10 تا 16 مارچ  2022ء تک کنزالمدارس بورڈ کے زیر اہتما م پاکستان بھر میں جامعۃ المدینہ کے طلبائے کرام کے امتحان کا سلسلہ ہوا۔امتحانی مراکز کے قریبی علاقوں میں موجود علما ئے کرام کو امتحان گاہ پر وزٹ کی دعوتیں پیش کی گئی جس پر حضرت علامہ مفتی عرفان قادری نے جامعۃ المدینہ فتح جنگ کا وزٹ کیا ۔

٭حضرت علامہ مفتی عاصم قادری خطیب و مدرس دارلعلوم مرکزی جامع مسجد نے مرکزامتحان گاہ پنڈی گھیب کا دورہ کیا، دوسری جانب مولانا قاری بشارت حسین قادری خطیب ومدرس جامعہ محمدیہ غوثیہ فتح جنگ نے مرکزامتحان فتح جنگ کا وزٹ کیا۔

٭اسی طرح مفتی محمد اقبال نعیمی مہتمم وخطیب جامعہ نعیمیہ رضویہ اسلام آباد، مولانا حافظ مشتاق حسین نعیمی مہتمم وخطیب جامعہ عرفان القراٰن اسلام آباد، قاری زاہدقادری مدرس جامعہ عرفان القراٰن ، مولانا قاری دوست محمدصدیقی خطیب ومہتم جامعہ علی ھجویری اسلام آباد نے مرکزامتحان فیضان مدینہ اسلام آبادکا دورہ کیا۔

٭اس کے علاوہ علمی و روحانی وسماجی شخصیت حضرت علامہ مولانا حافظ محمد حنیف انجم جمالی مدظلہ العالی نے مرکزامتحان جامعۃ المدینہ پنڈی گھیب کا وزٹ فرمایا۔

٭مجلس جامعۃ المدینہ و ناظمین نے علمائے کرام کا استقبال کیا اور انہیں امتحانی مراکز کا وزٹ کرواتے ہوئے کنز المدارس بورڈ کے حوالے سے معلومات فراہم کیں جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی اس کاوش کو سرا ہتے ہوئے اظہار مسرت فرمایا نیز کنز المدارس کی ترقی کے لئے دعا ئیں بھی دیں ۔