دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں گجرات زون دارالسنہ مدنی عملہ کا بذریعہ کال مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں پاک سطح دارالسنہ ذمہ دار اور گجرات زون دارالسنہ مدنی عملہ کی اسلامی بہنوں کی شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو مدنی عملہ مکمل کرنے اور کورسز ایڈمیشن کے اہداف دیئے اور کورسز میں بہتری کے حوالے سے نکات بتائے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوت اسلامی  کےتحت گزشتہ دنوں جامعۃالمدینہ گرلز اور تنظیمی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا 24مئی 2021 ء کو مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں عا لمی سطح جامعۃُ المدینہ کی ذمہ داراور پاک سطح جامعۃُالمدینہ کی ذمہ دار جبکہ بیرون ملک اور بیرون شہر کی اراکین عالمی مجلس اور مجلس بین الاقوامی امور کی رکن اسلامی بہنوں نے بذریعہ ا نٹر نیٹ شرکت کی ۔

عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں بہتری کےحوالے سے نکات بتائے اور تنظیمی کاموں میں مدنیہ اسلامی بہنوں اور جامعۃ المدینہ گرلز کی طالبات کوذمہ داریاں دینے کاذہن دیا نیز سنتوں بھرے اجتماع کرنے کےحوالے سےاسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکے تحت گزشتہ دنوں 24 مئی 2021ء کو کراچی ریجن صدر کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں کراچی ریجن صدر کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

عالمی مجلس مشاورت رکن مدرسۃ المدینہ گرلز ذمہ داراسلامی بہن ناظمہ اور مدرسہ اسلامی بہنوں کو بچیوں کے رزلٹ اور تعلیم میں بہتری ، نیز مدرسۃ المدینہ اسٹاف و بچیوں میں دینی کام، بچیوں کی اخلاقی تربیت اور وقت کی پابندی کرنے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  شب و روز کے تحت گزشتہ دنوں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں شب و روز مجلس بین الاقوامی امور کی رکن اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو ”ماہنامہ فیضان مدینہ“کے تحریری مقابلہ کے حوالے سے یوکے اور یورپ کی اردو لکھنے پڑھنے والی اسلامی بہنوں کو تحریر و تصنیف کی اہمیت بتاتے ہوئےماہنامہ فیضانِ مدینہ کے تحریری مقابلے میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی اور اس حوالے سے نکات پیش کئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


حج و عمرہ کا مختصر طریقہ

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیش نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علامات ترقیم ‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭تقریباً ہرآیت مبارکہ میں ترجمہ ٔکنزالایمان کا التزام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭فکرِآخرت پرمشتمل اِصلاحی موادکی شمولیت ٭قراٰنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، احادیث ودیگر عبارات کےحوالوں(References) کا خاص اہتمام ٭ایک ہی نظرمیں رسالے کے عنوانات دیکھنے کیلئے کتاب کے آخر میں فہرست(Index) ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے ان کے مصنفین، مکتبوں اورشہرطباعت کی ’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل ٭پورےرسالے کی دارالافتاء اَہلِ سنت کے مفتیانِ کرام سے شرعی تفتیش ٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے مکمل رسالےکی کئی بار پروف ریڈنگ

48 صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2019ء میں تقریباً10ہزار کی تعداد میں پرنٹ ہو چکاہے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now



دعوت ِاسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت گزشتہ دنوں اجمیر ریجن اندور زون میں بذریعہ اسکائپ تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں12  ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو میت کو غسل دینے ،کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا اور مستعمل پانی کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اس کام میں حصہ لینے ذہن دیااور ٹیسٹ دینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں اجمیر ریجن اندور زون رتلام کابینہ میں بذریعہ اسکائپ شخصیات اجتماع کا انعقاد ہواجس میں 5 پروفشنل 12 اسٹوڈنٹس اور 17دیگر اسلامی بہنوں سمیت 34 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سیرت اعلیٰ حضرت پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے، مدنی مذاکرہ سننے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


فنانس ڈیپارٹمنٹ  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 25،مئی 2021ء کو فیضان مدینہ ملتان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں جامعات کے اکاؤنٹینٹ ذمہ داران کنے شرکت کی۔

محمد فضیل عطاری ریجن فنانس ذمہ دار اور کوآرڈینیٹر محمد دلاور عطاری نے جامعات میں فنانس کے نظام پر کلام کرتے ہوئے گوشوارہ (SMR)، پیشگی و عملی جدول، واجب الوصول اور دیگر مدنی پھولوں پر گفتگو کی۔ای رسید اہداف پر ورکنگ،طے شدہ شیڈول کے مطابق جدول پر عمل،گوشوارے کی چیکنگ پر مدنی پھول عطا فرمائے۔(رپورٹ: آصف عطاری دفتر ذمہ دار معاون نگران فنانس ڈیپارٹمنٹ پاکستان )

دعوت اسلامی کے زیراہتمام 19تا 23 مئی  2021ء تک یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن میں گلاسگو اور ایڈنبرگ ( Glasgow and Edinburgh ) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 100 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کا اعلیٰ کردار“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو اعلیٰ حضرت کے اعلیٰ کردار کے اوصاف بیان کئے اور ان کی دینی خدمات کے بارے میں بتایا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


 اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اجمیر ریجن سوراشٹر زون جامنگر کابینہ میں تربیتی سیشن کاانعقادہواجس میں مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

رکن زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کومدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد بڑھانے اسلامی بہنوں کو مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے کا ذہن دینے کاذہن دیااور مدرسۃ کے نظام میں بہتری لانے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کومدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ ڈونیشن بکس کے زیراہتمام گزشتہ دنوں اجمیر ریجن، بڑودا زون میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ تا ذیلی سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

رکن کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہانہ کارکردگی وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا اور اسلامی بہنوں کو ماہانہ ڈونیشن بکس کی کارکردگی وقت پر بڑھانے، گھریلو صدقہ بکس کو بڑھانے پر کلام کیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام  25 مئی 2021 ء کو یوکے اسکاٹ لینڈ کے علاقے گلاسگو(Glasgow) میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو گناہوں سے بچنے، نیک اعمال کرنے اور روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لیتے ہوئے اپنی آخرت کو بہتر بنانے کا ذہن دیا۔