دعوتِ اسلامی کے شعبہ آئی ٹی کی جانب سے U.S.A میں Androidاور I.O.S موبائل استعمال کرنے والوں کے لئے ”اوقاتُ الصّلوٰۃ“ ایپلیکیشن متعارف کروادی گئی۔

شعبہ آئی ٹی کی اس شاندار کاوش پر U.S.A سے ایک قابل ڈاکٹر علی رضا عطاری نے اپنے ویڈیو پیغام کے ذریعے دعوت اسلامی کے اس کاوش کو سراہا اور نہایت خوش کا اظہار کیا۔

آڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ اس ایپلیکیشن سے مغرب ممالک میں رہنے والے مسلمانوں کو بہت فائدہ ہوگاجبکہ اس ایپلیکیشن کی اہمیت کا اندازہ مقامی لوگ ہی سمجھ سکتے ہیں۔ اس ایپلیکیشن کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کی ریسرچ اور اصول کے مطابق نماز کے پانچوں اوقات میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی آواز میں Recordedاذان شروع ہوجاتی ہے۔ آج کے اس پُر فتن دور میں تقریباً گھر میں ہر شخص کے پاس موبائل ہوتا ہے جس کی وجہ سے گھر کے ہر کونے میں اذان کی آواز گونجنے لگتی ہے۔ اس ایپلیکیشن کے ذریعے نماز کا وقت ختم ہونے سے 15 منٹ قبل یاد دہانی بھی کروائی جاتی ہے تاکہ اگر آپ نے نماز نہیں پڑھی تو پڑھ لیں۔ ڈاکٹر علی رضا عطاری نے بانی دعوت اسلامی اور اس ایپلیکیشن پر کام کرنے والے اسلامی بھائیوں کے لئے خوب دعائیں بھی کیں۔


اسلامی بہنوں کےشعبہ تعلیم کے تحت  گزشتہ دنوں  کراچی ریجن میں پاکستان سطح پر ایک دن پر مشتمل    سیشن ’’مرشد دلوں کی راحت‘‘26 رمضان المبارک 2021ء کو منعقد ہوا، جس میں  صاحبزادئی عطار سلمہ الغفار، عالمی مجلس مشاورت نگران ،عالمی مجلس مشاورت شعبہ تعلیم کی نگران ، پاکستان سطح مشاورت  نگران ،شعبہ تعلیم نگران، کراچی ریجن نگران، ڈاکٹرز و پرنسپلز و ٹیچرز  سمیت 98اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مشاورت شعبہ نگران اسلامی بہن  نے بیان کیا  اور صاحبزادئی  عطار سلمہ الغفار نے شخصیات کی طرف سے کئےجانےوالےسوالات کے جوابات دیئےاور اسلامی بہنوں کودینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایس ڈی او واپڈا کیسکو ہیڈ آفس  میں الحاج شیخ عبدالغنی چشتی ایوارڈ یافتہ معروف نعت خواں سے ان کی بھتیجے کے انتقال پر ڈائریکٹر جنرل بلوچستان اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کے ایاز بلوچ سے ان کی والدہ کے انتقال پر ملاقات کا سلسلہ ہوا جس میں کوئٹہ شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت پیش کی۔

دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی پھوپھی کے انتقال پر ان کے بھائی میر عبدالرازق سنجرانی منیجنگ ڈائریکٹر سیندک میٹلز لمیٹڈ

سے ملاقات کی۔ تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر دعوت اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی اور فلاحی خدمات کے حوالے سے آگاہ کیا نیز عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت پیش کی۔ آخر میں کتب و رسائل تحفے میں پیش کئے۔ (شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ریجن)

اسلامی بہنوں کےشعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے تحت رمضان المبارک میں 1 رمضان سے 20 رمضان المبارک تک کراچی ریجن میں کورس فیضان ذوق قراٰن کا انعقاد ہوا۔

شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کےتحت 897 اور کورسز کے 59 درجوں جبکہ آن لائن کے بذریعہ 11 درجو میں یہ کورس ہواجن میں تقریباً 20,120 1اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس کے اختتام پر اسلامی بہنوں نے مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ سننے کی نیتیں کیں ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی میں اپنے ڈونیشن بھی جمع کروانے کی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں گلستان جوہر کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں ڈویژن سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگیوں کاجائزہ لیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کاذہن دیا اور ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ریجن ساؤتھ 1، ساؤتھ 2 ، ایسٹ 2، گوادر زون  اور بن قاسم زون میں بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشوروں کاسلسلہ ہواجن میں زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے جشن ولادت امیر اہلسنت کی مبارک باد دیتےہوئے کابینہ نگران اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کےحوالے سے معلومات فراہم کیں اور دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں سیالکوٹ زون، پسرور میں صدر بار رانا عرفان ، سیالکوٹ میں DSP لیگل قیصر امین، عبدالرحمن باجوہ سیکورٹی انچاچ ڈسٹرکٹ سیالکوٹ، حافظ ظہیر ڈسٹرک انچارج آئی ٹی ، سہیل صاحب اکاؤنٹ آفیسر ڈسٹرک سیالکوٹ ان سے ملاقات کی اور اجتماع کی دعوت دی۔(شعبہ رابطہ برائے شخصیات سیالکوٹ زون)

اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی لانڈھی کابینہ میں  147 مقامات پر ذوقِ تلاوت کورس کا انعقاد ہوا جس میں 2 ہزار 47طالبات اور 288 عوام اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

20 دن کے کورس کے دوران اسلامی بہنوں کو قراٰنی واقعات اور سورتوں کے فضائل بتائے گئےاور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا گیا جس پر 108 اسلامی بہنوں نے مدرستہ المدینہ بالغات میں داخلہ لیا ، مزید نے داخلے کی نیتیں کیں نیز اسلامی بہنوں نے مدنی مذاکرہ سننے، ہفتہ ورا سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ریجن ذمہ دار نے ڈویژن ذمہ دار و دیگرذمہ داران کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرطیب خان،اسسٹنٹ کمشنرسٹی ملتان خواجہ عمیرمحمود ودیگرافسران و شخصیات سےملاقاتیں کیں۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے دعوتِ اسلامی کےمختلف شعبہ جات کےحوالےسےانہیں بریف کیااورمدنی مرکزفیضان مدینہ وزٹ کی دعوت پیش کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ ملتان)


شعبہ رابط برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں سندھ سیکیرٹریٹ کا شیڈول ہوا جہاں شعبہ رابطہ برائے  شخصیات کے ذمہ داران نے شمس الدین شیخ ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، احسان اللہ لغاری ڈپٹی سیکرٹری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، غلام علی سومرو ایڈمن ایڈیشنل سیکرٹری ہون ڈیپارٹمنٹ، شفقت ابرو ڈپٹی سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ ، خالد کاکڑ(Special Secretary, Local Government Department)، طارق احمد قریشی( Additional Secretary Home Department) (Prison)، احمد علی شیخ ( Deputy Secretary Home Department) (Arms)، اویس قادری Section Officer Industries Department (General)، عبد الغفار سومرو P.S. to Secretary Education، سلیم جلبانی،(Senior Chief Environment, P&D Department)، شبیراحمدSection Officer Industries Department ، عبد الحفیظ (P.S. to Chairman, Chief Ministers Inspection Team) سے ملاقات کی مختلف شخصیات سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دعوتِ اسلامی کی خدمات سے آگاہ کیااور دار المدینہ و فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے حوالے سے خصوصی معلومات دی گئیں۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات صوبہ سندھ کراچی ریجن)

دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں  کراچی ریجن میں بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں زون نگران اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے سالانہ ڈونیشن کارکردگی کا تقابل کرتے ہوئے جلد سابقہ اہداف مکمل کرنے کا ذہن دیا۔ ساتھ ہی ٹیلیفونک مدنی مشورے کرنے کے حوالے سے نکات بیان کئےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت، اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ملتان ریجن، دنیاپور میں زیر تعمیرمدنی مرکز فیضانِ مدینہ نواباں والی وجامعۃ المدینہ للبنات و مدرستہ المدینہ کامعروف سیاسی و سماجی شخصیات چوہدری شہباز احمد طوراور اڈا ذخیرہ کے نیوز رپورٹر نواز پرنس  نے وزٹ کیا اور دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کو سراہا۔ (شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ لودہراں)