
اسلامی بہنوں کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ
دنوں گلشن کابینہ میں فیضانِ تلاوت قرآن کورس
کا انعقاد ہواجس میں تقریباً 22 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
زون
مشاورت شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کودینی کاموں میں بہتری کےلئے مدنی پھول دیتے ہوئے مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے ، ہفتہ
وار اجتماع میں شرکت کرنےکا ذہن دیاجس پر 3 اسلامی بہنوں نے مدرسۃ بالغات میں داخلہ لینےاور 3 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی نیت
کااظہار کیا۔
کراچی زون ایسٹ2 کابینہ گلزار ہجری میں فیضانِ
تلاوت قرآن کورس کا 09 مقامات پر انعقاد

اسلامی بہنوں کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت کراچی
زون ایسٹ2 کابینہ گلزار ہجری میں فیضان تلاوت کورس کا 09 مقامات پر انعقاد ہوا جس
میں تقریباً 100 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں
اسلامی بہنوں کو تلاوت قرآن پاک کے ساتھ ترجمہ قرآن و قرآنی سورتوں کا تعارف اور
قرآنی واقعات بھی بتائے گئے ، نیز مبلغات
اسلامی بہنوں نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کاتعارف پیش کرتے
ہوئے دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا جس پر 35
اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے کی نیت کی،25 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت کی نیت کی، 19 اسلامی بہنوں نے مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلہ لینے کی نیت کی۔
ختم
قرآن کے موقع پر دعوت اسلامی کے شعبہ شب وروز کی ریجن مشاورت، دارالسنہ ذمہ دار
اور زون نگران اسلامی بہنوں کا مختلف مقامات پر بیانات کا سلسلہ رہا ساتھ ہی
دعوتِ اسلامی کو ڈونیشن دینے کی ترغیب دلائی
۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ تعلیم کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ریجن میں ا یک دن پر مشتمل ’’الوداع ماہ غفران‘‘سیشن منعقد ہواجس میں شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کراچی ریجن شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہ رمضان کے فضائل بتاتے ہوئے شب قدر کے
فضائل بتائے اوراسلامی بہنوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے ،مدنی مذاکرہ سننےکاذہن دیاجس پر
اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح ِاعمال کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اجمیرریجن موڈاسا زون میں بذریعہ اسکائپ تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں49 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغہ ٔاسلامی بہن نے اجتماع میں تلاوت و درود
ِپاک کی فضیلت اور اذان کے جواب دینے کی فضیلت بیان کرتے ہوئےنیک اعمال رسالے سے
متعلق مدنی بہار یں بتائےاور رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی
نیتیں کیں۔

دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں کراچی ریجن میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں کراچی ریجن نگران اور
رابطہ برائے تعلیم کی عالمی سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
عالمی
مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کےحوالےسے معلومات
فراہم کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو بحریہ
ٹاؤن میں دعوت اسلامی کا دینی کام بڑھانے کےحوالے سےمدنی پھول بتائےجس پر اسلامی
بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا ۔

دعوتِ اسلامی کےشعبہ دارالمدینہ کےتحت گزشتہ
دنوں کراچی دارالمدینہ عائشہ منزل میں تربیتی سیشن کاانعقادہواجس میں عالمی مجلس
مشاورت نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں
کو باطنی امراض سے بچ کر اللہ پاک
کا خوف دل میں رکھ زندگی گزارنے کا ذہن دیتے ہوئے دعوت اسلام کےدینی کاموں میں حصہ
لینے کی ترغیب دلائی اور وہاں موجود عملہ میں حوصلہ افزائی کے لئے تحائف میں رسائل تقسیم کئے۔

دعوتِ اسلامی
کےتحت گزشتہ دنوں بڑی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مدنی
مشورےکاانعقادہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران ریجن نگران ، پاکستان نگران
، کراچی ریجن نگران ، فیضان آن لائن اکیڈمی عالمی سطح نگران ، شعبہ تعلیم اور شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
ذمہ دار اسلامی بہن نے کورس’’ ایثار
کے رنگ بڑی عید کے سنگ‘‘ کے حوالےسے نکات بتائے اور بیرون ملک زیادہ سے زیادہ یہ کورس کروانے ،
رومن اردو، ہندی ، انگلش اور بنگلہ زبان میں تیار کروانے کےحوالےسے مدنی پھول
بتائے جس پر اسلامی بہنوں
نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔

دعوتِ اسلامی کےتحت
گزشتہ دنوں سرجانی ٹاؤن ڈویژن گرین لائن میں ماہانہ دینی حلقہ کاانعقادہواجس میں زون ساؤتھ ،
کابینہ کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
عالمی
مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اسلامی
بہنوں کی سابقہ کارکردگیوں کاجائزہ لیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ
لینے کاذہن دیااور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے ،مدنی مذاکرہ سننے کی ترغیب
دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ مکتبہ المدینہ کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن میں
بذریعہ اسکائپ مدنی مشورےکاانعقادہواجس
میں مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں
نےشرکت کی ۔
مکتبہ
المدینہ ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور مکتبۃ المدینہ کے بستے لگانے کے حوالے سے
نکات بتائے نیز تقسیم رسائل کی کارکردگی بڑھانے کاذہن دیتے ہوئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کے متعلق مدنی
پھول دیئے۔

دعوتِ اسلامی کےشعبہ ڈونیشن بکس للبنات کےتحت گزشتہ دنوں بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورےکاانعقادہوا جس
میں ریجن ڈونیشن بکس ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگیوں کے حوالے سے نکات بتائے اور گھریلو
صدقہ بکس لگوانے، ڈونیشن بکس رکھوانے ،ڈونیشن بکسز کی مزید ڈیمانڈ دینے ،گھریلو
صدقہ بکس اور ڈونیشن بکسز کی ڈیٹا انٹری کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داراسلامی
بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔
کینیڈا کے شہر
تھورن کلف میں مقامی زبان میں بذریعہ اسکائپ
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کاانعقاد

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام21 مئی2021ء کو کینیڈا
کے شہر تھورن کلف میں مقامی زبان میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کاانعقاد کیا گیا جس
میں کم و بیش12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی ے ”فیضان امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ “ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو ان کی مبارک زندگی کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے نیز دعوتِ اسلامی
کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے
وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
کینیڈا کے
مختلف شہر کیلگری
اور مونٹریال میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے مختلف شہر کیلگری اور
مونٹریال میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا
گیا جن میں کم و بیش 32اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کا اعلیٰ
کردار“ کے موضوع پر بیانات کئے
اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو اعلیٰ حضرت کے اعلیٰ کردار کے اوصاف بیان
کئے اور ان کی دینی خدمات کے بارے میں بتایا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔