12 رجب المرجب, 1446 ہجری
مئی 2021ء کے
آخری ہفتے ناروے میں 4 مقامات پر بذریعہ
اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
Fri, 28 May , 2021
3 years ago
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مئی 2021ء کے آخری ہفتے ناروے (Norway )میں
4 مقامات پر بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد جن میں حاگیرود(Haugerud)،شیسمو کھوشے(Skedsmokorset)،فیورست(Furuset)اور گرورد (Grorud)وغیرہ علاقے شامل ہیں، ان اجتماعات میں کم و بیش 50 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی ۔
مبلغات دعوت اسلامی نے ”فیضان امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ “ کے موضوع پر بیانات کرتے ہوے اجتماعات میں شریک
اسلامی بہنوں کو امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کا تعارف ، آپ کا ذوق عبادت اور
علمی خدمات کے حوالے سے نکات پیش کئےنیز اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ کے ذریعہ علم
دین حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔