دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں  کراچی ریجن میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں کراچی ریجن نگران اور رابطہ برائے تعلیم کی عالمی سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کےحوالےسے معلومات فراہم کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو بحریہ ٹاؤن میں دعوت اسلامی کا دینی کام بڑھانے کےحوالے سےمدنی پھول بتائےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ دارالمدینہ کےتحت گزشتہ دنوں کراچی دارالمدینہ عائشہ منزل میں تربیتی سیشن کاانعقادہواجس میں عالمی مجلس مشاورت نگران  اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو باطنی امراض سے بچ کر اللہ پاک کا خوف دل میں رکھ زندگی گزارنے کا ذہن دیتے ہوئے دعوت اسلام کےدینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی اور وہاں موجود عملہ میں حوصلہ افزائی کے لئے تحائف میں رسائل تقسیم کئے۔


دعوتِ اسلامی  کےتحت گزشتہ دنوں بڑی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران ریجن نگران ، پاکستان نگران ، کراچی ریجن نگران ، فیضان آن لائن اکیڈمی عالمی سطح نگران ، شعبہ تعلیم اور شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے  کورس’’ ایثار کے رنگ بڑی عید کے سنگ‘‘ کے حوالےسے نکات بتائے اور بیرون ملک زیادہ سے زیادہ یہ کورس کروانے ، رومن اردو، ہندی ، انگلش اور بنگلہ زبان میں تیار کروانے کےحوالےسے مدنی پھول بتائے جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں سرجانی ٹاؤن ڈویژن گرین لائن میں ماہانہ  دینی حلقہ کاانعقادہواجس میں زون ساؤتھ ، کابینہ کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگیوں کاجائزہ لیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیااور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے ،مدنی مذاکرہ سننے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ مکتبہ المدینہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں    فیصل آباد ریجن میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

مکتبہ المدینہ ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور مکتبۃ المدینہ کے بستے لگانے کے حوالے سے نکات بتائے نیز تقسیم رسائل کی کارکردگی بڑھانے کاذہن دیتے ہوئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ  ڈونیشن بکس للبنات کےتحت گزشتہ دنوں بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں ریجن ڈونیشن بکس ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگیوں کے حوالے سے نکات بتائے اور گھریلو صدقہ بکس لگوانے، ڈونیشن بکس رکھوانے ،ڈونیشن بکسز کی مزید ڈیمانڈ دینے ،گھریلو صدقہ بکس اور ڈونیشن بکسز کی ڈیٹا انٹری کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام21 مئی2021ء کو کینیڈا کے شہر تھورن کلف میں مقامی زبان میں بذریعہ اسکائپ  ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کاانعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی ے ”فیضان امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ان کی مبارک زندگی کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں کینیڈا کے مختلف شہر کیلگری اور مونٹریال میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 32اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کا اعلیٰ کردار“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو اعلیٰ حضرت کے اعلیٰ کردار کے اوصاف بیان کئے اور ان کی دینی خدمات کے بارے میں بتایا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں کینیڈا کے مختلف شہر تھورن کلف اور برامپٹن میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 67اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”فیضان امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو ان کی مبارک زندگی کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام 24 مئی 2021ء کو  یورپین یونین کی اصلاح اعمال ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ناروے ،فرانس، ڈنمارک، سویڈن، آسٹریا ، اٹلی اور ہالینڈ کی اصلاح اعمال ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اصلاح اعمال پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور متعلقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی جانب سے کئے جانے والے سوالات کے جوابات دئیے نیز ڈویژن سطح پر اصلاح اعمال ذمہ داراسلامی بہنوں کی تقرری کو یقینی بنانے اورشعبے کے کام کو مزید بڑھانے کی ترغیب دلائی نیز شعبے کی ماہانہ کارکردگیوں کا جائزہ لیتے ہوئے آ ئندہ کے اہداف بھی دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام21 مئی2021ء کو  تنزانیہ دارالسّلام کے علاقے رڈ کراس میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کا اعلیٰ کردار“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اعلیٰ حضرت کے اعلیٰ کردار کے اوصاف بیان کئے اور ان کی دینی خدمات کے بارے میں بتایا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


حضرتِ علّامہ مولانا الحاج مفتی محمد امجد علی اعظمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی کی سیرت پر مشتمل رسالہ

تَذْکِرَۂ صَدْرُ الشَّرِیْعَہ عَلَیْہِ رَحْمَۃُ رَبِّ الْوَرٰی

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیش نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علامات ترقیم ‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭تقریباً ہرآیت مبارکہ میں ترجمہ ٔکنزالایمان کا التزام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭فکرِآخرت پرمشتمل اِصلاحی موادکی شمولیت ٭قراٰنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، احادیث ودیگر عبارات کےحوالوں(References) کا خاص اہتمام ٭ایک ہی نظرمیں رسالے کے عنوانات دیکھنے کیلئے کتاب کے آخر میں فہرست(Index) ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے ان کے مصنفین، مکتبوں اورشہرطباعت کی ’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل ٭پورےرسالے کی دارالافتاء اَہلِ سنت کے مفتیانِ کرام سے شرعی تفتیش ٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے مکمل رسالےکی کئی بار پروف ریڈنگ

52 صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2008ء سے اب تک2مختلف ایڈیشنز میں تقریباً22ہزار کی تعداد میں پرنٹ ہو چکاہے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now