دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں اجمیر ریجن اندور زون رتلام کابینہ
میں بذریعہ اسکائپ شخصیات اجتماع کا انعقاد ہواجس میں 5 پروفشنل 12 اسٹوڈنٹس اور
17دیگر اسلامی بہنوں سمیت 34 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سیرت اعلیٰ حضرت
پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک
میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں
حصہ لینے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے،
مدنی مذاکرہ سننے کی ترغیب دلائی جس پر
اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔
فنانس ڈیپارٹمنٹ
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 25،مئی 2021ء کو فیضان مدینہ ملتان میں مدنی مشورہ ہوا
جس میں جامعات کے اکاؤنٹینٹ ذمہ داران کنے
شرکت کی۔
یوکے
اسکاٹ لینڈ ریجن میں گلاسگو اور ایڈنبرگ
میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیراہتمام 19تا 23 مئی 2021ء تک یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن میں گلاسگو اور ایڈنبرگ ( Glasgow
and Edinburgh ) میں
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 100 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کا اعلیٰ کردار“ کے
موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو اعلیٰ حضرت کے اعلیٰ
کردار کے اوصاف بیان کئے اور ان کی دینی خدمات کے بارے میں بتایا نیز دعوتِ اسلامی
کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے
وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب
دلائی۔
اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے
زیر اہتمام گزشتہ دنوں اجمیر ریجن سوراشٹر زون جامنگر کابینہ میں تربیتی سیشن
کاانعقادہواجس میں مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
رکن زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کومدرسۃ
المدینہ بالغات کی تعداد بڑھانے اسلامی بہنوں کو مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے
کا ذہن دینے کاذہن دیااور مدرسۃ کے نظام میں بہتری لانے کے حوالے سے اسلامی بہنوں
کومدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔
اسلامی بہنوں کے شعبہ ڈونیشن بکس کے زیراہتمام
گزشتہ دنوں اجمیر ریجن، بڑودا زون میں مدنی مشورے کا
انعقاد ہوا جس میں کابینہ تا ذیلی سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
رکن کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہانہ
کارکردگی وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا اور اسلامی بہنوں کو ماہانہ ڈونیشن بکس کی
کارکردگی وقت پر بڑھانے، گھریلو صدقہ بکس کو بڑھانے پر کلام کیا جس پر اسلامی
بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ
اہتمام 25 مئی 2021 ء کو یوکے اسکاٹ لینڈ کے علاقے
گلاسگو(Glasgow) میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 13 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو گناہوں سے بچنے، نیک اعمال کرنے اور روزانہ
اپنے اعمال کا جائزہ لیتے ہوئے اپنی آخرت کو بہتر بنانے کا ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ
اہتمام 24 مئی 2021 ء کو یوکے کے علاقے ایکرنگٹن (Accrington)میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 25
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے ”تلاوت کی فضیلت“
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدرسۃ المدینہ بالغات سے تجوید کے ساتھ درست
قراٰن پاک سیکھنے کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 25 مئی 2021 ءکو یوکے
مانچسٹر (Manchester)ریجن میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا
جس میں مانچسٹر ریجن نگران اور برنلی ڈویژن
کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مانچسٹر
ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مثبت سوچ پر نکات پیش
کئے، مدنی مذاکرہ پابندی سے دیکھنے اور ہفتہ وار رسالے کےلئے کوششیں مزید بڑھانے
کا ذہن دیا۔
دعوت ِاسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اجمیر ریجن ، پور زون
میں بذریعہ کال مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ تعلیم ڈویژن ذمہ دار اسلامی
بہنوں نےشرکت کی ۔
شعبہ تعلیم کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو
شعبہ کے دینی کاموں کو لاک ڈاؤن میں بڑھانے کاذہن دیتےہوئے ماہانہ کارکردگی میں
بہتری لانےکےحوالے سے اسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ و شعبہ
تعلیم کے زیر اہتمام تھانے و پونے زون میں مدنی مشوروں کاسلسلہ ہواجن میں شعبہ تعلیم و رابطہ کی تمام کابینہ ذمہ داراسلامی
بہنوں نےشرکت کی۔
شعبہ تعلیم و رابطہ کی رکن زون ذمہ داراسلامی
بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کے سابقہ دینی
کاموں کاجائزہ لیتے ہوئے ماہانہ کارکردگی
میں بہتری لانے
کےحوالے سے نکات فراہم کئے نیز جدول فارم
بروقت آگے بڑھانے شعبہ کو مزید مضبوط بنانے شخصیات سے رابطہ میں رہنے کی تر غیب
دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہار کیا۔
دعوت ِاسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام گزشتہ
دنوں ہند دہلی ریجن مرادآباد زون کے شہر
بریلی گیٹ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں تقریباً 48 ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں
بھرا بیان کیااور اسلامی بہنوں کو شارٹ کورسز کے ذریعہ علم دین سیکھنے کا ذہن دیتے
ہوئے دیگر شارٹ کورسز کرنے کی ترغیب دلائی اور اسلامی بہنوں کو نفل روزوں کے فضائل بتاتے ہوئے
شوال المکرم کے روزے رکھنے کی بھی ترغیب
دلائی جس میں اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 23 مئی 2021 ءکو ہند
دہلی ریجن نیپال زون میں 3 دن پر مشتمل بیٹی کردار کورس کا انعقاد ہوا جس میں 9
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ اسلامی بہن نے بیٹی کی
فضیلت پر بیان کرتے ہوئے ، بیٹی کی پرورش تعلیم و تربیت کے اصول، جائز و ناجائز
فیشن ،کےبارے میں معلومات فراہم کیں جس پر
اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔