دعوتِ اسلامی کے شعبہ  جامعۃا لمدینہ للبنات کے زیرِ اہتمام 17 صفر 1442بمطابق 5اکتوبر 2020ء کو یوم عرس ام عطار کے موقع پر جامعۃ المدینہ للبنات ملتان ریجن میں 30 جامعات المدینہ میں 350فارغ التحصیل (طالبات درس نظامی /فیضان شریعت لیول 05فائیو) مکمل کرے والی طالبات کی ردا پوشی ہوئی۔

ملتان ریجن نگران ومشاورت ارکین شوری کے گھر والوں ورکن پاک مشاورت مالیات ذمہ دار جامعۃ المدینہ کی ناظماتِ اعلٰی و زون تعلیمی امور نے ان فارغ التحصیل طالبات کی ردا پوشی فرمائی۔

اس اجتماع میں سرپرستوں اور دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اس اہم موقع پر مرکزی مجلس شوری کے نگران مولانا حاجی عمران عطاری مد ظلہ العالی نے بذریعہ مدنی چینل سنتوں بھرا بیان کیا ۔ امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے بھی صوتی پیغام کے ذریعے فارغ التحصیل طالبات کو اپنی دعاؤں اور مدنی پھولوں سے نوازا۔

لحمدالله عزوجل 06 اکتوبر 2020 بروز منگل بنت عطار سلمھا الغفار باجی نے حیدرآباد زون میں جامعۃ المدینہ سے فارغ التحصیل ہونے والی طالبات کے ردا پوشی اجتماع میں شرکت کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  جامعۃا لمدینہ للبنات کے زیرِ اہتمام07 اکتوبر 2020ء بروز بدھ کو حیدرآباد زون کی درس نظامی اور فیضان شریعت کی معلمات کا مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان جامعۃ المدینہ للبنات ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان کیا اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے اور گھر میں درس پابندی سے دینے کا ذہن دیا ۔ مدنی مشورے میں صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے بھی شرکت کی اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔


1035 طلبا ءکرام کی دستار فضیلت:

الحمدللہ عزوجل ! سال 2020ء میں جامعۃ المدینہ سے 1035 طلبا ءکرام درسِ نظامی (عالم کورس) اور تخصصات (حدیث، فقہ، امامت) سےفارغ التحصیل ہورہے ہیں ۔

عرس اعلیٰ حضرت کے پر نور لمحات میں ملک بھر کے 8 مقامات (کراچی، حیدر آباد، ،ملتان، فیصل آباد، اوکاڑہ، لاہور، گوجرانوالہ، اسلام آباد)پرفارغ التحصیل ہونے والے طلباء کرام کی دستار فضیلت کے سلسلے میں آج رات 12 اکتوبر بروز پیر بمطابق 25 صفر المظفر 1442 ہجری بعد نماز عشاء دستار فضیلت اجتماعات منعقد ہونگے ۔

اس اجتماع کے آغاز میں رات 9:00 بجے مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

مجھ کو اے عطار سنی عالموں سے پیار ہے

اِنْ شَآءَ اللہ دو جہاں میں اپنا بیڑا پار ہے


اسلامی بہنوں کی مجلس مالیات کے زیرِ اہتمام07 اکتوبر 2020ء کو سکھر زون کی ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں حیدرآباد ریجن کی مالیات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ای رسید پر تربیت کی نیز مالیات ٹیسٹ کے حوالے سے بھی اہداف لئے ۔ اس مدنی مشورے میں سکھر زون نگران، کابینہ نگران، زون مشاورتیں اور کابینہ ڈویژن مالیات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام کراچی ریجن ایسٹ ملیر کورنگی زون گلستان جوہر کابینہ میں 5 اکتوبر 2020ء کو  مشہید مدنی ریجن ذمہ دار کا  نجی تعلیمی ادارے میں وزٹ  کا سلسلہ ہوا جس میں نیکی کی دعوت اور 18اکتوبر کے اجتماع کی دعوت دی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام07 اکتوبر 2020ء کو مدنی ریجن عرب شریف ضیائی کا بینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں تینوں ڈویژن کی تمام نگر ا ن اور ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ شر عی پر د ے اور تقسیم رسا ئل کی تر غیب دلا ئی نیزربیع الاول کے مدنی پھولوں پر کلام کیا۔


پیارے آقا ﷺ کے ولیمے کیسے ہوئے؟ اور ولیمہ کرنے کے بارے میں بہت سے اہم مدنی پھولوں پر مشتمل

شیخ طریقت، امیراہل سنت علامہ محمدالیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ

دعوتوں کے بارے میں سُوال جواب

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظر جدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو، عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ

19صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2019 میں اردو زبان کے02 مختلف ایڈیشنزمیں70ہزارسے زائد شائع ہوچکا ہے

جبکہ اس رسالے کا ہندی اور بنگالی زبان میں بھی ترجمہ کیا گیا ہے۔

مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے12روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now



دعوتِ اسلامی کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام رکن مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی غلام الیاس عطاری مدنی نے لاہور ریجن کی برانچ شیرانوالہ گیٹ میں 6 اکتوبر 2020ء کو خود کفالت ذمہ دار حاجی عبدالستار عطاری کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا  جس میں مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچز خود کفیل کرنے کے حوالے سے ڈونیشن سیل اور عطیات بکس کے نفاذ پر غور کیا گیانیز شخصیات سے رابطے اور وزٹ کروانے میں مضبوطی لانے کے حوالے سے کلام کیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیرِ اہتمام نگرانِ مجلس مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری  نے حضور داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کے موقع پر داتادربار پر قائم کئے گئے دار السنہ کا دورہ کیا اور داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کے عرسِ پاک میں شریک ہونے والوں کی دینی تربیت کے لئے لگائے جانے والے مدنی حلقوں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر12 ماہ مدنی قافلے کے اسلامی بھائیوں نے زائرین میں مدنی حلقے لگا کر مزارات پر حاضری کے آداب وضو نماز غسل کا طریقہ سیکھنے سکھانے کا اہتمام کیا ۔ (رپورٹر: محمد آصف عطاری مجلس مدنی قافلہ)


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کےنگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کے بڑے بھائی جان ”مرحوم ایاز خانانی“ کا سوئم11 اکتوبر 2020ء بروز اتوار دوپہر 3:00 تا 4:30 بجے تک عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہوگا۔

اس سوئم میں سنتوں بھرے بیان کا سلسلہ بھی ہوگا۔

تمام عاشقان رسول سے سوئم میں شرکت کرنے اور زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کی درخواست ہے۔


دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے  نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کے بڑے بھائی ایاز خانانی کی نمازِ جنازہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ادا کردی گئی۔ نمازِ جنازہ کی امامت نگرانِ شوریٰ نے کی۔

نماز جنازہ میں اراکینِ شوریٰ و ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی سمیت بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔


تحریر: مولانا انصار احمد مصباحی صاحب

نُوْرُ الْاِيْضَاحِ کوآپ میں سے اکثر لوگوں نے حرفاً حرفاً پڑھا ہوگا۔ بر صغیر کے سارے مدارس نظامیہ میں داخل نصاب ہے۔ سچ پوچھیں تو فقہ حنفی میں اس سے مختصر اور جامع کتاب نہیں لکھی گئی۔ اس کے مشمولات طلبہ کو آگے کی فقہی مطولات میں روح کا کام کرتے ہیں۔ نور الایضاح کی اختصار اور جامعیت کی خوبی اسے دوسری کتابوں سے ممتاز کرتی ہے۔

کتاب کا پورا نام نُوْرُ الْاِيْضَاحِ وَ نَجَاةُ الْاَرْوَاحِ ہے۔ مصنف ہیں شیخ ابو الاخلاص حسن بن عمارشرنبلالی حنفی مصری رحمۃ اللہ علیہ (م ١٠٧٩ھ )۔ مصنف نے یہ کتاب اپنے بعض محبین کے لئے لکھی، جب ضرورت محسوس کیا کہ کئی مقامات وضاحت طلب ہیں، کہیں کہیں عبارت مبہم ہوگئی ہے، توضیح و تشریح کی ضرورت ہے، تو خود ہی اس کی مختصر شرح مَرَاقِی الْفَلَّاحِ بِاِمْدَادِ الْفَتَّاحِ کے نام سے لکھ دی۔

آج میری توجہ کی چیز کتاب ہے نہ ہی اس کی شرح بلکہ جس چیز نے مجھے اس مشہور کتاب کا تجزیہ لکھنے پر مجبور کیا، وہ اس کا حاشیہ ہے۔

دعوت اسلامی کے”مکتبۃالمدینہ“ نے، نُوْرُ الْاِيْضَاحِ اور مَرَاقِی الْفَلَّاحِ کو النورُ و الضياءُ من افاداتِ الامام احمد رضا نام کے حاشیے کے ساتھ شائع کیا ہے۔ نام سے آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ حاشیے شیخ الاسلام حضور اعلی حضرت امام احمد رضا خان رحمة اللہ علیہ کے افادات پر مشتمل ہیں،لیکن آپ کو کہیں پر بھی افادات کا گمان نہیں ہوگا، بلکہ مستقل اور مکمل حاشیہ ہی لگتا ہے۔ یہ یقیناً دعوت اسلامی کی مجلس المدینۃ العلمیہ کے علما کی محنت شاقہ کا نتیجہ ہے۔ جَدُّ الْمُمْتَار کے بعد رضویات میں دعوت اسلامی کا یہ نمایاں کام کہا جا سکتا ہے۔

ترتیب یہ ہے کہ صفحے میں پہلے نور الایضاح کی عبارت ہے، نیچے مراقی کی شرح اور پھر امام احمد رضا بریلوی رحمۃ اللہ علیہ کے افادات۔ افادات عام فہم اور سلیس عبارتوں میں لکھے گئے ہیں، جن کا سر چشمہ فتاوی رضویہ شریف ، جَدُّ الْمُمْتَار اور حضرت امام کی دوسری کتب فقہ پر لکھی گئیں حواشی و تعلیقات ہیں۔ امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ کی عادت کریمہ تھی، دوران مطالعہ کتابوں میں حاشیہ بھی لکھ دیا کرتے۔ ماہر رضویات پروفیسر مسعود احمد مجددی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں، ”راقم کے کتب خانے میں صرف علم حدیث کے متعلق امام احمد رضا علیہ الرحمہ کے ٢١ مخطوطات موجود ہیں“۔ (جامع الاحادیث، مقدمہ ، ٦٥) حضرت امام نے فقہ میں تین سو کے قریب کتابیں تصنیف فرمائیں، فقہ حنفی کی ہدایہ، کتاب الخراج، فتح القدیر، بدائع و الصنائع، فواتح الرحموت، الجوہرہ، البحر الرائق، مجمع الانہر، فتاوی ہندیہ، فتاوی حدیثیہ، فتاوی خیریہ وغیرہ ٣٥ کتابوں پر حواشی و تعلیقات ہیں۔

زیر نظر حاشیہ آپ کے گراں قدر افادات پر مشتمل ہے۔ ملک العلماء رحمۃ اللہ علیہ فرمایا کرتےتھے، ”اعلی حضرت کے افادات بھی افادات ہوتے ہیں“۔ (مقدمہ صیح البہاری)

نور الایضاح ویسے تو میں آج مسلسل آٹھ سالوں سے پڑھا رہا ہوں، لیکن جو لطف مندرجہ شرح اور امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمہ کے افادات کے ساتھ پڑھنے میں آیا، اس کی چاشنی میرا ذوق مطالعہ کبھی فراموش نہیں کر پائیگا۔ اس دور میں کتابوں کی عمدہ اور معیاری اشاعت ہی کمال ہے، فقہ کی کسی کتاب کو فاضل بریلوی علیہ الرحمہ کے افادات کے ساتھ شائع کرنا سونے پہ سہاگا ہے۔ نور الایضاح کے مصنف کے حالات بہت مختصر ہے، اس کمی کے علاوہ ساری باتیں قابل تعریف ہیں۔

کتاب نُوْرُ الْاِيْضَاحِ مع مَرَاقِی الْفَلَّاحِ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

https://arabicdawateislami.net/bookslibrary/1043/