دعوت اسلامى کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے بریڈفورڈ (Bradford) ریجن میں دینی حلقے كا انعقاد كيا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے فقہ کے ضروری مسائل سے متعلق معلومات فراہم کی نیز دعا کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے جبکہ دینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو باقاعدگی سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 19تا23 مئی2021ء تک یوکے لندن(London) ریجن میں مختلف مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 173اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے”اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کا اعلی کردار“ کےموضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو اعلیٰ حضرت کے اعلیٰ کردار کے اوصاف بیان کئے اور ان کی دینی خدمات کے بارے میں بتایا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


شعبہ  جامعۃ المدینہ (بوائز) دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 22 مئی 2021ء برز ہفتہ لاہور ریجن، فیصل آباد ریجن ، حیدرآباد ریجن، ملتان ریجن، کراچی ریجن اور اسلام آباد ریجن میں افتتاح بخاری اجتماع منعقد ہوا جس میں ”رکن شوریٰ حاجی اسد عطاری مدنی “ ، ”رکنِ شوریٰ جنید عطاری مدنی“ ، نگران مجلس ”مولانا محمد ظفر عطاری مدنی “ نے شرکت کی جبکہ پاکستان بھر سے شعبے کے اہم ذمہ داران سمیت تمام اراکین ِ مجلس، تمام ناظمین اعلیٰ ا اور تمام جامعات کے ناظمین نے اپنے طلبہ کرام کے ساتھ لائیو مدنی چینل پر دیکھا ۔

امیر اہل سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ نے پہلی حدیث شریف کا درس دیتے ہوئے ’’ثواب بڑھانے کے نسخے‘‘اور’’کتاب النیات ترجمہ بہار نیت‘‘پڑھنے کی ترغیب دلائی۔ نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی عمران عطاری مدظلہ العالی نے اس موقع پر مختلف سوالات کئے اور نگران پاکستان مولانا حاجی شاہد عطاری نے بھی اپنے مدنی پھولوں سے نوازا ۔(رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری (پروجیکٹ منیجر) آئی ٹی ڈپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ (بوائز) پاکستان)

دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن  کے علاقےہنسلو(Hounslow) میں بذریعہ کال نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہواجس میں 5اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتیں بھی کیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 25 مئی 2021 ءکو یوکے کے علاقے مانچسٹر (Manchester)میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 38 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح کی کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے ”علم دین کی اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کودین کا علم سیکھنے کی طرف راغب کرتے ہوئے علم دین سیکھنے کے دینی و دنیاوی فوائد بتائے نیز اپنے آخرت سنوارنے کے لئے عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام24 مئی2021ء کو یوکےکے شہر  کوونٹری اور لیسٹر(Coventry and Leicester)میں اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش43اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور اپنی آخرت کو بہتر بنانے کا ذہن دیا۔ 


شعبہ رابطہ برائے شخصیات  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں شخصیات اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ لاہور، قصور، شیخوپورہ سے شعبہ رابطہ برائےشخصیات کے ڈسٹرکٹ ، تحصیل ، پولیس، بیوروکریسی، پولیٹیکل، عطاری مجلس اور بہت سے ذیلی اداروں کے کثیر ذمہ داران نے شرکت کی ۔

رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ذمہ داران کی تربیت فرمائی۔ خصوصی طور پر رمضان عطیات میں نمایاں کارکردگی پر اسلامی بھائیوں کی دلجوئی کے لئے نگران مجلس قربان عطاری نے تحائف سے بھی نوازا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات، ڈسٹرکٹ لاہور)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے شہر آئلسبری اور ولڈسن گرین(Aylesbury and Willesden Green ) میں اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش27اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال سے متعلق تفصیلات بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


شعبہ رابطہ برائے شخصیات  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران ڈاکٹر نواز شیخ چیئر مین چیف منسٹرز انسپیکشین ٹیم، محمد ندیم ایڈیشنل سیکرٹری، احسان اللہ لغاری ڈپٹی سیکرٹری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ، نوروز خان عباسی ڈائیریکٹر لوکل گورنمنٹ بورڈ سندھ، مسٹر ناصر سپریڈینٹ چیف سیکرٹری آفس، رفیق احمد خان سیکشن آفیسر پروٹوکول سندھ، محمد اقبال اسسٹنٹ ڈائیریکٹر پروٹوکول سندھ، مطلوب حسین شاہ سپریڈینٹ پروٹوکول ، سعید احمد سومرو اکاؤنٹنٹ پروٹو کول اور دیگر شخصیت ست ملاقات کی۔

ڈائریکٹر صاحب اور چیئرمین صاحب سے تفصیلی ملاقات ہوئی، ان کو ماہنامہ فیضان مدینہ پیش کیا مزید ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرے کی دعوت پیش کی۔ دیگر افسران کو رسائل، ماہنامہ فیضان مدینہ اور مدنی قافلے کی دعوت پیش کی۔ 

شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  فیصل آباد ریجن ، ساہیوال ڈویژن ، ڈسٹرکٹ اوکاڑہ فیصل آباد ریجن ذمہ دا رنے سابقہ صوبائی وزیر اشرف خاں سوہنا، ڈپٹی کمشنراوکاڑہ عامر عقیق، نائب صدر کارپوریشن چوہدری فیضان گجرڈی سی آفس میونسپل کمٹیی کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کے انچارج سے ملاقات کی۔

ریجن ذمہ دا نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کاتعارف کرواتے ہوئے امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے رسائل تحفے میں پیش کئے۔ اس موقع پر ایف جی آر ایف اور دعوت اسلامی کے دیگر شعبہ جات کا تعارف بھی پیش کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ براۓ شخصیات فیصل آباد ریجن ، ساہیوال ڈویژن ، ڈسٹرکٹ اوکاڑہ)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام 24مئی 2021ءکویوکے  لندن ریجن کے علاقے چیشم (Chesham)میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 17سلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا اور غسل میت کا طریقہ بیان کیا نیز اسلامی بہنوں کو کفن دفن ٹیسٹ دینے اور دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔


شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دارا ن نے ڈسٹرکٹ آفیسر اسپیشل برانچ حافظ آباد سید آصف گیلانی سے تفصیلی ملاقات  کی۔

دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا جس پر انہوں نے بہت اچھے الفاظ میں دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا اور فیضان مدینہ میں جمعہ پڑھنے کی نیت کی۔ آخر میں قرآن پاک کی تفسیر صراط الجنان تحفہ میں پیش کی گئی جس کو انہوں نے پڑھنے کی نیت کی۔(محمد مدثر عطاری مجلس رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ حافظ آباد لاہور ریجن)