12 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 25 مئی 2021 ءکو یوکے
کے علاقے مانچسٹر (Manchester)میں اصلاح اعمال
اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 38 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ سطح کی کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے ”علم
دین کی اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کودین کا علم سیکھنے کی طرف راغب
کرتے ہوئے علم دین سیکھنے کے دینی و دنیاوی فوائد بتائے نیز اپنے آخرت سنوارنے کے لئے عاملاتِ نیک اعمال
بننے کا ذہن دیا۔