اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 8اکتوبر 2020ء کو لندن ریجن کے  علاقے سلاؤ(Slough) میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 16اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل و کفن دینا سکھایا اور انہیں علم دین سیکھنے کے ساتھ ساتھ کتاب کفن دفن کا طریقہ پڑھنے اور عملی طور پر غسل میت و کفن پہنانے کا طریقہ سیکھ کر میت کو غسل دینے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامى کے زیرِ اہتمام 08 اکتوبر 2020ء کو  یوکے گلاسگو (Glasgow)اورایڈنبرا ( Edinburgh ) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام جملہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسکاٹ لینڈ ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے ۔ آخر میں زون نگران اسلامی بہن نے ایک ذمہ دار کو کیسا ہونا چاہیئے اور کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے اس حوالے سے نکات فراہم کئے۔ 


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔

مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”70ہزار جادوگر “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یوکے کے مانچسٹرر یجن سے 2ہزار575 ، لندن ریجن سے 1ہزار961، بریڈ فورڈ ریجن سے 5ہزار928، برمنگھم ریجن سے 5ہزار164، آئرلینڈ سے 80 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے 305 اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔

مجموعی طور پر تقریبًا16ہزار13اسلامی بہنوں نے رسالہ ” 70ہزار جادوگر“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


  اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیراہتمام13 اکتوبر 2020ء سے برمنگھم ریجن کے علاقے سینٹرل برمنگھم (Central Birmingham ) میں ” کورس جنت اور دوزخ کیا ہیں؟“شروع ہو رہا ہے جس کی مدت 3دن اور دورانیہ 1 گھنٹہ ہے ۔

اس کورس میں سکھایا جائے گا کہ جنت اور دوزخ کیا ہے؟ اور کہاں ہے؟،جنت کی نعمتیں کیسی ہیں؟ کیا جنت اور دوزخ پیدا ہو چکی ہے اور بہت کچھ۔۔۔

اس آن لائن کورس کے ایڈمیشن کے لئے اس ای میل آئی ڈی پر رابطہ کریں:

birminghamregion26@gmail.com


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے ذمہ داران نے کراچی میں ایڈمنسٹر K.M.Cافتخار شلوانی سے ملاقات کی۔ ذمہ داران نے ایڈ منسٹر سے ربیع الاول 1442ھ میں ہونے والے اجتماعات اور جلوس کے انتظامات کے حوالے سے گفتگو کی اور مختلف امور کے متعلق معلومات حاصل کی۔ ذمہ داران نے افتخار شلوانی کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی آنے کی دعوت دی۔


اسلامی بہنوں کے مجلس  کفن دفن کے زیر اہتمام08 اکتوبر 2020ء کوبرمنگھم ریجن میں ویسٹ مڈلینڈ ( West Midlands ) کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں پانچ ڈویژنز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور انہیں اردو اجتماع کے ساتھ انگلش اجتماع کروانے اور اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ کے لئے تیار کرنےکا ذہن دیا نیز اپنے شعبے کے کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔ 


ہر ہفتے کی طرح آج 10 اکتوبر 2020ء کو ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا جس میں بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقانِ رسول کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔

واضح رہے کہ مدنی مذاکرے میں امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فقہی سوالات کے جوابات، علم و حکمت سے لبریز مدنی پھول اور اپنے ذاتی تجربات کی روشنی میں روز مرہ کے مسائل پر تفصیلی گفتگو فرماتے ہیں۔

عاشقانِ رسول سے گزارش ہے کہ مدنی مذاکرے میں اول تا آخر شرکت فرمائیں اور علمِ دین کی روشنی سے اپنے سینوں کو منور کریں۔


عاشقان رسول کو دینی کتابوں کی رغبت دلانے  اور علمِ دین سے آراستہ کرنے کے لئےامیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتے ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب دلاتے ہیں اور رسالہ پڑھنےیاسننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔

اس ہفتے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عرس اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کی مناسبت سے رسالہ ” شانِ امام احمد رضا “ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے /سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یا اللہ پاک! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”شانِ امام احمد رضا“ پڑھ یا سن لے اُس کو سچا عاشق رسول بنا اور اس کی بے حساب مغفرت فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے:

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں:

Audio Book


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی آج شام 7:00 بجے اپنے Facebook پیج پرLive سلسلہ فرمائیں گے جس میں عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات اشاد فرمائیں گے۔

سلسلے میں شامل ہونے کے لئے نیچے دیئے گئےلنک پر کلک کیجئے:

https://www.facebook.com/maulanaimranattari


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام تھر زون عمر کوٹ کابینہ اور کنڈری کابینہ  کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں حیدرآباد ریجن نگران اسلامی بہن نےانصاف اور عدل کے تقاضوں کے مو ضوع پر ترغیبی بیان کیا اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سےنکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام06 اکتوبر 2020ء کو   حیدرآباد کابینہ کے علاقے ہیرآباد میں ایک شخصیت کے گھر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی شخصیات خواتین نے شرکت کی۔

صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کواپنے پیارے نبیﷺکے دین کی خاطر قربانیوں کے واقعات بتاتے ہوۓ اسلامی بہنوں کو راہ خدا میں آنے والی آزمائشوں پر صبر کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار علاقائی دورہ میں شرکت کی نیت کی ۔

صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار کے ترغیب دلانے پر اہل خانہ نے ہاتھوں ہاتھ آئندہ ماہ ہونے والے ٹیلی تھون کے لئے 1 یونٹ ذمہ دار کو جمع کروا کر رسید حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  جامعۃا لمدینہ للبنات کے زیرِ اہتمام حیدرآباد اور میرپور خاص زون کے کم و بیش 8 جامعات المدینہ للبنات کی فارغ التحصیل طالبات کے لئے ردا پوشی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 55 طالبات درس نظامی مکمل کرنے والیاں اور 26 طالبات فیضان شریعت کورس مکمل کرنے والیاں تھیں۔

صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے طالبات کو دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں شرکت کرنے اور علم دین کو آگے بڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر طالبات نے ہاتھوں ہاتھ شارٹ کورسز کروانے اور تجوید ٹیسٹ دینے کی نیتیں کی ۔آخر میں صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے طالبات کی ردا پوشی فرمائی۔