امیر حمزہ (درجۂ سادسہ جامعۃُ المدینہ فیضانِ
مدینہ سیالکوٹ ، پاکستان)
آپ علیہ
السّلام کا مبارک نام "عیسٰی" اور آپ کا نسب حضرت داؤد علیہ السّلام سے
جا ملتا ہے حضرت عیسٰی علیہ السّلام الله تعالی کے مقبول بندے،برگزیدہ نبی اور
اولوالعزم یعنی عزت ہمت والے رسول ہیں آپ علیہ السّلام نے خیرخواہی کا جزبہ رکھتے
ہوئے اپنی قوم کو مختلف نصیحتیں فرمائیں
جن میں سے کچھ پڑھتے ہیں۔
1.2..خوفِ
خُدا اختیار کرنے اور اپنی اطاعت کرنے کی نصیحت:حضرت عیسٰی علیہ السّلام نے لوگوں کو الله پاک سے ڈرنے کی
نصیحت فرمائ اور بحیثیت نبی اپنی اطاعت کی نصیحت فرمائ جیسا کہ قرآن پاک میں ہے فَاتَّقُوا
اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِ (پ3،آل
عمران50)ترجمۂ کنزالعرفان: اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔
3....الله
پاک کی عبادت کرو اور یہی سیدھا رستہ ہے۔حضرتِ عیسٰی علیہ السّلام نے اپنی قوم کو معبودِ برحق، الله ربُّ العزت کی
عبادت کرنے کی نصیحت فرمائی اور سمجھایا کہ یہی سیدھا راستہ ہے اس پر چلنے سے تم
گراہ نہیں ہو سکتے جیسا کہ قرآن کریم میں ہے:-اِنَّ اللّٰهَ
رَبِّیْ وَ رَبُّكُمْ فَاعْبُدُوْهُؕ-هٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِیْمٌ[پ3،آل عمران51]ترجمۂ کنز العرفان:- بیشک اللہ
میرااور تمہارا سب کا رب ہے تو اسی کی عبادت کرو۔ یہی سیدھا راستہ ہے۔
4....الله
جلّ شانہ سب کا ربّ ہے۔آپ علیہ
السّلام نے شرک کی جڑ کاٹتے ہوئے اپنی قوم
کو صریح الفاظ کیساتھ نصیحت فرمائی کہ ربوبیت
صرف اللّٰه پاک کیساتھ متّصف ہے الله پاک ہی سب کا ربّ ہے جیسا کہ قرآن پاک میں اِنَّ
اللّٰهَ رَبِّیْ وَ رَبُّكُمْ[پ3،آل
عمران51]ترجمۂ کنز العرفان: بیشک اللہ میرااور تمہارا سب کا رب ہےالله پاک ہمیں
انبیاء کرام علیھم السّلام کے مبارک احوالِ زندگی پڑھنے اور ان کی تعلیمات پر عمل
کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین بجاہ خاتم النّبیّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم