دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف مجالس کے ذمہ داران نےشرکت کی۔ مدنی مشورے میں مختلف مدنی کاموں کی کارکردگی اور ان میں آنے والے مسائل کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر نگران پنڈی اسلام آباد زون محمد اسلم عطاری بھی موجود تھے انہوں نے رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری کو مدنی کاموں میں درپیش چیلنجز سے اپڈیٹ کیا۔ رکن شوریٰ نے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مدنی کاموں کو بڑھانے پر مدنی پھول دیئے۔


یکم صفر المظفر 1442ء سے شروع ہونے والا مدنی چینل کا سلسلہ ”ذوق نعت سیزن 8“ مختلف مراحل طے کرتے ہوئے اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ آج رات اس مقابلے کا گرینڈ فائنل عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے وسیع و عریض صحن میں منعقد ہوگا جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

پہلے سیمی فائنل میں جیتنے والی ٹیم SZABISTاور دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم University of Sindh آج مدمقابل ہوں گی۔

یہ پروگرام حالیہ SOP,s کے مطابق ہوگا جبکہ شرکت کرنے کے لئے ٹوکن لازمی ہے۔ پروگرام کے اختتام پر لنگر رضویہ کا بھی اہتمام ہے۔

عاشقانِ رسول سے شرکت کی درخواست کی جاتی ہے۔


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری مختلف شہروں میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماعات میں خصوصی بیان فرمائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق: 15اکتوبر 2020ء بروز جمعرات : مانسہرہ، 16 اکتوبر 2020ء بروز جمعہ: فیصل آباد، 17 اکتوبر 2020ء بروز ہفتہ: سیالکوٹ، 18 اکتوبر 2020ء بروز اتوار: لاہور اور19 اکتوبر 2020ء بروز پیر: ڈی جی خان


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام 8 اکتوبر 2020 ء کو  ملتان ریجن، زون وہاڑی، کابینہ لودھراں میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں میت کو غسل دینے کا طریقہ سکھایا گیا نیز شرکا نے ٹیسٹ دینے کی بھی نیتیں کی۔


داتا حضور رحمۃ اللہ علیہ کےعرس کے موقع پر تشریف لائے ہوئے جامعہ مدینۃ العلم گوجرانوالہ کے مفتی اسحاق صاحب کی مکتبۃ المدینہ العربیہ پر حاضری ہوئی۔ مفتی صاحب عربی کتب کے حوالے سے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا۔


دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت اٹک زون لارک اڈا کی جامع مسجد میں مدنی حلقہ ہوا جس میں مجلس اوراق مقدسہ کے مدنی کاموں میں خدمت سرانجام دینے الے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دار اسدعطاری نے شرکا کو اورق مقدسہ کے نئے بکسز تیار کرنے اور مختلف مقامات پر بکسز کو نصب کرنے کے متعلق گفتگو کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلےکے زیر اہتمام داتا حضور رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کے موقع پر 7،6 اور 8 اکتوبر 2020ء کو مدنی کاموں کا سلسلہ جاری رہا ۔

تفصیلات کے مطابق :

مزار شریف پر مدنی حلقے لگائے گئے جس میں زائرین مزار کو حاضری مزار کے آداب، نماز، غسل اور وضو کا طریقہ بیان کیا گیا۔ مدنی حلقے میں موجود شرکا کو مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔ دوران عرس نماز تہجد کا بھی اہتمام کیا گیا نماز کے بعد مناجات اور رقت انگیز دعائیں کی گئیں۔مزار شریف میں مختلف مقامات پر بعد فجر مدنی حلقے لگائے گئےجس میں زائرین مزار کو نیکی کی دعوت کو پیش کی گئی۔ مدنی حلقے کے اختتام پر نماز اشراق و چاشت ادا کی گئی۔ عرس کے دوران زائرین مزار نے ایصالِ ثواب کے لئے قرآن خوانی بھی کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کےزیر اہتمام 7اکتوبر 2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی حلقہ ہوا جس میں پاکستان بھر سےتربیتی کورس میں آئے ہوئے عاشقان رسول نے شرکت کی۔ رکن مجلس کفن دفن عزیر عطاری نے غسل میت کی فضیلت اور اہمیت پر بیان کیا اور غسل میت کا طریقہ، کفن کاٹنے پہنانے کا طریقہ اور قبر کے حوالے معلومات فراہم کیں۔


دعوت اسلامی کی مجلس امامت کورس کے زیر اہتمام 8 اکتوبر 2020ء کو کراچی ساؤتھ کے علاقے گلشن میں مدنی حلقہ ہوا جس میں نگران مجلس امامت کورس حافظ فیضان عطاری مدنی، معلمین اور طلباء نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے شرکا کی تربیت کی اورامامت کے متعلقہ اہم مسائل پر گفتگو فرمائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے زیر اہتمام 9 اکتوبر 2020ء کو ساہیوال میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔ رکن زون  محمد شفیق عطاری نے مقدس اوراق کی حفاظت کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور شہر میں نصب شدہ بکسز کا جائزہ لیتے ہوئے مزید بکسز لگانے کے اہداف دیئے۔ اس موقع پر مرکزی مسجد میں بڑا بکس بھی نصب کیا گیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس ہفتہ وار اجتماع کے زیر اہتمام 9اکتوبر 2020ء کو ساہیوال زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں زون اور کابینہ ذمہ داران نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دار محمد شفیق عطاری نےہفتہ وار اجتماعات میں انتظامات کی بہتری اور طے شدہ مجالس کی تقرری کے حوالے سے گفتگو کی۔ ریجن ذمہ دار نے اجتماعات میں شرکا کی تعداد بڑھانے کے متعلق اہداف دیئے اور رات نفلی اعتکاف کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم ریجن ذمہ دار محمد مہشید عطاری مدنی نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں مختلف نجی تعلیمی اداروں  کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے ادارے کے ایڈمنز، ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس سے ملاقات کی۔ ریجن ذمہ دار نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔