رسول کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے ذکر کو ہمارے اسلاف نہایت ہی ادب و احترام اور اہتمام سے کیا کر تے تھے ہمارے اسلاف میں موجو دایک نامور شخصیت امام المحدیثن ، امام بخار ی علیہ الرحمۃ ہیںـ آپ رحمۃ اللہ علیہ ذکر رسول صلی اللہ علیہ وسلم بہت ادب واحترام سے کرتے، آپ علیہ الرحمۃ نے اپنی صحیح میں سات ہزار سے زائد احادیث کا انتخاب کیا، حدیث شریف کو کتاب میں ذکر کرنے سے قبل وہ غسل کرتے اس کے بعد دو رکعت نفل ادا فرماتے پھر اس حدیث کی صحت کے بار ے میں استخارہ کرتے اس کے بعد اس حدیث کو اپنی صحیح میں درج فرماتے۔(تذکرہ المحدثین ص197)

اسی طرح امام مالک علیہ الرحمۃ بھی آپ علیہ السلام کے ذکر سے قبل غسل کرتے عمدہ بیش قیمت لباس زیب تن کرتے خوشبو لگاتے پھر ایک تخت پر نہایت عجز و انکساری سے بیٹھتے اور جب تک درس جاری رہتا انگیٹھی میں عود اورلوبان جلتے رہتے تھے، اور درسِ حدیث کے درمیان پہلو نہ بدلتے تھے۔(تذکرة المحدثین ص 102/101)

نوٹ: یہ مضامین نئے لکھاریوں کے ہیں۔حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہےادارہ اس کا ذمہ دار نہیں


دعوت اسلامی کی مجلس ویلفیئر کے زیر اہتمام  6 اکتوبر2020ء کو میانوالی زون ، کابینہ نور پور تھل میں بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا جس میں عاشقان رسول نے تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے خون کا عطیہ پیش کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام امریکہ کے شہر ڈیلس( Dallas) میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 26 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسلامی بہنوں کا سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا، جس میں 3 مختلف مقامات سے کم و بیش 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”اعلیٰ حضرت کا تصوف“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ربیع الاول شریف کی آمد کے موقع پر گھر کو سجانےاور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 8 اکتوبر 2020ءکوامریکہ کے شہر نیو یارک ( New York) کے پانچ مختلف مقامات کونی آئی لینڈایوینیو،فوسٹر ایوینیو ،برائٹن بیچ ایوینیو، نیو جرسی، سٹیٹن آئی لینڈ(Coney Island Avenue, Foster Avenue, Brighton Beach Avenue, New Jersey, Staten Island)میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیاگیا جن میں 104 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے”اعلیٰ حضرت کا تصوف“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کینیڈا کے شہر مسی ساگا( Mississauga )میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 26 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”امت مصطفیﷺ کی خصوصیات“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی چینل دیکھنے، اسلام کی تعلیمات پر عمل کرنے، نیکی کی دعوت عام کرنے اور نیک اعمال پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 46 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”اعلیٰ حضرت کا تصوف“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام کراچی ریجن ایسٹ ملیر کورنگی زون گلستان جوہر کابینہ میں 5 اکتوبر 2020ء کو سرمد عطاری رکن کابینہ شعبہ تعلیم  کا  نجی تعلیمی ادارے APTECH اور Eureka میں وزٹ کا سلسلہ ہوا جس میں نیکی کی دعوت کے ساتھ ساتھ 18اکتوبر کے اجتماع کی دعوت دی گئی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام امریکہ کے شہر شکاگو ( Chicago) میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 16 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”امت مصطفیﷺ کی خصوصیات“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی چینل دیکھنے، اسلام کی تعلیمات پر عمل کرنے، نیکی کی دعوت عام کرنے اور نیک اعمال پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام امریکہ کے شہر یوباسٹی (Yuba city) میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”امت مصطفیﷺ کی خصوصیات“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو گھر درس دینے اور ربیع النور شریف میں کثرت سے درود پاک پڑھنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں امریکہ کے شہریوباسٹی( Yuba city) اورمیامی (Miami) میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جس میں 2 مقامات سے 33 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے”امت مصطفیﷺ کی خصوصیات“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو گھر درس دینے اور دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کو کرنے کی بھرپور ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامى کے زیرِ اہتمام 9 اکتوبر 2020ء کو  یوکے لندن ریجن کے ویسٹ لندن (West London) کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں 17 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی فارم فِل کرنے، مدنی کاموں میں بہتری اور تیزی لانے کی ترغیب دلائی نیز ماہِ ربیع الاول کے نکات پر بھی تفصیلی بات کی۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ اکتوبر2020ء میں پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے یوکے کی ریجن لندن، مانچسٹر، برمنگھم اسکاٹ لینڈ، بریڈ فورڈ اور آئرلینڈ میں یوم قفل منایا گیا جس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ!278 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 1 دن کا قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی جبکہ 81 اسلامی بہنوں نے 3 دن کا قفل مدینہ منانے کی سعادت حاصل کی۔