21 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کنزالمدارس بورڈ پاکستان
کے تحت جاری 2022ء امتحانات کے سلسلے میں
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد جنید عطاری مدنی نے اسلام آباد میں قائم مختلف
امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔
اس دوران رکنِ شوریٰ نےاسلام آباد سےمختلف شہروں
کے امتحانی مراکز کے نظام کو چیک کرنے کے لئے ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم کا جائزہ لیا۔اس
موقع پر رکنِ شوریٰ کے ہمراہ کنسلٹنٹ ولیگل ایڈوائزر کنزالمدارس بورڈ پاکستان پروفیسر
جاوید اسلم باجوہ عطاری اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اسلام آباد محمد نوید انجم بھی
موجود تھے۔(رپورٹ:حافظ ساجد سلیم
عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)