکستان مشاورت
حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور 12 دینی کاموں کا جائزہ لیا اور مزید اہداف دیئے۔
.jpeg)
دعوت اسلامی کے مدنی
مرکز فیضان مدینہ حیدر آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں حیدر آباد زون کے ذمہ
داران نے شرکت کی۔
نگران پاکستان مشاورت
حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبہ مدنی قافلہ، شعبہ اصلاح اعمال، شعبہ ہفتہ وار
اجتماع، شعبہ مدنی مذاکرہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مدرسۃ المدینہ بالغان کی
تعداد کو مزید بڑھانے کے اہداف دیئے۔

مدنی مرکز فیضان مدینہ
فیصل آباد میں قائم پاکستان مشاورت آفس میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں
شعبہ جدول و جائزہ، شعبہ کارکردگی، شعبہ فیڈبک اور دیگر شعبوں سمیت ریجن آفس میں
کام کرنے والے ذمہ داران نے شرکت کی۔
شعبہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ
کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے شرکا کو کمپیوٹر کو استعمال کرنے اور اس کے نقصانات سے
بچنے کے حوالے سے تربیت کی۔ ذمہ دار اسلامی بھائی نے تمام اسلامی بھائیوں کو جدید
تقاضوں کے مطابق کمپیوٹر استعمال کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا جبکہ ٹریننگ سیشن کے
اختتام پر سوالات کا سلسلہ بھی ہوا جس کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار نے تسلی بخش
جواب دیئے۔
ٹریننگ سیشن کے انعقاد
پر پاک مشاورت آفس کی مجلس کے اراکین نے خوشی کا اظہار کیا اور اس ٹریننگ کو آفس
میں کام کرنے والے اسلامی بھائیوں نے خوش آئند قرار دیا۔