آسٹریاکی ڈویژن
ویانا کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ
اسکائپ مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 21 مئی 2021ء کو آسٹریا(Austria)کی ڈویژن ویانا(Vienna) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ
ہواجس میں تمام جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
شعبہ علاقائی دورہ پر مقرر یورپین یونین ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبہ علاقائی دورہ کے بارے میں اہم نکات پیش کئے
اور خوب خوب دینی خدمات سرانجام دینے کی ترغیب دلائی۔
ناروے کے علاقے حوگرود میں بذریعہ اسکائپ اِصلاحِ اعمال اجتماع کا
انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ناروے (Norway) کے علاقے حوگرود (Haugerud) میں بذریعہ
اسکائپ اِصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک
اعمال رسالہ روزانہ پُر کرنے اور ہر مہینے کی آخری تاریخ کو ذمہ دار اسلامی بہن کو
جمع کروانے کی ترغیب دلائی نیزآئندہ اِصلاحِ اعمال اجتماع میں شرکت کرنےا ور دوسری اسلامی بہنوں کو بھی اس کی
دعوت دینے کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی شعبہ علاقائی دورہ کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں بیلجیم( Belgium) میں بذریعہ فون نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ
کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم
کرتے ہوئے ون ڈے سیشن میں بذریعہ انٹرنیٹ
شرکت کرنے کی دعوت دی۔
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد
فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔
مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی
کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ” رسالہ فیضان امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ “پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں نارتھ امریکہ ریجن (امریکہ +کینیڈا) کی
تقریباً 1ہزار68 اسلامی بہنوں نے رسالہ”فیضان امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ“ پڑھنے/سننے کی سعادت حاصل کی۔
معلّمِ
اعظم، جنابِ رسولِ اکرم ﷺ کی مبارک سیرت سے معلوم ہونے والے طرقِ تربیت و تفہیم میں سے ایک اہم طریقہ ”سوال و جواب“ کا تذکرہ چل رہا تھا،
گزشتہ مضامین میں صحابہ کرام کے سوالات کی 10نوعتیں اور ان پر رسولِ کریم ﷺ کے جوابات اور تربیت و تفہیم فرمانے کا انداز بیان کیا گیا۔ اب ہم یہ بیان کریں گے کہ رسولِ
کریم ﷺ کی مبارک سیرت اور انداز سے ایسی کئی صورتوں کا پتا چلتا ہے کہ آپ
ﷺ خود ایسا کلام یا عمل بھی فرماتے کہ نتیجۃ سامعین و ناظرین سوال کرتے اور اپنی علمی تشنگی کا اظہار کرتے جس پر رسولِ
کریم ﷺ جواباً تربیت و تفہیم فرماتے،
آئیے اس کی چند صورتیں ملاحظہ کرتے ہیں:
سامعین کو متجسس کرنے والا کلام فرمانا اور
نتیجۃ سوالات ہونا اور آپ کا جواب دینا
کبھی ایسا ہوتا کہ رسول کریم ﷺ لوگوں کو جہنم کے کسی طبقے یا وادی کا ذکر
فرماتے یا اس سے پناہ مانگنے کی تاکید فرماتے، اس طرح سامعین میں تجسس پیدا ہوجاتا
کہ معلوم تو کریں کہ آخر وہ کونسا گناہ ہے جس کی اتنی سخت سزاہے؟ چنانچہ لوگ آپ کی
بارگاہ میں سوال کرتے، سنن ابن ماجہ
میں کہ رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا:
تَعَوَّذُوا بِاللَّهِ مِنْ جُبِّ
الحَزَنِ
’’جُبُّ الْحُزْن سے پناہ
مانگو۔‘‘
نبی کریم ﷺ کے اس
کلام مبارک کو سن کر لوگوں کو تجسس ہوا کہ آخر یہ کیا چیز ہے؟ چنانچہ اس کلام کے نتیجے میں سوال کیا گیا: یارسول اللہ! وَمَا جُبُّ الحَزَنِ؟ جُبُّ
الْحُزْن کیا ہے؟
قارئین کرام سامعین کے ذہن میں کسی بات کو بہت مستقم کرنے کا یا ایک انداز
ہوتا ہے جو رسولِ معلم ﷺ نے اپنایا، لوگ
جب آپ ﷺ کے فرمان پر متجسس و متوجہ ہوئے اور سوال کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا:
وَادٍ فِي جَهَنَّمَ تَتَعَوَّذُ
مِنْهُ جَهَنَّمُ كُلَّ يَوْمٍ مِائَةَ
مَرَّةٍ
یہ جہنم کی ایک وادی ہے جس سے خود جہنم بھی دن میں چار سو مرتبہ پناہ
مانگتا ہے۔
اس پر لوگوں نے مزید عرض کیا:یارسول اللہ!
وَمَنْ يَدْخُلُهُ؟ اس میں کون داخل ہوگا؟
ارشاد فرمایا:
الْقَرَّاءُونَ الْمُرَاءُونَ
بِأَعْمَالِهِمْ
اس میں ان قراء (اہل
علم) کو ڈالا جائے گا جو اپنے اعمال کی ریاکاری کرتے ہوں گے۔ (ابن ماجہ،کتاب السنۃ، باب الانتفاع بالعلم
والعمل بہ،1/166، حدیث:255)
رسولِ کریم ﷺ نے ایک
موقع پر نماز کی درست ادائیگی کی اہمیت دلانے کے لئے ارشاد فرمایا:
إِنَّ أَسْوَأَ النَّاسِ سَرِقَةً،
الَّذِي يَسْرِقُ صَلَاتَهُ
سب سے بدتر چور وہ
ہے جو اپنی نماز ميں چوری کرتا ہے؟
اب یہ ایک ایسی بات
تھی کہ جس پر ہر کسی کی توجہ اٹھتی ہے، کیونکہ ہر وہ مسلمان جو نما ز ادا کرتاہے
تو یقینا وہ جاننا چاہے گا کہ آخر نماز کی چوری کیا ہے؟ چنانچہ اس کلام کے نتیجے
میں لوگوں نے عرض کیا: یارسول اللہ!
وَكَيْفَ يَسْرِقُهَا؟
کوئی شخص اپنی نماز
ميں کس طرح چوری کرسکتا ہے؟
پیارے مصطفےٰ ﷺ نے
ارشاد فرمایا:
لَا يُتِمُّ رُكُوعَهَا وَلَا سُجُودَهَا
وہ اس کے رکوع و
سجود پورے نہيں کرتا۔(مسند احمد، مسند ابی سعید الخدری، جلد18، صفحہ90،
حدیث:11532)
قارئین کرام غور
کیجئے کہ رسولِ کریم ﷺ نے کس قدر مختصر اور بہت متوجہ کردینے والا کلام فرمایا کہ
لوگوں کو تجسس ہوا اور پھر سوال کرکے ایسا
جواب پایا جو کائنات میں آنے والے آخری مسلمان
تک کے لئے نصیحت رہے گا۔
کسی
عمل کو مقربین کے عمل سے تشبیہ دینا اور پھر سوال پر سمجھانا
حضوراکرم ﷺ کا ایک اندازِ تربیت یہ بھی تھا کہ
کسی عمل کمی دیکھ کر اس کی درستی اور
فائدہ سمجھانے کے لئے مقربین کا ذکر فرماتے، جب لوگ اس پر حصولِ توضیح کے لئے سوال
عرض کرتے تو تربیت فرماتےجیسا کہ
حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ
رسولِ کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا:
أَلَا تَصُفُّونَ كَمَا تَصُفُّ الْمَلَائِكَةُ
عِنْدَ رَبِّهَا؟
تم لوگ ایسے صفیں کیوں نہیں بناتے جیسے فرشتے
ربّ العزّت کی بارگاہ میں بناتے ہیں؟
قارئین کرام غور کیجئے کہ کیسابات کو دل کے اندر اتار دینے والا اندازِ تفہیم ہے، ایسے الفاظ ارشاد فرمائے کہ ہر بندہ مؤمن بارگاہِ الٰہی میں کھڑے ہونے کے انداز کے بارے
میں جاننے کے لئے تڑپ اٹھے ، چنانچہ ایسا ہی ہوااور صحابہ کرام علیہم الرضوان نے عرض کیا:یارسول اللہ!
وَكَيْفَ تَصُفُّ الْمَلَائِكَةُ عِنْدَ
رَبِّهَا؟
فرشتے اپنے ربِّ کریم کی بارگاہ میں کیسے صفیں بناتے
ہیں؟
ارشاد فرمایا:
يُتِمُّونَ الصُّفُوفَ الْأُوَلَ وَيَتَرَاصُّونَ
فِي الصَّفِّ
وہ اگلی صفیں پوری کرتے ہیں اور صف میں مِل کر
کھڑے ہوتے ہیں۔ (صحیح مسلم، کتاب الصلاۃ ، باب الامر بالسکون فی الصلاۃ۔۔الخ،
صفحہ181، حدیث:968{430})
آج رات مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا ، بانیِ دعوتِ اسلامی مدنی پھول ارشاد فرمائیں گے
امیرِ اہلِ سنت حضرت
علامہ مولانا الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ پچھلے کئی سالوں سے مسلسل”مدنی مذاکرہ“ نامی
ہفتہ وار ایسی علمی نشست قائم فرماتے ہیں جس میں شرکت کرنے والے ہر خاص و عام کو
شرعی، طبی، تاریخی اور تنظیمی معلومات کا خزانہ ہاتھ آتا ہے۔
اسی سلسلے میں آج
مورخہ 22مئی 2021ء رات 9:30 بجے مین یونیورسٹی روڈ پر واقع عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائیگا جس میں امیر اہل سنت
علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقان رسول کی
جانب ہونے والے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔
تمام عاشقان رسول سے
درخواست کی جاتی ہے کہ مدنی مذاکرے میں شرکت کرکے علم دین کا ڈھیروں ڈھیر خزانہ
حاصل کریں۔
نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت انڈونیشین
اسلامی بہنوں کی اپریل 2021ءکے دینی کاموں
کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:
اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 7
روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 8
مدرستہ المدینہ بالغات کی تعداد: 1
مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 5
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد: 5
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت
کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 68
ہفتہ وار علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 2
ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 9
ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 21
وصول ہونے والے اصلاحِ اعمال کے رسائل کی تعداد: 4
نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت اسلامی
بہنوں کے اپریل 2021 ءکے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:
روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 20
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی تعداد: 2
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 16
ہفتہ وار علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی
اسلامی بہنوں کی تعداد : 5
ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 18
ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/سننے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد: 38
وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی
تعداد : 14
اسلامی بہنوں کے
شعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ پیٹرمیڑزبرگ
میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں پیٹرمیڑزبرگ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
ملکی سطح ذمہ دار اسلامی
بہن نے اسلامی بہنوں کورسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے اور عاملات نیک اعمال میں
اضافہ کرنے کےحوالے سے نکات بتائے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہارکیا۔
دعوت ِاسلامی کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ بمقام
فینکس فیضان ِمدینہ میں مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں علاقائی کابینہ برائے ڈربن
کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
علاقائی کابینہ
نگران برائے ڈربن اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کےحوالے سے نکات فراہم
کرتےہوئے مدنی کاموں میں زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانا کاذہن دیا اور کفن
دفن تربیتی کورس کروانے ، مدنی دورہ میں
شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہارکیا۔
گزشتہ ہفتہ امیر
اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کی طرف سے دیا گیا رسالہ میٹھی
عید اور میٹھی باتیں ساؤتھ افریقہ کے علاقہ پیٹرمیرڑزبرگ میں 1127اسلامی بہنوں نے پڑھنے سننے کی سعادت
حاصل کی۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ لاسوٹھو میں بذریعہ نیٹ سنتوں بھرےدو اجتماعات منعقد ہوئے جس میں سے ایک
مقامی زبان انگلش اور دوسرا اردو زبان میں بیان ہوا ان اجتماعات میں اسلامی بہنوں
کو دینی تعلیمات کے ساتھ اپنے ڈونیشن دعوت
اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی گئی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
نیز ساؤتھ افریقہ لاسوٹھو میں بذریعہ واٹس اَپ مدنی مشورےکا انعقاد ہواجس میں
محفل نعت کابینہ ذمہ اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ ساؤتھ افریقن علاقائی کابینہ نگران
اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو زیادہ سے زیادہ
اسلامی بہنوں کو ہفتہ وا ر اجتماعات میں شرکت کو یقینی بنانےاور انہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کی دعوت دینےکاذہن دیا۔