دنیا
بھر میں دین اسلام کی خدمت میں مصروف عمل عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی
نے امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکے
فرمان پر گرین پاکستان کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوت اسلامی نے اسی سلسلے میں کامیابی کی جانب
ایک قدم بڑھاتے ہوئے FGRFکے
تحت پاکستان کے ماحولیاتی ادارے World Wildlife Fundکے
ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت دونوں ادارے ملک میں موجود ماحولیاتی
بحران پر قابو پانے ، پاکستان کے شہری علاقوں اور جنگلات میں درختوں کی تعداد
بڑھانے پر عملی کوشش کریں گے۔
اسی سلسلے میں World
Wildlife Fund کے ڈائریکٹر جنرل حماد نقی خان، سینئر
ڈائریکٹر رب نواز، ریجنل ڈائریکٹر طاہر رشید اور منیجر conservationسندھ
الطاف شیخ کی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی آمد ہوئی جہاں دعوت اسلامی کی
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و ترجمان دعوتِ اسلامی مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، FGRFانٹرنیشنل
آپریشن ذمہ دار اور دیگر ذمہ داران نے ان کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع دونوں اداروں کے عہدیداران کے درمیان
گفتگو کا سلسلہ بھی رہا۔رکن شوریٰ حاجی عبد الحبیب عطاری نے شخصیات کو FGRFسمیت
دیگر شعبہ جات اور دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں کی آگاہی دی۔ رکن شوریٰ اور
دیگر ذمہ داران نے تمام شخصیات کو مدنی چینل سمیت دیگر شعبہ جات کا دورہ بھی
کروایا۔
اس
معاہدے کے تحت FGRFکو پاکستان بھر میں شجر مہم کے
سلسلے میں پودوں کی فراہمی، سبسڈی ریٹ پر اور ٹیکنیکل معاونت بھی فراہم کی
جائیگی جبکہ FGRF بھی
اپنے تجربے اور افراد کی مہارت سے World Wildlife Fund
کو معاونت فراہم کرے گا۔