فخر الحبیب عطار ى (درجۂ رابعہ جامعۃ المدینہ
فیضان فاروق اعظم سادھوکی لاہور،پاکستان)
قرآن حکیم
اللہ رب العزت کی طرف سے نازل کردہ فرمودہ ایسی عدیم المثال کتاب مبین ہے جس میں انسان کی دنیاوی
اور اخروی کامیابی کے اصول و ضوابط بیان فرمائے گئے ہیں اس لاریب کتاب کے ذریعے
لوگوں کو صراط مستقیم دکھانے کے لیے اللہ تعالی نے انبیاء صالحین متقین اور اولیاء
کے اوصاف ان کے واقعات ان کی دلفریب نصیحتیں بیان فرمائی انبیاء کی نصیحتوں میں
جناب عیسی کی نصیحتیں بھی شامل ہیں جن میں سے چند درج ذیل ہیں۔
1: اللہ تبارک و تعالی سے ڈرنے کے بارے میں نصیحت: آىت مبارکہ ؛ اِذْ قَالَ الْحَوَارِیُّوْنَ یٰعِیْسَى
ابْنَ مَرْیَمَ هَلْ یَسْتَطِیْعُ رَبُّكَ اَنْ یُّنَزِّلَ عَلَیْنَا مَآىٕدَةً
مِّنَ السَّمَآءِؕ-قَالَ اتَّقُوا اللّٰهَ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ (112) ترجمۂ کنز الایمان: جب حواریوں نے کہا اے عیسیٰ بن مریم
کیا آپ کا رب ایسا کرے گا کہ ہم پر آسمان سے ایک خوان اُتارے کہا اللہ سے ڈرو اگر
ایمان رکھتے ہو۔
(2)
اللہ رب العزت کی اطاعت کے بارے میں نصیحت:آىت مبارکہ:وَ
اِنَّ اللّٰهَ رَبِّیْ وَ رَبُّكُمْ فَاعْبُدُوْهُؕ-هٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِیْمٌ(36)
ترجمہ کنزالایمان:اور عیسیٰ نے کہا بیشک
اللہ رب ہے میرا اور تمہارا تو اس کی بندگی کرو یہ راہ سیدھی ہے
(3)
حضرت عیسی علیہ السلام کا لوگوں کو اپنی اطاعت کرنے کے بارے میں نصیحت: وَ
لَمَّا جَآءَ عِیْسٰى بِالْبَیِّنٰتِ قَالَ قَدْ جِئْتُكُمْ بِالْحِكْمَةِ وَ
لِاُبَیِّنَ لَكُمْ بَعْضَ الَّذِیْ تَخْتَلِفُوْنَ فِیْهِۚ-فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ
اَطِیْعُوْنِ(63)اِنَّ اللّٰهَ هُوَ رَبِّیْ وَ رَبُّكُمْ فَاعْبُدُوْهُؕ-هٰذَا صِرَاطٌ
مُّسْتَقِیْمٌ(64) ترجمۂ
کنز الایمان: اور جب عیسیٰ روشن نشانیاں لایا اس نے فرمایا میں
تمہارے پاس حکمت لے کر آیا اور اس لیے میں تم سے بیان کردوں بعض وہ باتیں جن میں
تم اختلاف رکھتے ہو تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو۔ بیشک اللہ میرا رب اور
تمہارا رب تو اسے پوجو یہ سیدھی راہ ہے.
(4)
حواریوں کو مدد کرنے کے بارے مىں نصیحت: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُوْنُوْۤا
اَنْصَارَ اللّٰهِ كَمَا قَالَ عِیْسَى ابْنُ مَرْیَمَ لِلْحَوَارِیّٖنَ مَنْ
اَنْصَارِیْۤ اِلَى اللّٰهِؕ-قَالَ الْحَوَارِیُّوْنَ نَحْنُ اَنْصَارُ اللّٰهِ
فَاٰمَنَتْ طَّآىٕفَةٌ مِّنْۢ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ وَ كَفَرَتْ طَّآىٕفَةٌۚ-فَاَیَّدْنَا
الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا عَلٰى عَدُوِّهِمْ فَاَصْبَحُوْا ظٰهِرِیْنَ(14) ترجمہ کنزالایمان:اے ایمان والو دین خدا کے مددگار ہو جیسے عیسیٰ
بن مریم نے حواریوں سے کہا تھا کون ہے جو اللہ کی طرف ہو کر میری مدد کریں حواری
بولے ہم دین خدا کے مددگار ہیں تو بنی اسرائیل سے ایک گروہ ایمان لایا اور ایک
گروہ نے کفر کیا تو ہم نے ایمان والوں کو ان کے دشمنوں پر مدد دی تو غالب ہوگئے۔
اللہ عزوجل کی پاک بارگاہ میں دعا ہے کہ خالق رب
العزت ہمیں حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کی نصیحتوں پر عمل پیرا ہونے کی توفیق
عطا فرمائے۔ امین