دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ساؤتھ افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں بذریعہ انٹرنیٹ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار  اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے اور نیکیوں بھری زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام  گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ میں کورس بنام ”سورۂ ملک کی تفسیر“ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کوسورۂ ملک کا لفظی اور بامحاورہ ترجمہ نیز تفسیر سے متعلق اہم معلومات فراہم کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام  گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ میں ون ڈے سيشن بنام”عقیدۂ تحفظِ ختمِ نبوت“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو ہمارے پیارے آقا آخری نبی محمد مصطفےٰ ﷺ کی نبوت اور اس سے متعلق اہم عقائد کے بار ےمیں معلومات فراہم کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام  ساؤتھ افریقہ میں کورس بنام ”سورۃ البقرہ کی تفسیر“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو سورۃ البقرہ کا تعارف اور تفسیر سے متعلق معلومات فراہم کیں۔


دعوت اسلامی کےزیراہتمام  ستمبر2021 کے پہلے ہفتے یورپین یونین ریجن کے ملک جرمنی(Germany) میں دو مقامات پر بذریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں فرانکفرٹ(Frankfurt)، کوبلنز(Koblenz) ڈیژن باخ (Dietzenbach) اور اوفن باخ (Ofanbach) کی تقریبا 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغات دعوت اسلامی بہنوں نے” دعوت اسلامی اور امیر اہلِ سنت کی قربانیاں“کے موضوع پر بیانات کرتے ہوئے اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کا تعارف ، دعوت اسلامی کب اور کیسے بنی؟اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق اہم نکات بیان کئے نیز دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام  ستمبر 2021ء میں سویڈن( Sweden) میں کورس بنام”آئیے دینی کام سیکھیں“کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہن نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو آٹھ دینی کاموں کے نکات سمجھائے اور اسلامی بہنوں کو ان نکات کے مطابق دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔ مزید اسلامی بہنوں نے دعوت اسلامی کے دینی کام کرنے کی اچھی اچھی نیتیں بھی پیش کیں۔


دعوت اسلامی کے زیرِاہتمام یورپین یونین ریجن کے ملک ڈنمارک ( Denmark) میں بذ ریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کا بینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور آنے والے ماہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کے لئے آئیے دینی کام سیکھیں اور سنتوں بھرا اجتماع کورسز کروانے کی ترغیب دلائی نیز 8 دینی کاموں کی بہتری کے لئےاپنی اپنی کوششوں کو بڑھانے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ناروے (Norway) کے علاقے حوگرود (Haugerud)میں اِصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوتِ اسلامی نے موت کی یاد اور نیک اعمال کے بارے میں بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کا رسالہ روزانہ پُر کرنے اور ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو اپنی اپنی ذمہ دار اسلامی بہن کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”جُوئے میں جیتا ہوامال“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی تھی۔

اسی سلسلے میں یوکے ریجن کی تقریبًا 13 ہزار 804 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”جُوئے میں جیتا ہوامال“ پڑھنے/ سننے کی سعادت حاصل کی۔ 


دعوت اسلامى کے زیر اہتمام  ستمبر 2021ء کے پہلے ہفتے یوکے ویسٹ یارکشائر اور ساؤتھ اور ویسٹ یارکشائر کابینہ کے علاقوں ( Huddersfield, Wakefield, Bradford, Leeds, Halifax, Keighley, Newcastle, Stockton and Middlesbrough ) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 550 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوتِ اسلامى نے ”عقل مند مبلغ“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ کے زیر اہتمام یوکے بریڈفورڈ(Bradford)ریجن میں لگنے والےمدارسُ المدینہ کی ماہانہ کارکردگی درجِ ذیل ہے:

اسلامی بہنوں کے لئے لگنے والے مدارسُ المدينہ کی تعداد : 25

اِن میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 238

ان میں پڑھانے والی مدرسات کی تعداد:27

گھر وں میں لگنے والے مدارسُ المدينہ کی تعداد:11

گھروں میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:40

بذ ریعہ انٹرنیٹ لگنے والے مدارسُ المدينہ کی تعداد:24

بذ ریعہ انٹرنیٹ پڑھانے والی مدرسات کی تعداد:28

بذ ریعہ انٹرنیٹ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:170

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:224

مدنی مذاکرہ دیکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:147

روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:169

مدنی قاعدہ کورس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :10


یوم دعوت اسلامی کے موقع پر یوکے لندن ریجن کی سلاؤ(Slough)کابینہ میں سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 51اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کا ذہن دیا۔