دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر حیدر آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ رابطہ برائے تاجران کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ صوبۂ سندھ حاجی قاری ایاز عطاری نے ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


15 مارچ 2022ء بروز منگل   مدنی مرکز فیضان مدینہ الریاض کالونی نوشہرو فیروز میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران، علاقائی نگران اور ڈسٹرکٹ شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

سید محمد دانش عطاری نے بارہ دینی کاموں کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا اور ماہ رمضان المبارک میں ایک ماہ کے اعتکاف کے حوالے سےترغیب دلائی نیز اسلامی بھائیوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں تعداد بڑھانے کے حوالے سے اہداف دیئے۔(رپورٹ: جواد رضا عطاری ڈسٹرکٹ نوشہرو فیروز نگران ، کانٹینٹ: رمضان رضا )


شعبہ تقسیم رسائل کے زیر اہتمام 15مارچ  2022ء بروز منگل مکتبہ المدینہ امین پور بازار فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبائی ذمہ داران نے شرکت کی ۔

نگران شعبہ پاکستان سید محمدحسنین عطاری نے ذمہ داران کی تربیت فرمائی اور انہیں آئندہ کے لئے اہداف دیئے جس میں فیضان رمضان کتاب ، رمضان پیکجز، شب براءت اجتماعات میں مکتبۃ المدینہ کابستہ لگانے، رمضان عطیات، شعبہ کوخود کفیل کرنے، تقرری مکمل کرنے اعراس بزرگان دین پر تقسیم رسائل کرنے ، شادی وخوشی کے اجتماعات اور ایصال ثواب کے مواقع پر تقسیم رسائل کے بستوں ودیگر شعبے کے دینی کاموں میں ترقی کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز 12 دینی کام کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: محمد جنید عطاری مجلس تقسیم رسائل پاکستان سوشل میڈیا ذمہ دار، کانٹینٹ: رمضان رضا )


پچھلے دنوں ملیر ڈسٹرکٹ 2 کراچی کی ایک مسجد میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے ارکین حاجی محمد امین عطاری اور حاجی امین قافلہ عطاری نے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرتے ہوئے مدنی پھولوں سے نوازا۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے ذمہ داران کی 15 رجب المرجب کوہونے والے شبِ براءت اجتماع میں زیادہ سے زیادہ عاشقانِ رسول کو شرکت کروانے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


10 تا 16 مارچ  2022ء تک کنزالمدارس بورڈ کے زیر اہتما م پاکستان بھر میں جامعۃ المدینہ کے طلبائے کرام کے امتحان کا سلسلہ ہوا۔امتحانی مراکز کے قریبی علاقوں میں موجود علما ئے کرام کو امتحان گاہ پر وزٹ کی دعوتیں پیش کی گئی جس پر حضرت علامہ مفتی عرفان قادری نے جامعۃ المدینہ فتح جنگ کا وزٹ کیا ۔

٭حضرت علامہ مفتی عاصم قادری خطیب و مدرس دارلعلوم مرکزی جامع مسجد نے مرکزامتحان گاہ پنڈی گھیب کا دورہ کیا، دوسری جانب مولانا قاری بشارت حسین قادری خطیب ومدرس جامعہ محمدیہ غوثیہ فتح جنگ نے مرکزامتحان فتح جنگ کا وزٹ کیا۔

٭اسی طرح مفتی محمد اقبال نعیمی مہتمم وخطیب جامعہ نعیمیہ رضویہ اسلام آباد، مولانا حافظ مشتاق حسین نعیمی مہتمم وخطیب جامعہ عرفان القراٰن اسلام آباد، قاری زاہدقادری مدرس جامعہ عرفان القراٰن ، مولانا قاری دوست محمدصدیقی خطیب ومہتم جامعہ علی ھجویری اسلام آباد نے مرکزامتحان فیضان مدینہ اسلام آبادکا دورہ کیا۔

٭اس کے علاوہ علمی و روحانی وسماجی شخصیت حضرت علامہ مولانا حافظ محمد حنیف انجم جمالی مدظلہ العالی نے مرکزامتحان جامعۃ المدینہ پنڈی گھیب کا وزٹ فرمایا۔

٭مجلس جامعۃ المدینہ و ناظمین نے علمائے کرام کا استقبال کیا اور انہیں امتحانی مراکز کا وزٹ کرواتے ہوئے کنز المدارس بورڈ کے حوالے سے معلومات فراہم کیں جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی اس کاوش کو سرا ہتے ہوئے اظہار مسرت فرمایا نیز کنز المدارس کی ترقی کے لئے دعا ئیں بھی دیں ۔


شعبہ  کفن دفن کے زیر اہتمام 15 مارچ 2022 ء بروز منگل حیدرآباد کی ڈویژن سانگھڑ کے فیضان مدینہ میں مختلف کورسز کے اسلامی بھائیوں کے درمیان کفن دفن و نماز جنازہ کورس ہوا۔

ڈویژن ذمہ دار شفقت عطاری نے اسلامی بھائیوں کو کفن کاٹنے اور پہنانے کا پریکٹیکل طریقہ بتایا نیز نماز جنازہ پڑھنے کا پریکٹیکل طریقہ بھی بتایا۔ آخر میں مزید علم دین حاصل کرنے اور اپنی اصلاح کے لئے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کاذہن دیا۔(رپورٹ: اعزاز عطاری مدنی صوبائی ذمدار کانٹینٹ: رمضان رضا )


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 16 مارچ 2022ء بروز بدھ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شیخوپورہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر وکلا سمیت ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کی شرکت رہی۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود وکلا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے شرکائے اجتماع کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں سمیت 15 کو رجب المرجب ہونے والے شبِ براءت اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ کفن دفن کی جانب سے 15 مارچ 2022ء کو ملیر کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ملیر کےاسلامی بھائیوں سمیت شعبہ کفن دفن ڈسٹرکٹ ذمہ دار یاسر عطاری، نیاز عطاری اور ٹاؤن ذمہ دار ظہیر عطاری نے شرکت کی۔

شہر نگران حاجی امین عطاری نے اسلامی بھائیوں کی شعبے کے دینی کام کرنے کے حوالے سے تربیت کی اور انہیں دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا ۔ بعدازاں نیاز عطاری اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کو شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔(رپورٹ: عزیر عطاری رکن مجلس فیضان مدینہ ، کانٹینٹ: رمضان رضا )


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں زنزیبار افریقہ سے آئے ہوئے مقامی اسلامی بھائیوں نے رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔اس موقع پر مختلف ممالک (آسٹریلیا، سوڈان، کینیا، سری لیون) میں سفر کرنے والے مبلغین بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصلِ آباد میں شخصیات اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن  و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔

دورانِ حلقہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے آنے والے شخصیات کو قیمتی مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئے انہیں پانچوں نمازیں باجماعت پابندی کے ساتھ پڑھنے اورنیکی کے کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کنزالمدارس بورڈ پاکستان کے تحت جاری 2022ء امتحانات کے سلسلے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد جنید عطاری مدنی نے اسلام آباد میں قائم مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نےاسلام آباد سےمختلف شہروں کے امتحانی مراکز کے نظام کو چیک کرنے کے لئے ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم کا جائزہ لیا۔اس موقع پر رکنِ شوریٰ کے ہمراہ کنسلٹنٹ ولیگل ایڈوائزر کنزالمدارس بورڈ پاکستان پروفیسر جاوید اسلم باجوہ عطاری اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اسلام آباد محمد نوید انجم بھی موجود تھے۔(رپورٹ:حافظ ساجد سلیم عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں ڈسٹرکٹ منیجر اوقاف فیصل آباد محمد شہباز نے پاکستان کے شہر فیصلِ آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا دورہ کیا جہاں حافظ ساجد سلیم عطاری مدنی( ڈویژن ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے اوقاف فیصل آباد) نےذمہ داران کے ہمراہ انہیں خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے منیجر کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں قائم مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا، دورانِ وزٹ کنسلٹنٹ کنزالمدارس بورڈ پاکستان پروفیسر جاوید اسلم باجوہ عطاری سے بھی ملاقات کا سلسلہ رہا۔بعدازاں ذمہ داران نے منیجر کو دعوتِ اسلامی کے کُتُب و رسائل تحفے میں دیئے جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی کاوشوں کو سراہا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)