26 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
آج عالمی مدنی مرکز
فیضان مدینہ کراچی میں سنتوں بھرا اجتماع بسلسلہ شب براءت کا انعقاد کیا جائے گا
Thu, 17 Mar , 2022
2 years ago
گناہوں
کی مغفرت اور دعاؤں کی قبولیت کی رات”شب براءت“ 15 شعبان المعظم 1443ھ عنقریب آنے والی ہے جس
میں ہر مسلمان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ ساری رات یاد ِخدا میں عبادت و ریاضت کرتے
ہوئے گزرے۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 18 مارچ 2022ء جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات عالمی مدنی مرکز
فیضان مدینہ کراچی میں ”شبِ براءت“ کے سلسلے میں سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیاجائے گا جس میں نفلی اعتکاف، نوافل، تلاوت قرآن پاک، نعت شریف، سنتوں
بھرا بیان اور مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا۔یہ اجتماع مدنی چینل پر براہ راست نشر
کیا جائے گا۔
اجتماع کا شیڈول:
٭بعد
نماز عصر: اعتکاف (نفل)، رقت انگیز دعا
٭ بعد
نماز مغرب: چھ نوافل، سورہ یٰسین شریف کی تلاوت، دعائے نصف شعبان، بعد نوافل لنگرِ
رضویہ
٭بعد
نماز عشاء: سنتوں بھرا بیان، مدنی مذاکرہ،
نعتیں، لنگرِ رضویہ (سحری)