دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے کراچی کے ڈویژن سفینۂ مرشد ، علاقہ غائب شاہ ، ذیلی حلقہ گلشن عطار کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی جس میں اعلیٰ حضرت اور تصوف پر بیان کیا اور آخر میں انفرادی کوشش کر کے اسلامی بہنوں کو مد نی کام کر نے کا ذہن دیا گیا ۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  8 اکتوبر 2020 ء کو کراچی سرجانی ٹاؤن میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ اور ڈویژن نگران اور ان کی مشاورتوں نے شرکت کی۔ مشورے میں مدنی کاموں کو مزید بہتر بنانے کے بارے میں کلام ہوا۔

خود کو با ہمت بنائيں۔ تاکہ دین کا کام اچھے انداز سے کر سکیں۔ اس طرح کے اہم نکات بھی دئیے۔ فعال اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی، غیر فعال اسلامی بہنوں کو مزید بہتری کا ذہن دیا۔ ذمہ داران کے مسائل سن کر اسے حل کرنے کی کوشش کی گئی۔ آخر میں ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ مدنی کام بہتر بنانے کا اظہار کیا۔


 دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 8 اکتوبر 2020 کراچی گڈاپ میں زون نگران اسلامی بہن نے ماہانہ مدنی مشورہ کیا جس میں زون مشاورت اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران نے ذمہ داران کو آٹھ مدنی کاموں کی ترغیب دلاتے ہوئے کارکردگی وقت پر جمع کروانے دہن کیا اور کارکردگی جدول کی بھی اہمیت دلائی۔ مزید جن ذمہ داران کی کارکردگی نمایاں تھی ان کو تحائف بھی دئیے۔ اس کے بعد ماہ ربیع النور شریف کے حوالہ سے اہم نکات سمجھاکر ذمہ داران سے اہداف بھی لئے۔ ذمہ داران اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ اس اجلاس میں ریجن مشاورت شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہن نے بھی شرکت کی نیز اہم نکات دیکر اپنے شعبے کے تحت ذمہ داران سےاہداف بھی لئے۔

دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام  8 اکتوبر2020 ء کو کراچی رنچھوڑلائن میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ کیاجس میں کابینہ اور ڈویژن مشاورت ذمہ داران نے شرکت کی۔

اپنے کاموں کو کس طرح بہتر انداز میں کیا جاسکتا ہے سمجھایاگیا نیز ذمہ داران سے ٹیلی تھون کے اہداف بھی لئے اور تقرریاں مکمل کرنے پر کلام ہوا۔ مشاورتوں سے ان کے مسائل سن کر حل بتائے۔

اس کے بعد رمضان المبارک میں عطیات کی نمایاں کارکردگی پر تبرکات دیئے گئے۔ اپنے شیڈول پر عمل اور وقت پر شیڈول جمع کروانے کی ترغیب دلانے پر تمام مشاورتوں نے نیت کی اور جن کا شیڈول پر گزشتہ 6 ماہ سے مکمل عمل رہا ان کی تحفہ دیکر حوصلہ افزاٸی بھی کی گئی۔

دعوت اسلامی کے تحت7 اکتوبر 2020 ء کو کراچی دھوارجی کالونی کے جامعۃ المدینہ (عطائے عطار) کا کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے وزٹ کیا ۔ ناظمہ نے جامعۃ المدینہ کے درجات کاوزٹ کر وایا۔ ہفتہ وار اجتماع کے موقع پر جامعۃالمدینہ میں اعلیٰ حضرت کی سیرت کے موضوع پر بیان بھی ہوا۔ بیان میں اعلیٰ حضرت کی نماز اور روزہ سے محبت کا بھی ذکر ہوا۔ اس موقع پر شرکائے اجتماع نے نماز اور سنتوں پر عمل کی نیتوں کا بھی اظہار کیا۔

آخر میں رکن عالمی مجلس مشاورت شعبہ تعلیم و مجلس رابطہ ذمہ دار کا ریجن اور زون نگران اسلامی بہن کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ شعبہ کی اہلیت رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تربیت کر کے ان کو دین کا کام کرنے کی ترغیب دلائی ۔

 شیخ طریقت امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ 63 نیک اعمال کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کی مجلس نیک اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں قطرفیضانِ قطب مدینہ کے ڈویژن مدنی میں بذریعہ اسکائپ نیک اعمال اجتماع کا انعقادکیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ اسلامی بہن نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنو ں کو نیک اعمال کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی گئی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاک سطح علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے گوجرانوالہ زون، تمام کابینہ علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں کابینہ علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں تقرریاں مکمل کرنے اور چاروں فائل مکمل کرنے کی ترغیب دلائی گئی نیز فعال اور غیر فعال اسلامی بہنوں کے حوالے سے کلام ہوا۔ فعال اسلامی بہنیں بننے کا ذہن دیا گیا۔ کارکردگی شیڈول اور کارکردگی فارم سمجھانے کا بھی سلسلہ ہوا۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے جنوبی لاہور زون اور شمالی لاہور زون کی تمام بستہ مجلس ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں شعبہ کی اہمیت اور اس کو مضبوط کرنے اور مجلس کی طرف سے اہداف دینے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے گئے ، بہترین کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی گئی، چندہ کرنے کی شرعی احتیاطیں اور اسکے ٹیسٹ، کفن دفن،مدنی بہار اور مدنی قاعدہ ان سب کے ٹیسٹ دینے کے لیے ترغیب دی گئی۔


10اکتوبر2020ء کی شب عالمی مدنی مراکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی چینل پر مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں  عاشقان رسول نے شرکت کی۔

عاشقان رسول کی جانب سے کئے گئے سوال (جلوسِ مِیلادمیں کیا کیا احتیاطیں کرنی چاہئے؟) کے جواب میں امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت نے فرمایا کہ جلوسِ مِیلادمیں باوضورہیں ،نعتیں سنیں،نگاہ نیچی رکھیں ،عشق ِرسول میں ڈوب اورگُم ہو کرشرکت کریں،جب جب موقعہ ملےنیکی کی دعوت بھی دیتے جائیں ،اُچھل کودنہیں ہونی چاہئے ،اشتعال انگیزی نہ کی جائے ،پرامن طریقے پر جلوس میلادگزرائیے،عاشقانِ رسول پُرامن رہتے ہیں ، اپنےجلُوس کی حفاظت کریں ،انتظامیہ کے ساتھ تعاوُن کریں ،انہیں بُرابھلانہ کہیں ،اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ان احتیاطوں کے ساتھ جلُوس نکالیں گے تو ہوسکتاہے غیرمسلم اسلام قبول کرلیں۔ایک غیرمسلم نےدعوتِ اسلامی کے جلوس میں مدنی منےکی نیکی کی دعوت سن کر دین اسلام قبول کرلیا تھا ۔

مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے

سوال:ہمدردیِ مُسلِم سے کیا مُرادہے اوریہ کیسے حاصل ہو؟

جواب: مسلمانوں کا بھلاچاہنا،ان کے دکھ درد کو سمجھنا ،ان کی خیرخواہی وہمدردی کرنا ،ان غم گساری وخبرگیری کرنا سب ہمدردیِ مسلم کی صورتیں ہیں ، اس کے کئی ذریعے اور صورتیں ہیں مثلاکوئی مسلمان بھوکا ہو تواُسے کھانا کھلانا ،کپڑوں کی ضرورت ہوتو کپڑے دینا ،کوئی دکھ یا تکلیف یا بیماری ہوتو دعاکرنا ، کوئی مشکل میں ہوتو اُس کی مشکِل دُورکرنا وغیرہ

سوال:ناراض رشتہ دارسے ہمدردی کرنے کا ذہن نہیں بنتا،اس کے بارے میں آپ کیافرماتے ہیں ؟

جواب:اپنے نفس کے لیے ناراضی ہوتو نفس کی مخالفت کرتے ہوئے ہمدردی کرنی چاہئے یادرکھئے !رشتہ دارسے ہمدردی کرنا دوسرں سے ہمدردی کرنے سے افضل ہے اورناراض رشتہ دارسے ہمدردی کرنا تو زیادہ ثواب کا کام ہے۔

سوال: ہم بارہ (12) ربیع الاول کے جلوس میں لوگ کو پانی ،دودھ اورشربت پلاتے ہیں اس میں کیا نیتیں اوراحتیاطیں کرنی چاہئے؟

جواب:اللہ پاک کی رضا کی نیّت سے دُودھ شربت پلایا جائے ،اپنی تعریف کروانے کی نیّت نہ ہو،پلاتے ہوئےاحتیاط کرنی چاہئےکہ اسراف نہ ہو،پانی ہویا شربت یادُودھ کوئی چیز ضائع نہ ہونے پائے ،ناسمجھ یا غیرسنجیدہ لڑکوں کو پلانے کی ذمہ داری دینے کے بجائے سمجھداریہ کام خودکریں،اپنی نگرانی میں دوسروں کوبھی کھڑاکیا جاسکتاہے ،اگرلوگ کچھ بچادیں تو اسے ضائع نہ کریں ،ترکیب سے دوسروں کوپلا دیں اوراس کا خاص خیال رکھیں ،لوگ کھڑے کھڑے پیتے ہیں ،اگرپلاسٹک کے اسٹول یا کرسیاں لگادی جائیں تو لوگ بیٹھ کرپی سکیں گے ،سبیل پر پانی پینے کی سنتیں اورآداب لکھ کرلگادیں ،اس کی وجہ سے لوگ سنت کے مطابق پیں گے اورثواب کا حقدارہوں گے ۔

سوال:اِس ہفتے کارِسالہ شانِ امام احمد رضا “ پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کیا دُعا دی ؟

جواب: یا اللہ پاک! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”شانِ امام احمد رضا“ پڑھ یا سن لے اُس کو سچا عاشق رسول بنا اور اس کی بے حساب مغفرت فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم


اسلامی بہنوں کی مجلس  شعبہ ٔ تعلیم کے زیر اہتمام 3 اکتوبر2020ء کو داتا صاحب کابینہ اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نےLady willingdon hospital میں ڈاکٹرز سے ملاقات کر کے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات اور شعبہ تعلیم کے تحت اسلامی بہنوں میں ہونے والے کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کے کاموں میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا- مزید انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ اور دیگر رسائل تحفۃ دئیے ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز    کے زیر اہتمام 3 اکتوبر بروز ہفتہ حافظ آباد کی عطاری ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ ہواجس میں شارٹ کورسز ڈویژن ذمہ دار اور حلقہ و علاقہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی، شارٹ کورسز کی اہمیت پر مدنی پھول دینے کے ساتھ نیو کورس کے حوالے سے مدنی پھول سمجھائے گئے نیز کورس زیادہ سے زیادہ تعداد میں کروانے کا ہدف دیا گیا۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کی اسلامی بہنوں نے کوشش کی۔

ماه اکتوبر کی پہلی پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے قطر کے مختلف علاقوں میں یوم قفلِ مدینہ منایا گیا جس میں 1 اسلامی بہن نے یوم قفل مدینہ منایااور کم و بیش13اسلامی بہنوں نے 25گھنٹے کا قفل مدینہ لگایا اور 20 اسلامی بہنوں نے خاموش شہزادہ رسالہ پڑها۔