ڈویژن تحصیل سانگلہ ہل ضلع ننکانہ کا وزٹ اور اوراق
مقدسہ کی تحفظ کے لئے کوشش
رکن شوری حاجی وقار المدینہ عطاری
کا ڈیف اسپیشل افراد سے ملاقات کا سلسلہ
اسلام آباد ریجن کے زون واہ کینٹ میں
رکن شوری حاجی وقار المدینہ عطاری کی آمد ہوئی۔ اس موقع پر انہوں نے اسپیشل اسلامی بھائیوں سے خصوصی
ملاقات فرمائی اور ان کو اپنی دعاؤں سے نوازا۔ (رپورٹ: محمد سمیر عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ
اسپیشل افراد دعوت اسلامی)
نگرانِ مجلس پروفیشنلز ثوبان عطاری
کا اسپیشل اسلامی بھائیوں میں سنتوں بھرا بیان
واہ کینٹ زون میں نگرانِ مجلس پروفیشنلز
ثوبان عطاری کی آمد ہوئی۔ اس موقع پر مجلس اسپیشل افراد دعوت اسلامی کے تحت ایک پروگرام
کا سلسلہ ہوا جس میں ثوبان عطاری نے خصوصی بیان فرماتے ہوئے اسپیشل اسلامی بھائیوں کو مجلس اسپیشل افراد اور
دعوت اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی ۔ بعد از بیان انہوں نے اسپیشل اسلامی بھائیوں سے خصوصی
ملاقات بھی فرمائی۔ (رپورٹ: محمد سمیر عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ
اسپیشل افراد دعوت اسلامی)
رکن ایسٹ ملیر زون کراچی محمد شاہد
عطاری نے لانڈھی کابینہ کا دورہ فرمایا جس میں انہوں نے اسپیشل افراد اور ان کے سر
پرستوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرے کی دعوت پیش کی۔
بعد ازاں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت
فرمائی اور ڈیف اسلامی بھائیوں میں ہفتہ وار
اجتماع کے بیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی فرمائی۔ انہوں نے مدرسۃ المدینہ بالغان
برائے اسپیشل افراد میں بھی شرکت کی ۔ (رپورٹ: محمد
سمیر عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل افراد دعوت اسلامی)
ذمہ داران دعوت اسلامی کا گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سینٹر میانوالی
کا دورہ
پچھلے دنوں رکن ریجن اسلام آباد و
نگران اسپیشل ایجوکیشن پاکستان محمد عمیر عطاری نے مجلس اسپیشل افراد دعوت اسلامی کے تحت گورنمنٹ اسپیشل
ایجوکیشن سینٹر میانوالی کا دورہ کیا۔
اس دوران انہوں نے اسپیشل ایجوکیشن سینٹر میانوالی کے پرنسپل
اورا سٹاف سے ملاقات کی اور ان کو شعبے کا تعارف پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی دینی
اور فلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی ۔ پرنسپل
اورا سٹاف کو مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والے رسائل تحفے میں دیئے۔ (رپورٹ:
محمد سمیر عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ
اسپیشل افراد دعوت اسلامی)
16 اکتوبر بروز منگل بعد نماز عشاء مکہ مسجد ڈویژن
تلک جاڑی حیدرآباد میں محفل نعت بسلسلہ اعراس مبارک حضرت سید افسر علی شاہ نقشبندی قادری و والدۂ ماجدہ امیر اہل سنت کا انعقاد کیا گیا۔
محفلِ پاک میں جامعۃ المدینہ کے استاد
مبلغ دعوت اسلامی مولانا سجّاد مدنی نے اولیاء کرام کی سیرت پر بیان فرمایا ۔
محفلِ پاک میں علماء ،آئمہ کرام
اور کثیر عاشقان رسول کی شرکت رہی ۔ (رپورٹ: سہیل رضا حیدرآباد کابینہ )
ملتان میں قائم دعوت اسلامی کے جامعۃالمدینہ میں
سنتوں بھرا اجتماع ہواجس میں ملتان ریجن کے اساتذہ کرام نے شرکت کی۔ اس اجتماع
میں جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ کو خود کفیل بنانے اور ماہ
نومبر 2020ء میں ہونے والے ٹیلی تھون مہم کے حوالے سے کلام ہوا۔ دوران اجتماع ماہ
فروری سے تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لیا گیااور لاک ڈاؤن میں ہونے والے تعلیمی
نقصان کو پورا کرنے کے بارے میں گفتگو بھی کی گئی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی
محمد اسد عطاری مدنی نے ان اسلامی بھائیوں کی رہنمائی فرمائی۔ رکن شوریٰ نے شرکا
کو یہ ذہن دیا وہ تعلیمی اوقات کار کے
علاوہ طلباء کے ساتھ بیٹھے اور انہیں بھی مدنی کاموں کی ترغیب دلائیں۔
پچھلے دنوں عرس اعلیٰ حضرت و استقبال
ربیع الاول کے سلسلے میں تکونی مسجد ہیرہ آباد ڈویژن تلک چاڑی حیدرآباد کابینہ
حیدرآباد زون میں محفل نعت کا انعقادکیا گیا جس میں مبلغ محمد احمد عطاری نے اعلیٰ
حضرت کی سیرت پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔
محفلِ نعت میں نگران ڈویژن مشاورت
سمیت عاشقان رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی
۔ (رپورٹ: سہیل
رضا عطاری)
دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن پاکستان کے زیر
اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس کفن دفن کے ریجن و زون ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس مدنی مشورے میں رکن شوریٰ حاجی منصور
عطاری نے جدول، کارکردگی فارم، اسلامی بھائیوں کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور شعبہ کی
اہمیت و افادیت کے موضوع پر شرکا کی تربیت کی اور مدنی پھول ارشاد فرمائی۔
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام
15 اکتوبر 2020ء مدنی مرکز فیضان مدینہ لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں 12 ماہ کے
امیر قافلہ اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی امین قافلہ عطاری نے شرکا کی شرعی، اخلاقی اور
تنظیمی رہنمائی کی۔
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 2
اکتوبر 2020ء کو کراچی کے علاقے ناظم آباد کابینہ سے ایبٹ آباد کے لئے ایک ماہ کا
مدنی قافلہ روانہ ہوا۔ اس مدنی قافلے میں نگران کابینہ حاجی محمد رضا عطاری اور کابینہ ذمہ دار مدنی قافلہ علی عطاری سمیت
دیگر عاشقان رسول شریک ہیں۔
دوران مدنی قافلہ رکن شوریٰ حاجی امین قافلہ
عطاری نے ایک ماہ کے مسافرین کو مدنی پھولوں سے نوازا جبکہ رکن شوری نے مدنی
قافلوں کی سمتوں کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف مساجد کا دورہ کیا۔ دوران مدنی قافلہ مختلف
مقامات پر مدنی حلقے لگائے گئے۔
دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی میں قائم مرکزی جامعۃ المدینہ کے درجہ دورۃ الحدیث شریف میں سنتوں بھرا
اجتماع ہوا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبائے کرام نے شرکت کی۔
اس اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا
محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور طلباء کو دوران طالب
علمی بھی اور فارغ التحصیل ہونے کے بعد مدنی کاموں کی دھومیں مچانے کا ذہن دیا۔
Dawateislami