دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام جلالپور بھٹیاں کے جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات میں سیشن  Mentality vs Realityکا سلسلہ ہواجس میں معلمہ سمیت 23 طالبات نے شرکت کی۔

سیشن میں بدشگونی کے متعلق معلومات فراہم کی گئی اور ساتھ ساتھ ذہن میں پیدا ہونے والی بدشگونیاں دور کی گئیں۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام جلالپور بھٹیاں کے جامعہ فاطمۃالزہرا للبنات میں سیشن  Mentality vs Realityکا سلسلہ ہواجس میں معلمہ سمیت 17 طالبات نے شرکت کی۔

سیشن میں بدشگونی کے متعلق معلومات فراہم کی گئی اور ساتھ ساتھ ذہن میں پیدا ہونے والی بدشگونیاں دور کی گئیں۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے لیڈی ڈاکٹر سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے چند شعبہ جات کا تعارف پیش کیا۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے لیڈی ڈاکٹر کوشعبہ تعلیم کے تحت ہونے والے سیشنز کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے تحت میانوالی زون کی قائد آباد کابینہ میں ذمہ داراسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن  نے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینے اور احساس ذمہ داری کے ساتھ دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔

مدنی مشورے میں ربیع الاول کے مدنی پھولوں پر کلام ہوا اور ہفتہ سنتوں بھرے اجتماعات کا فالو اپ کرتے ہوئےسنتوں بھرے اجتماع پابندیِ وقت کے ساتھ منعقدکرنے کا ذہن دیا گیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ دارالسنہ للبنات کے تحت فیصل آباد ریجن کے شعبہ دارالسنہ کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اوکاڑہ زون میں ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے نیو مدنی عملے سے ملاقات کی اور اسلامی بہنوں کو داخلوں کی تعداد میں مزید اضافہ کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ مکتبہ المدینہ للبنات کے تحت فیصل آباد ریجن شعبہ مکتبۃ المدینہ کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اوکاڑہ زون کا مدنی مشورہ لیا جس میں زون تا ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں سنتوں بھرے اجتماعات میں لگائےجانے والے بستوں کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا گیا اور مزید نئے بستے لگانے کے اہداف دینے کے ساتھ ساتھ آرڈرز کروانے کی طرف بھی توجہ دلائی گئی۔ ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ربیع الاول میں رسائل تقسیم کرنے، بُکرز بنانے اور ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروانے کے اہداف دیئے ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام‫ جھنگ زون، چنیوٹ کابینہ کی ساڑ موڑ ڈویژن میں نئے مقام پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہواجس میں کثیر تعداد میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”موت کی یاد“ کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو ہر ہفتے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے انہیں اپنی موت کو یاد کرنے اور آخرت کی فکر کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پاکپتن زون، فرید کوٹ کابینہ کی فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اسلامی بہن نے ڈویژن سطح پر فرید پور کی فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اسلامی بہن سے بذریعہ کال مدنی مشورہ کیا۔

مدنی مشورے میں فرید پور کی ذمہ داراسلامی بہنوں کو ای رسید اکاؤنٹ بنانے اور استعمال کروانے کے حوالے سے ترغیب دلائی گئی جس پرذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں سے رابطہ کرنے کی نیتیں بھی پیش کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پاکپتن زون، کابینہ بنگہ حیات کی بائیل گنج کی ڈویژن نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ لیا۔

مدنی مشورے میں ذمہ داراسلامی بہنوں کو ماہانہ کارکردگی فارم سمجھایا گیا اور ہفتہ وار رسالہ کارکردگی مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی گئی جس پر اسلامی بہنوں نے کارکردگی وقت پر دینے کی نیتیں پیش کیں۔


امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقان رسول کو موقع مناسبت سے ہر ہفتے پابندی سے رسالہ پڑھنے کی ترغیب دلارہے ہیں تاکہ ہر اسلامی بھائی اور اسلامی بہن ان رسالوں کو پڑھ کردینی معلومات حاصل کرے اور اپنی روز مرہ کی زندگی بہتر طریقے سے گزارنے کے ساتھ ساتھ معاشرے میں بہترین انسان بن سکے۔

اسی سلسلے میں امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اس ہفتے عاشقان رسول کو رسالہ ”بابا جی اور گھر کے جھگڑے“ پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور رسالہ پڑھنے سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یا ربَّ المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”بابا جی اور گھر کے جھگڑے“ پڑھ یا سن لے اُسے ایمان اور عافیت کے ساتھ سبز سبز گنبد کے زیرِ سایہ جلوۂ محبوب میں شہادت عطا فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النَّبِیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں


شعبہ دار الافتاء اہلسنت” دعوت اسلامی“ کی جانب سے ائمہ کرام  کی شرعی رہنمائی کے لئے وقتاً فوقتاً ورکشاپس کا انعقادکیا جارہا ہے جن میں دار الافتاء اہلسنت کے مفتیانِ کرام شرکا کی شرعی رہنمائی فرمارہےہیں ۔

اسی سلسلے میں دار الافتاء اہلسنت کے زیرِ اہتمام 26 ستمبر 2021ء بروز اتوار مساجد کے امام صاحبان کے لئے مختلف مقامات پر ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا جن میں دار الافتاء اہلسنت کے مفتیان کرام نے شرعی امور پر ائمہ کرام کی تربیت فرمائیں۔

مختلف مقامات اور ان میں شرعی رہنمائی کرنے والے مفتیان کرام کی تفصیلات ملاحظہ کیجئے:

٭کراچی: جامع مسجد میمن، میمن مسجد گلزار ہجری میں مفتی محمد شفیق عطاری مدنی نے شرعی رہنمائی فرمائی۔

٭حیدر آباد: مدنی مرکز فیضان مدینہ آفنڈی ٹاؤن میں مفتی نوید رضا عطاری مدنی نے شرعی رہنمائی فرمائی۔

٭ملتان: مدنی مرکز فیضان مدینہ شاہ رکن عالم کالونی میں مفتی محمد سرفراز عطاری مدنی نے شرعی رہنمائی فرمائی۔

٭فیصل آباد: مدنی مرکز فیضان مدینہ، مدینہ ٹاؤن میں مفتی محمد عرفان عطاری مدنی نے شرعی رہنمائی فرمائی۔

٭لاہور: مدنی مرکز فیضان مدینہ شیخوپورہ میں مفتی محمد انس رضا عطاری مدنی نے شرعی رہنمائی فرمائی۔

٭اسلام آباد: مدنی مرکز فیضان مدینہ سیکٹر G-11 میں مفتی محمد نوید چشتی عطاری مدنی نے شرعی رہنمائی فرمائی۔


شعبہ روحانی علاج(دعوتِ اسلامی)کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جی 11 اسلام آباد میں23ستمبر2021ءبروزجمعرات اراکینِ زون اسلام آباد کی میٹنگ ہوئی جس میں اسلام آباد ریجن سے شعبہ روحانی علاج کے زون ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس موقع پر رکنِ شعبہ مشرف علی عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے12دینی کاموں میں حصہ لینے اور امت کی غمخواری کا ذہن دیا جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری دفتر ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)