دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  پاک سطح علاقائی دورہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام ریجن سطح شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کےسابقہ دینی کاموں کاجائزہ لیا اور ماتحت ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کرنے کےحوالے سے مدنی پھول بیان کئے ، وقت پر کارکردگیاں تیار کرنے اور کارکردگیوں کا فولواپ کرنے ، تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف دیئے نیزشعبہ محفل نعت، ماہانہ ڈویژن دینی حلقے ،مدنی قافلہ اور علاقائی دورہ کو مضبوط بنانےکاذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ  مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں میانوالی زون میں ماہانہ مدنی مشورےکانعقادہواجس میں میانوالی،کالاباغ ، اطراف نور پور تھل اور اطراف حافظ والا کابینہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

رکن زون شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے حوالے سےنکات بتائے اور گھریلو صدقہ باکس لگوانے، نیو مدارسۃ المدینہ بالغات کھلوانے کے اہداف دئیے نیزیکم جون سے شروع ہونے والے مدنی قاعدہ کورس پر کلام ہوا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  میانوالی زون میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں شعبہ کفن دفن کی کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

رکن زون شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے شعبہ کے مدنی پھولوں پر کلام کیا اور کارکردگی جدول وقت پر جمع کروانے اور جدول پر عمل کرنے کا ذہن دیا نیز رسالہ کارکر دگی کی انٹری پر کلام کیا اور رسالہ کارکردگی کو مضبوط بنانے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں لیاقت آباد بی ون ایریا میں مدنی قاعدہ کورس کے رزلٹ اجتماع کاانعقادہواجس میں پاک سطح شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے  امتحان میں کامیاب ہونے والی اسلامی بہنوں کے درمیان رزلٹ اور تحائف تقسیم کئے۔

ساتھ ہی مدرسہ کےنظام کا جائزہ لیا اور طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کو دینی کاموں کی بھی ترغیب دلائی نیز نئے مدارس کھولنے اور ان میں تدریس کا ذہن دیا جس پر ہاتھوں ہاتھ اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں بذریعہ اسکائپ  مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاک سطح شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کےسابقہ کاموں کاجائزہ لیتے ہوئے ا ہدف پورا کرنے کا ذہن دیا اور کورسز کروانے کےحوالے سے اسلامی بہنوں کونکات فراہم کئے نیز کابینہ وائز ہر ماہ نیو مدارس کھولنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں اسلامی بہن کی والدہ کی وفات  پر سوئم کےسلسلہ میں محفل کاانعقادہوا جس میں ٹیسٹ مجلس ذمہ دار اسلامی بہن کےگھر عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نےآخرت کی تیاری کےموضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔ 


روزی میں برکت کا بہترین نسخہ اور  اس کے علاوہ اہم معلومات پر مشتمل رسالہ

تنگدستی کے اسباب اور ان کا حل

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیش نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علامات ترقیم ‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭تقریباً ہرآیت مبارکہ میں ترجمہ ٔکنزالایمان کا التزام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭فکرِآخرت پرمشتمل اِصلاحی موادکی شمولیت ٭قراٰنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، احادیث ودیگر عبارات کےحوالوں(References) کا خاص اہتمام ٭ایک ہی نظرمیں رسالے کے عنوانات دیکھنے کیلئے کتاب کے آخر میں فہرست(Index) ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے ان کے مصنفین، مکتبوں اورشہرطباعت کی ’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل ٭پورےرسالے کی دارالافتاء اَہلِ سنت کے مفتیانِ کرام سے شرعی تفتیش ٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے مکمل رسالےکی کئی بار پروف ریڈنگ

33 صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2012ء سے اب تک9مختلف ایڈیشنز میں تقریباً1لاکھ56ہزار کی تعداد میں پرنٹ ہو چکاہے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now


دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ ہفتے یوکے برمنگھم ریجن ویسٹ مڈلینڈز اور بلیک کنٹری(West Midlands and Black Country) میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں کم وبیش 756 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام12تا18مئی 2021ء تک یوکے لندن(London)ریجن میں مختلف مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 166اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”علمِ دین کے فضائل“ کے موضوع پر بیانات کئےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ان میں عملی طور پر شرکت کرنے کی تر غیب دلائی۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ” رسالہ فیضان امام بخاری رحمۃ اللہ علیہپڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یوکے کے مانچسٹر ریجن سے 4ہزار595 ، لندن ریجن سے 2 ہزار 236، بریڈ فورڈ ریجن سے 4 ہزار 583، برمنگھم ریجن سے 7 ہزار 267، آئرلینڈ سے 73 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے 473 اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی، مجموعی طور پر تقریبًا 19 ہزار 227 بار رسالہ ”فیضان امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ پڑھا / سنا گیا۔


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت  12 تا18 مئی 2021ء تک گزشتہ ہفتے یوکے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

522اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

456اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

491اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔

1 ہزار 607 اسلامی بہنوں نے 313 درودپاک روزانہ پڑھے۔

1 ہزار 48 اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک روزانہ پڑھے۔

568 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! 11 مئی 2021ء کویوکے برمنگھم ریجن کے لیسٹر(Leicester)شہر میں ایک غیر مسلم خاتون نے دعوت اسلامی کی مبلغہ کے ہاتھوں اسلام قبول کیا۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے انہیں کلمہ پڑھا کر مسلمان کیا اور شعبہ نیو مسلم کے ذریعے فرض علوم سیکھنے اور مدرستہ المدینہ بالغات میں داخلہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اپنی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔اللہ پاک ان کو دینِ اسلام پر استقامت عطا فرمائے۔