خصوصیت:یوں تو اللہ پاک نے آپ صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم کو بہت سی خصوصیات سے نوازا ہے، جن میں سے ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اللہ پاک نے دوسرے انبیائے کرام کو ان کے نام سے مخاطب کیا، مگر خاتم المرسلین صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم کو ان کے نام سے مخاطب نہ کیا، بلکہ آپ کو یاایھا الرسول، یاایھا النبی وغیرہ سے مخاطب فرمایا۔1۔یٰسٓ: یٰسین حروفِ مقطعات میں سے ہے، اس کی مراد اللہ پاک ہی بہتر جانتا ہے، اس کے بارے میں مفسرین کا ایک قول یہ بھی ہے کہ یہ سیّد المرسلین صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم کے اسماء مبارکہ میں سے ایک اسم ہے۔(صراط الجنان، سورۂ یس، آیت نمبر 1)2۔طہ: طہ حروفِ مقطعات میں سے ایک ہے، طہ کی تفسیر میں بعض نے کہا: یہ حضور صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم کے ناموں میں سے ایک نام ہے۔(صراط الجنان، سورۂ طہ، آیت نمبر 1)یاایھا المزمل:اس کے معنی ہیں:اے چادر اوڑھنے والے،ایک مرتبہ جبریل علیہ السلام نے آپ صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم کو یاایہا المزمل کی ندا دی۔(صراط الجنان، سورۂ مزمل، آیت نمبر 1)یاایہا المدثر:اس کے معنی ہیں:اے چادر اوڑھنے والے۔ایک مرتبہ جبریل علیہ السلام نے آپ صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم کو یاایہا المدثر کہا۔(صراط الجنان، سورۂ مدثر، آیت نمبر 1)مصدِّق:اس کے معنی ہے: تصدیق فرمانے والا، آیتِ مبارکہ میں بیان ہوا کہ وہ رسول کتابوں کی تصدیق فرمانے والا ہے۔(صراط الجنان، سورۂ ال عمران، آیت نمبر 81)یاایہا النبی:اے غیب بتانے والے نبی!تم اپنی بیویوں کی رضا چاہتے ہو۔اس آیت کے بارے میں شانِ نزول بیان کیا گیا ہے کہ پیارے آقا صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم نے شہد تناول فرمایا۔(صراط الجنان، سورۂ تحریم، آیت نمبر 1)نذیر مبین:ڈر سنانے والا۔اور میں تو صرف یہی ڈر سنانے والا ہوں۔اس آیتِ مبارکہ سے معلوم ہوا!آپ کو ڈر سنانے والا بنا کر بھیجا گیا ہے۔(صراط الجنان، سورۂ ملک، آیت نمبر 26)محمد:محمد تو ایک رسول ہی ہیں۔ جنگِ اُحد میں کافروں نے شور مچایا کہ محمد مصطفٰی صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم شہید ہوگئے تو کچھ صحابۂ کرام اضطراب میں آ کر میدانِ جنگ سے پیچھے ہٹ گئے، پھر جب ندا کی گئی کہ سرکارِ صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم صحیح سلامت تشریف فرما ہیں تو صحابۂ کرام کی ایک جماعت واپس آگئی۔(صراط الجنان، سورۂ ال عمران، آیت نمبر 144)مبشر:خوشخبری دینے والا۔اے حبیب صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم! ہم نے آپ کو ایمان اور اطاعت پر جنت کی خوشخبری دینے والا بناکر بھیجا ہے۔(صراط الجنان، سورۂ فرقان، آیت نمبر 56) عظمتِ مصطفیٰ:اس سے ثابت ہوا!ہمارےآقا و مولا،حبیبِ خدا، محمد مصطفیٰ صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم تمام انبیاء علیہم الصلوة والسلام میں سے سب سے بہتر و اعلیٰ اور افضل ہیں۔

وہ خدا نے ہے مرتبہ تجھ کو دیا، نہ کسی کو ملے نہ کسی کو ملا

کہ کلامِ مجید نے کھائی شہا تیرے شہر و کلام و بقا کی قسم(حدائق بخشش)