7 مارچ2022 ء کو شعبہ رابطہ برائےشخصیات کے ذمہ دار ان نے ڈی آئی جی آفس میں ڈی آئی جی ناصر آفتاب سے ملاقات کی اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی نیزاس کے علاوہ ایس ایس پی سویا عزیزدار سے ملاقات کی ۔


گزشتہ دنوں فیضان مدینہ تلونڈی میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت ریسکیو1122 نے ابتدائی طبی علاج کے حوالے سے سیشن کا انعقاد کیا جس میں جامعہ کے طلباء   واساتذٔکرام سمیت نگران کابینہ اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پنجاب پاکستان کے علاقے کوریکی شہر ڈسکہ میں قائم جامع مسجد فیضانِ عشقِ رسول ﷺ میں سحری اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں نگرانِ ڈسکہ کابینہ حاجی عثمان طاہر عطاری سمیت دیگر کثیر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس دوران نمازِ تہجد، اسلامی بھائیوں کا پیر شریف کا روزہ رکھنے اور عاشقانِ رسول کو فجر کے لئے جگانے کا سلسلہ رہا۔بعد نمازِ فجر تفسیر سننے سنانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں نگرانِ ڈسکہ کابینہ نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اجتماع میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کی جبکہ اس سحری اجتماع کا اختتام صلوٰۃ وسلام پر کیا گیا۔ (رپورٹ:محمد عادل رضا عطاری سیالکوٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


5 مارچ 2022 ء کوشعبہ رابطہ برائے شخصیات کے اسلامی بھائیوں نے  اورنگی میں ایم این اے امین الحق ،ایم پی اے علی خورشیدی اور ایم پی اے عدیل شہزاد ، آصف بھاشانی پی ٹی آئی اور ڈسٹرکٹ کے صدر سے ملاقات کی اور مدنی مذاکرہ کی دعوت دی ۔


5 مارچ 2022 ء کوکورنگی میں  پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے ڈسٹرکٹ آ فس میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ رہا جس میں ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر تنویر چوھدری اور علماءونگ کے کنوینر مولاناکمال الدین سے ملاقات کی ۔

نیز 11 مارچ سے مسلم لیگ فنکشنل کے کورنگی ہیڈ آفس میں فیضان نماز کورس کا انعقاد ہو گا۔ اس ملاقات میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار حاشر مدنی، کورنگی مشاورت برائے رابطہ کاشف بھائی اور عمران عطاری بھی موجود تھے ۔


5 مارچ 2022 ء کو  تحصیل احمد پور شرقیہ میں نگران کابینہ کے ساتھ SHO اعظم کلو، ریسیکو سینئر آفیسر عابد، سب جیل سپریڈنٹ عابد بھائی ، محکمہ زراعت آفسیر عرفان ، AC آفس اور DSP آفس میں سیاسی وسماجی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ ہوا ۔

دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کرایا گیا اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کاوزٹ اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی گئی جس پر شخصیات نے اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی نیت کی اور دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا۔


گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے شاہراہ فیصل پولیس اسٹیشن میں ایس ایچ او جناب قربان علی، ہیڈ معرر طارق ، اے ایس ای امیر سومرو سے ملاقات کی اور فیضان مدینہ اجتماعات میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے اتوار کو ہونے والے ایونٹ زکوة سیشن اور جامع مسجد فیضان عثمان غنی کی سیکیورٹی کے حوالے سے گفتگو کی۔ (رپورٹ: محمد ذکی عطاری ،ڈسٹرکٹ ذمہ دار مجلس رابطہ برائےشخصیات، کانٹینٹ: مصطفی انیس)


گزشتہ دنوں بلدیہ عالیہ ڈسٹرکٹ کورنگی کے سالڈ ویسٹ ڈیپارٹمنٹ کی بلڈنگ میں دعوت اسلامی کو مسجد کے لئے جگہ دی گئی اور مسجد کے سنگ بنیادکے سلسلے میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار، سٹی ناظم حاجی یعقوب عطاری ، ڈسٹرکٹ نگران عرفان بابا ، ٹاؤن نگران حاجی سلمان ، ٹاؤن مشاورت کامران بھائی ، کاشف بھائی  وعمران بھائی سمیت ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ کورنگی جاوید الرحمن کلہوڑ ، میونسپل کمشنر کورنگی عبد الماجد خان ، ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ سلیم رضا خان ، ڈائریکٹر پارک وقاص سومرو ، ایکس سی این خالد ملاح اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ (رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)


3 مارچ 2022 ء بروز جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سیکٹر کمانڈر بھٹائی رینجرز بریگیڈیئر شبیر احمد نے وزٹ کیا جہاں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی امین عطاری ،سٹی ناظم حاجی یعقوب عطاری ودیگر ذمہ داران نے ان سے  ملاقات کی ۔

شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دارنے بریگیڈیئر شبیر احمدکو دعوت اسلامی کی دینی وسماجی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی اور فیضان مدینہ میں قائم شعبہ جات فیضان آن لائن اکیڈمی، اسلامک ریسرچ سینٹر ، شعبہ تراجم، مدنی چینل اور دارالأفتاء وغیرہ کا دورہ کروایا۔

اس دورے پر ونگ کمانڈر بھٹائی رینجرز ونگ 72 کرنل مصور ، ڈی ایس آر ونگ 72 شکیل احمد بھی شامل تھے ۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


دعوتِ اسلامی عاشقانِ رسول کے دلوں میں   جہاں صحابۂ کرام کی محبت پیدا کرتی ہے وہاں آلِ نبی و اہلِ بیتِ اطہار سے عشق و محبت کے جام بھی بھر بھر کر پلاتی ہے۔ اہلِ بیتِ اطہار نجات کی کشتی اور صحابۂ کرام آسمان ہدایت کے روشن ستارے ہیں۔ ایمان والے ،اہلِ بیت کی کشتی میں سوار ہوکر نجومِ رسالت کی پیروی کرتے ہوئے اپنے ایمان کو سلامت رکھتے ہیں۔

اہلِ بیتِ اطہار میں بہت بڑا نام نواسۂ رسول ، امام عالی مقام ، شہیدِ کربلا حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہُ عنہ کا ملتا ہے ۔ آپ رحمۃُ اللہِ علیہ کا یومِ ولادت 5 شعبان المعظم کو آتا ہے۔ اسی مناسبت سے آج 8 مارچ کی شب 5 شعبا ن المعظم کی مناسبت سے دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ”مدنی مذاکرہ بسلسلہ جشنِ ولادت امام حسین رضی اللہُ عنہ“ منعقد ہوگا۔

مدنی مذاکرے کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوگاجس کے بعد جلوسِ حسینی نکالا جائے گا، جلوس کے بعد شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہبیرونِ ملک سے بذریعہ ویڈیو لنک عاشقانِ رسول کے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔

ثناخوان حضرات حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہُ عنہ کی شان میں منقبتیں بھی پیش کریں گے جبکہ اختتام پر لنگر کا اہتمام بھی ہوگا۔

تمام عاشقانِ رسول سے گزارش ہے کہ جن سے ممکن ہو وہ فیضانِ مدینہ آکرشرکت فرمائیں، علاوہ ازیں مدنی چینل پر بھی یہ پروگرام نشر کیاجائے گا ،آپ مدنی چینل کے ذریعے گھر بیٹھے بھی علمِ دین حاصل کرسکتے ہیں۔ 


پاکستان کے شہر لاہور میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے زیرِ اہتمام ایک میٹنگ ہوئی جس میں ناظمینِ کرام سمیت شعبے کے اہم ذمہ داراسلامی بھائیوں  نے شرکت کی۔

اس دوران صوبۂ پنجاب ذمہ دار مولانا سیّد ناظم لطیف شاہ عطاری مدنی نے وہاں موجود ناظمینِ کرام سے گفتگو کرتے ہوئے رمضان عطیات کے حوالے سے کلام کیا اورانہیں زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے زیرِ اہتمام ڈی جی خان ملتان میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں ناظمینِ کرام سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ میٹنگ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی قاری محمد سلیم عطاری نے اہم امور پر گفتگو کرتے ہوئے رمضان میں زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی جبکہ صوبۂ پنجاب ذمہ دار مولانا سیّد ناظم لطیف شاہ عطاری مدنی نے ناظمین کو طلبۂ کرام کے سالانہ امتحانات کی بھر پور تیاری کروانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا ر کیا۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)