سبی بلوچستان کے قبائلی سیاسی و سماجی شخصیت ملک سرور خان ہانبھی کے چچا اور ملک محمد جان ہانبھی کے کزن محمد اعظم کے انتقال پر دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔

دورانِ تعزیت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے لواحقین کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے انہیں زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کی ترغیب دلائی۔بعدازاں صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے فاتحہ خوانی پڑھی اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی۔

اس موقع پر صوبائی ذمہ دار کے ہمراہ مدنی چینل ڈسٹریپیوشن ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اللہ ڈنہ رند چشتی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ مدنی قافلہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں مولانا محمد صادق بنگلزئی (RO آفس واپڈا کیسکو سبی کے امام و خطیب) کے چچا سیّد خان بنگلزئی کے انتقال پر گونڈن ضلع مستونگ میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ایصالِ ثواب کا اہتمام کیا۔

اس موقع پر مرحوم کے بیتے عبد الرسول بنگلزئی، چچا زاد بھائی گل محمد بنگلزئی،حاجی غلام فرید بنگلزئی اور نصیر آباد کے ذمہ دار محمد ابراہیم عطاری بھی موجود تھے۔

صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی پڑھی اور دعا کروائی جبکہ مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کا بھی سلسلہ رہا۔

آخر میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے 15، 16 اور 17 ستمبر کو کراچی شہر میں ہونے والے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ: شعبہ مدنی قافلہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

صوبۂ سندھ کے علاقے جیکب آباد میں گزشتہ روز خانقاہ عالیہ فیض ہاشمی کریم آباد شریف ضلع نوابشاہ سندھ کی روحانی شخصیت فقیر علی نواز قادری سے شعبہ رابطہ برائے شخصیات  دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کی ملاقات ہوئی۔

معلومات کے مطابق فقیر علی نواز قادری نے میر حسن ڈسٹرکٹ نصیر آباد کے ہاشمی ٹاؤن میں مسجد کے لئے دعوتِ اسلامی کو جگہ وقف کی ہے۔

اس موقع پر صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری، معروف نعت خواں محمد طفیل قادری اور مدنی چینل ڈسٹریبوشن ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اللہ ڈنہ رند چشتی بھی موجود رتھے۔(رپورٹ: شعبہ مدنی قافلہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے اور انہیں دینی کاموں کے بارے میں معلومات دینے والے شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران  کا صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں مدنی مشورہ ہوا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سطح کے نگران شعبہ رابطہ برائے شخصیات حافظ قربان عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے شعبے کے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور دینی کاموں کے حوالے سے ذمہ داران کی ذہن سازی کی۔

شعبے کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ شعبہ حافظ قربان عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو آئندہ کے اہداف دیئے اور اُن کی حوصلہ افزائی کی۔(رپورٹ: شعبہ مدنی قافلہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

علمِ دین سیکھنے سکھانے کا جذبہ رکھتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت عاشقانِ رسول کا مدنی قافلہ وادیِ جہلم چھٹیاں، کشمیر میں پہنچا جہاں اُن کی تربیت و رہنمائی کے لئے سیکھنے سکھانے کے حلقے اور مختلف دینی ایکٹیویٹیز کا سلسلہ ہوا۔

مدنی قافلے میں موجود اسلامی بھائیوں سمیت علاقے کے عاشقانِ رسول کے لئے ایک نشست منعقد ہوئی جس میں اقبال ٹاؤن کے رکن سیّد مقصود شاہ عطاری نے حاضرین کو نماز کا عملی طریقہ سکھایا۔

اس کے علاوہ شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ مدنی قافلہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء گوجرانوالہ کے ذمہ دار مولانامحمد ظہیر  عباس عطاری مدنی نے گجرات میں مولانا پیر غلام بشیر نقشبندی صاحب (مہتمم جامعہ صفۃ المدینہ آستانہ عالیہ باؤلی شریف )، مولانا محمد عبدالرشید اویسی صاحب( مہتمم جامعہ اویسیہ) اور مفتی حامد محمود چشتی صاحب (مہتمم جامعہ رباطیہ للبنات) سے ملاقاتیں کیں۔

دورانِ گفتگو ظہیر عباس عطاری مدنی نے علمائے کرام کو دعوت اسلامی کے بیرون ممالک میں ہونے والے دینی کاموں کے متعلق بتایااور مدنی ہیلتھ کیئر سینٹر نیز شعبہ مدنی کورسز کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔ آخر میں ذمہ دا ر اسلامی بھائی نے علمائے کرام کو ماہنامہ فیضان مدینہ کے شمارے تحفے میں پیش کئے۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


رابطہ برائے ہربل ڈیپارٹمنٹ  دعوت اسلامی کے تحت سبی ڈویژن بلوچستان میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگران مجلس حکیم محمد حسان عطاری نے صوبائی ذمہ دار حکیم عظیم عطاری کے ساتھ ڈویژن ذمہ داران کی دینی کاموں کو کرنے کے حوالے سے تربیت کی اور انہیں آئندہ کے لئے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

بعدازاں ذمہ داران نے مولانا حکیم ظفراللہ قادری صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق بتایا ۔(رپورٹ:عبد الخالق عطاری ڈویژن سبی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  ہربل ڈیپارٹمنٹ کے تحت مانسہرہ کے پی کے میں مقامی ذمہ داران نے کشتہ سازی یونیفکیشن کے موضوع پر منعقد ہونے والے سیمینار میں شرکت کی ۔

سیمینار میں ذمہ دارا سلامی بھائی نے اطبا کو دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور انہیں مدنی مرکز فیضان ِمدینہ مانسہرہ میں وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی جس پر اطبا نے وزٹ کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ: حکیم نعیم رانا عطاری ہربل ڈیپارٹمنٹ بلوچستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں  دینی کاموں کے سلسلے میں دعوت اسلامی کے شعبہ ہربل ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دارحکیم محمد حسان عطاری نے صوبہ بلوچستان ڈویژن کوئٹہ کا دورہ کیا۔

دورانِ سفر حکیم محمد حسان عطاری نے ممبر نیشنل کونسل فار طب کے چیئرمین رجسٹریشن پروفیسر حکیم عارفین سعید، مرکزی نائب صدر وفاق اطبا پاکستان وائس پرنسپل پروفیسر جعفر عباسی، پروفیسر صالح،سابقہ ممبر نیشنل کونسل فار طب پروفیسر حکیم اکرامُ اللہ سمیت مزید پنسار اسٹور مالکان سے ملاقاتیں کیں۔

اس موقع پر سیکھنے سکھانے کے حلقوں کا سلسلہ بھی ہوا جن میں حکیم محمد حسان عطاری نے شرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت دی ۔(رپورٹ:حکیم محمد عظیم عطاری ہربل ڈیپارٹمنٹ بلوچستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام عزیز بھٹی ٹاؤن لاہور میں 12 ستمبر 2023ء کو شخصیات اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں شخصیات و ذمہ داران نے شرکت کی ۔

رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے شخصیات اجتماع میں ’’نیکی کی دعوت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور احسن انداز میں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا جس پر شخصیات نے اظہارِ مسرت کرتے ہوئے نیک خیالات پیش کئے۔(رپورٹ: شہزاد عطاری کارکردگی ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ مدنی کورسز کے تحت 12 ستمبر 2023ء کو اسٹار کالج لاہور میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں راوی ٹاؤن کے معلم محمد منور عطاری نے اسٹوڈنٹس کو وضو کے فرائض ان کی تفصیل کے ساتھ سمجھائے ۔

بعدازاں یوسی نگران محمد عمر عطاری نے ’’نماز کی اہمیت‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی نیز 15 ستمبر 2023 ءبروز جمعہ سے شروع ہونے والے 7 دن پر مشتمل فیضانِ نماز کورس ( رہائشی) میں داخلے کی نیت کروائی جس پر انہوں نے اچھے تاثرات کا اظہار کیا ۔(رپورٹ: محمد منور عطاری راوی ٹاؤن معاون ذمہ دار شعبہ مدنی کورسز ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی  کے تحت گوجرانوالہ کی تحصیل نوشہرہ ورکاں میں مدنی مرکز فیضان مدینہ کے سنگ بنیاد کی تقریب منعقد ہوئی جس میں رکنِ شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطاری نےمقامی عاشقانِ رسول کے ہمراہ فیضانِ مدینہ کا سنگ بنیاد رکھا ۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کے درمیان ’’مسجد بنانے کے فضائل‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور انہیں مسجد کی تعمیرات میں بڑھ چڑھ کر اپنا حصہ شامل کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکا نے اپنے نیک خیالات کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)