27 مارچ 2022ء کو ملک بھر میں سالانہ تقسیم اسناد اجتماعات منعقد ہوں گے

قرآن پاک حفظ کرنے والے 8ہزار 895 اور ناظرہ مکمل کرنے والے44 ہزار 691 بچوں اور بچیو ں کواسناد دی جائیں گی

بچوں میں قرآن و سنت کی تعلیمات کو عام کرنے، انہیں قرآن پاک حفظ کروانے اور ناظرہ پڑھانے کے لئے دعوت اسلامی نے دنیا بھر میں ہزاروں مدارس بنام ”مدرسۃ المدینہ“ قائم کر رکھے ہیں جن میں لاکھوں بچے اور بچیاں قرآن پاک حفظ و ناظرہ کرنے کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔ ہر سال ان اداروں سے قرآن پاک حفظ و ناظرہ مکمل کرنے والےہزاروں بچوں اور بچیوں کو اسناد بھی دی جاتی ہیں جس کے لئے ہر سال ملک و بیرون ملک ”تقسیم اسناد اجتماعات“ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

اسی سلسلے میں 27 مارچ 2022ء بروز اتوار دوپہر 2:30 بجے پاکستان بھر میں ”سالانہ تقسیم اسناداجتماعات“ منعقد ہونے جارہے ہیں جن میں قرآن پاک حفظ مکمل کرنے والے 8ہزار 895 اور 44 ہزار 691 بچے اور بچیوں کو ناظرہ مکمل کرنے پر اسناد دی جائیں گی۔

بچوں کے سرپرست اور دیگر عاشقان رسول سے ان اجتماعات میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔