پبلک نیوز کے اینکر توصیف احمد اور جیو نیوز کے سینئر صحافی
امتیاز کوکب کی فیضان مدینہ جوہر ٹاون میں آمد
15 اکتوبر 2020ء بروز
جمعرات پبلک نیوز کے اینکر توصیف
احمد اور جیو نیوز کے سینئر صحافی امتیاز کوکب کی فیضان مدینہ جوہر ٹاون میں آمد
ہوئی جن کا استقبال میڈیا ڈیپارٹمنٹ لاہور ریجن کے ذمہ دار عثمان عطاری اور لاہور
جنوبی زون شہزاد عطاری اور دیگر ذمہ داران نے کیا ۔
ذمہ داران نے صحافیوں کو دعوت اسلامی کی فلاحی
اور اصلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے بریف کیا اور فیضان مدینہ میں قائم مختلف شعباجات
(مجلس اجارہ، مجلس تعمیرات، مجلس مالیات، فیضان آن لائن اکیڈمی) سمیت دیگر شعبہ جات کا وزٹ کروایا۔(رپورٹ:
اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)
15 اکتوبر 2020ء بروز جمعرات مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے تحت اوکاڑہ زون ذمہ دار محمد یار عطاری نے شاہ مقیم پریس کلب میں صحافیوں سے ملاقاتیں
کی ان کے درمیان مدنی حلقہ لگایا ۔
مدنی حلقے میں اوکاڑہ زون ذمہ دار محمد یار عطاری نے صحا فیوں کو دعوت اسلامی ویلفیئر کے فلاحی اور اصلاحی خدمات سے آگاہ کیا جس پر
صحافیوں نے امیر اہلسنت کو خراج تحسین پیش کیا اور مدنی چینل کو اپنے تاثرات دیتے ہوئے اپنے بیٹے کو مدرستہ المدینہ میں حفظ
کروانے کی نیت کا اظہار کیا۔ یاد رہے !صحافیوں
میں صدر پریس کلب عرفان نوید غوری، اکرم حسین اور دیگر صحافی شامل تھے۔ (رپورٹ: اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت
اسلامی)
اسلام آباد پنڈی گھیپ
نکہ توت اور تلاگنگ میں مدرسین ناظم اور بچوں کے درمیان مدنی حلقہ
دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ
رہائشی کے تحت 13 اکتوبر 2020ء بروز منگل اسلام آباد پنڈی گھیپ نکہ توت
میں مدرسین ،ناظم اور بچوں کے درمیان مدنی حلقہ ہوا جس میں مبلغ دعوت
اسلامی فلک شیر عطاری نگران مجلس مدرسۃ
المدینہ رہائشی نے شرکا کی تعلیمی واخلاقی
تربیت کی ۔
دوسری جانب مجلس مدرسۃ المدینہ رہائشی کے زیر اہتمام
15اکتوبر2020ءبروز جمعرات اسلام آباد ل
تلاگنگ میں بھی مدرسین ،ناظم اور بچوں کے درمیان مدنی حلقہ ہوا جس میں مبلغ دعوت
اسلامی فلک شیر عطاری نگران مجلس مدرسۃ
المدینہ رہائشی نے شرکا کی تعلیمی واخلاقی
تربیت کی ۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 17 اکتوبر 2020ء کو
امریکہ اور کینیڈا کی ڈویژن ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نارتھ امریکہ ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورٹیلی تھون
کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی نیز انہیں مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس
میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
یوکے برمنگھم
ریجن ایسٹ مڈلینڈز کے شہر ناٹنگھم میں”کورس جنت اور دوزخ کیا ہیں؟“ کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام
پچھلے دنوں یوکے برمنگھم ریجن ایسٹ مڈلینڈز
کے شہر ناٹنگھم (Nottingham ) میں”کورس جنت اور
دوزخ کیا ہیں؟“ مکمل ہوا جس میں کم وبیش 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو جنت و دوزخ کیا ہیں؟،
جنت و دوزخ کہاں ہیں؟، کیا جنت و دوزخ پیدا ہو چکی ہیں؟، جنت کی نعمتیں کیسی ہوں گی،
دوزخ کا عذاب کیسا ہو گا، جنت و دوزخ کے بارے میں ایک مسلمان کا کیا عقیدہ ہونا
چاہیئےجنت ودوزخ میں لے جانے والے اعمال کے بارے میں نیز اس کے علاوہ بھی بہت کچھ
جاننے کا موقع فراہم کیا گیا۔
یوکےبرمنگھم ریجن نارتھ برمنگھم میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوت
اسلامى کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن نارتھ برمنگھم( North Birmingham )میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی
نگران سمیت کم وبیش 20 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ربیع النور کے اہم نکات پیش کئے نیز مدنی کاموں کو
مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں یوکےبرمنگھم ریجن نارتھ برمنگھم( North Birmingham) میں مدنی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں 4 اسلامی بہنوں نے مقامی
اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں
سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
بریڈ
فورڈ ریجن میں”کورس جنت اور دوزخ کیا ہیں؟“ کے 4 درجے مکمل ہو چکے ہیں
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام
اکتوبر 2020ء میں بریڈ فورڈ (Bradford)ریجن میں”کورس جنت اور دوزخ کیا ہیں؟“ کے 4 درجے مکمل ہو چکے ہیں جن میں کم و بیش 75
اسلامی بہنوں نے شرکت کی جبکہ 3 درجوں میں ایڈمیشن جاری ہے۔
اسی طرح ”کورس جنت اور دوزخ کیا ہیں؟“ کا 1 درجہ مجلس رابطہ اور شعبہ تعلیم کے تحت شخصيات خواتین کے لئے بھی ہوا جس میں کم و
بیش 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو جنت و دوزخ کیا ہیں؟،
جنت و دوزخ کہاں ہیں؟، کیا جنت و دوزخ پیدا ہو چکی ہیں؟، جنت کی نعمتیں کیسی ہوں گی،
دوزخ کا عذاب کیسا ہو گا، جنت و دوزخ کے بارے میں ایک مسلمان کا کیا عقیدہ ہونا
چاہیئےجنت ودوزخ میں لے جانے والے اعمال کے بارے میں نیز اس کے علاوہ بھی بہت کچھ
جاننے کا موقع فراہم کیا گیا۔
صدر پریس کلب کوٹ مومن اور رانا الماس حنیف سمیت مختلف شخصیات کی ہفتہ وار اجتماع میں شرکت
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے تحت کوٹ مومن میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں صدر
پریس کلب کوٹمومن اور رانا الماس حنیف سمیت مختلف شخصیات نے شرکت کی ۔
واضح رہے ہفتہ وار
اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی رفیع عطاری نے
سنتوں بھرا بیان کیا اس موقع پر صدر پریس
کلب کوٹ مومن اور رانا الماس حنیف سمیت مختلف شخصیات نے رکن شوری و ریجن نگران اور نگران بھلوال زون سے ملاقات کی سعادت حاصل کی۔ رکن شوریٰ نے شخصیات کو دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے مختلف مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ:ارسلان عطاری ریجن ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)
سینئر صحافی میاں مقصود احمد اور سینئر صحافی ملک محمد فضل
کافیضان مدینہ وزٹ
دعوت اسلامی کی مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ کےتحت 14 اکتوبر 2020ءبروزبدھ
سرگودھا میں صحافیوں سے ملاقات کا سلسلہ ہوا اور صحافیوں نے مدنی مرکز فیضان مدینہ کا وزٹ کیا ریجن ذمہ
دار محمد ارسلان عطاری نے ان کو دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا ۔
اس موقع پر رکن شوری حاجی وقارالمدینہ سے بھی ملاقات کاسلسلہ ہوا رکن شوری نے صحافیوں
کو نیکی کی دعوت دیتے ہو ئے میلاد اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اپنی اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا ۔(رپورٹ:ارسلان عطاری ریجن ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)
دعوت اسلامی کی
مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت 14اکتوبر 2020ء بروز بدھ لاہور ریجن فیروز پور روڈ کابینہ میں مختلف مقامات پر میلاد اجتماعات کا سلسلہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ بالغان کے عاشقان رسول نے شرکت کی ۔
میلاد اجتماع میں مبلغ دعوت اسلامی محمد فہیم عطاری رکن زون شمالی لاہور ریجن نے آقا ﷺکی آمد کا جشن منانے کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو گھر گھر میں عید میلاد النبی کے اجتماعات کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے ۔( محمد سلیمان عطاری مجلس مدرسہ المدینہ بالغان)
دعوت اسلامی کی
مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کہ تحت11 اکتوبر2020ء بروز اتوار محمد طفیل ناصر عطاری رکن زون فیصل
آباد و جڑانوالا زون نے کھرڑیانوالا شہر کا وزٹ کیا اور مقدس اوراق کے تحفظ کے لگے بکسز کا جائزہ لیا
نیز کلاتھ مارکیٹ میں مدنی حلقہ لگایا ۔
ذمہ دار دعوت
اسلامی نے مختلف مارکیٹس میں تاجران و شخصیات
سے ملاقاتیں کرکے دعوت اسلامی اور مقدس اوراق کے شعبہ کے ساتھ تعاون کرنے کا ذہن دیا
جبکہ شعبہ ذمہ داران سے مدنی مشورہ کیا اور
کارکردگی کا جائزہ لینے اور آئندہ کے
اہداف کے متعلق ذمہ داران سے کلام کیا ۔
Dawateislami