19 رجب المرجب, 1446 ہجری
شعبہ دینی کام
کے ذمہ دار اسلامی بھائی کا دارالمدینہ کراچی کیمپسز کا وزٹ
Tue, 21 Sep , 2021
3 years ago
ادارے کے ذمہ
داران کااپنےعملے کی کارکردگیوں کا جائزہ لینا اور کام کو بہتر انداز سے سر انجام
دینے کے لئےتجاویز دینا اچھےنتائج کا سبب
بنتا ہے۔الحمدللہ عزوجل دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول
سسٹم میں مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ذمہ داران
کا عملے کی کارکردگیوں کا جائزہ لینے کے لئے کیمپسز میں وزٹس کا سلسلہ جاری رہتا
ہے۔
گزشتہ دنوں
دارالمدینہ شعبہ دینی کام کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے دارالمدینہ کراچی کیمپسز کا
وزٹ کیا اور کیمپسز میں دینی کاموں پر عمل
کا جائزہ لیا گیا ۔
ذمہ دار نے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے اساتذہ سے مشاورت کی نیز طلبہ کو مسجد درس، گھر
درس، ہفتہ واراجتماعات ، مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے اور کلاس نویں ، دسویں کے
طلبہ کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن بھی دیا ۔(رپورٹ: محمد سعد موسانی اردو کانٹینٹ رائیٹرسوشل
میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، ایڈیٹر:غیاث الدین عطاری)