دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یوکے لندن ریجن کے مختلف علاقوں سلاؤ، آئلسبری، لوٹن، چشام، واٹفورڈ، ہائی وکمب، ملٹن کنیز، ٹوٹنگ، ہنسلو، ولزڈن گرین،  سڈبری،ہیرو(Aylesbury, Luton, Chesham, Watford, High Wycombe, Milton Keynes, Willesden Green, Sudbury, Harrow, Slough) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 366اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے”عقلمند مبلغ “ کے موضوعات پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کےدینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیتے ہوئے پابندی کے ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام یوکے  اسکاٹ لینڈ ریجن گلاسگو کابینہ میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اجتماعِ پاک کے دوران شعبہ اصلاح اعمال کی ترقی کے لئے مدنی پھول دیئے گئےنیزرسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنےاعمال کاجائزہ لینےاور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی گئی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام  بلوچستان رکھنی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں سیاسی وسماجی شخصیات،سرکاری افسران اور الیکٹرانک وپرنٹ میڈیا کے نمائندگان سمیت کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی عبدالحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کی ساتھ ہی اجتماع کے اختتام پر رقت انگیز دعاکی۔

اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگرانِ ملتان ریجن حاجی محمد اسلم عطاری بھی موجود تھے ۔( رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 13ستمبر2021ءبروز پیرفیصل آباد میں 10 میواکی پلانٹس کا افتتاح کیا گیا جس میں میڈیا بریفنگ بھی ہوئی۔

اس سلسلے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین وترجمانِ دعوتِ اسلامی رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری اور رکنِ شوریٰ و نگرانِ ریجن فیصلِ آباد حاجی رفیع الشان عطاری کی آمد کا بھی سلسلہ ہوا۔

رکنِ شوریٰ نے اس حوالے سے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو بیان کیانیز نگران زون حافظ محمد عرفان مدنی ،پی ایچ اے ڈائریکٹر عبداللہ نثار چیمہ سمیت دیگر ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے اس میں شرکت کی۔( رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کا شجرکاری کے سلسلے میں ڈی سی فیصل آباد علی شہزاد اور ڈپٹی کمشنر خالد سے ملاقات کا سلسلہ رہا ۔ ساتھ ہی وزیر اطلاعات فرخ حبیب سے میاواکی پراجیکٹ کے حوالے بھی گفتگو کا سلسلہ رہا۔

اس موقع پر انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات سے آگاہی دی گئی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو خوب سراہا۔ ( رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


الفاظِ قراٰن کے معانی  و مطالب کی پہچان پر مشتمل کتاب

عِلْمُ الْقُرآن

تالیف:حکیم الامّت مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ القوی

اِس کتاب کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing)

٭محتاط پروف ریڈنگ،متن کی حتی المقدور تصحیح کے لئے مطبوعہ نسخوں سے مقابلہ۔

٭حوالہ جات کی حتی المقدور تخریج نیز فارسی عبارات کی درستگی اور پیرا بندی وغیرہ۔

٭آیاتِ قراٰنی کی تصحیح و تطبیق کیونکہ اس کتاب میں سینکڑوں مقامات پر آیاتِ قراٰنیہ اپنی برکات لُٹارہی ہیں۔

٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیش نظرجدیدنئی کمپوزنگ جس میں علامات تراقیم(Punctuation Marks) کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

243 صفحات پر مشتمل یہ کتاب2007ء سے لیکراب تک تقریباً72 ہزارکی تعداد میں پرنٹ ہو چکی ہے۔

اس کتاب کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now


دعوتِ اسلامی  کے 12دینی کاموں میں سے ایک کام اسلامی بھائیوں کا مدرسۃالمدینہ بھی ہے جس میں بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو تجوید کے ساتھ قراٰن پاک کی تعلیم دی جاتی ہے۔

الحمدللہ عزوجل ذمہ داران کی کوشش سے غزالی اسکول ہیٹری بائی پاس میں بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کے لئے مدرسۃ المدینہ کا آغاز ہو چکا ہے جس میں کم وبیش 130 اسلامی بھائی قراٰنِ پاک کی تعلیم حاصل کریں گے،مقامی اسلامی بھائیوں کوشرکت کی درخواست ہے۔( رپوٹ: شعبہ تعلیم ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کےتحت  ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاڑکانہ کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے مختلف عہدیداران سے ملاقات کا سلسلہ کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی، ساتھ ہی اُ ن سے میٹنگ کا بھی سلسلہ رہا جس میں ماہِ میلاد اجتماع کے بارے میں اہم نکات پر گفتگو ہوئی۔( رپوٹ: شعبہ تعلیم ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ تعلیم (دعوتِ اسلامی )کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ ایلیمنٹری (Elementary) کالج لاڑکانہ میں سنتوں بھرا اجتما ع منعقد کیا گیا جس میں کالج کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔ اس اجتماع میں نگران ِشعبہ تعلیم پاکستان محمد عبدالوہاب عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔

اجتماع کے اختتام پر نگران ِشعبہ تعلیم پاکستان نے کالج کے پرنسپل سے ملاقات کی، دورانِ ملاقات نگرانِ مجلس کی ترغیب پر ماہِ ربیع الاول میں کالج کے مین آڈیٹوریم میں بڑے پیمانے پر اجتماع منعقد کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔ ( رپوٹ: شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ نگرانی پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدرسۃ المدینہ بوائز کے قاری صاحبان کی نشست کا سلسلہ ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے قاری صاحبان کی تنظیمی اوراخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز نمایاں کارکردگی والے اسلامی بھائیوں میں تحائف بھی تقسیم کئے۔

واضح رہے کہ اس نشست میں سَر محمد فرید عطاری نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ ( رپوٹ:عبدالقادر عطاری معاون حاجی علی عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام تُلمبہ ٹاؤن  میاں چنوں سٹی میں دینی حلقے کا اہتمام کیا گیاجس میں اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی و رکن زون اوکاڑہ محمد زبیر عطاری نے اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں میں اشاروں کی زبان میں سنتوں بھرا بیان کیااور انہیں ہفتہ وار اجتماع ومدنی مذاکرے میں شرکت کی دعوت دی۔( رپوٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے تحت 11 ستمبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ پاکپتن میں پاکپتن زون کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین کابینہ اور محافظین ِاوراقِ مقدسہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر ریجن ذمہ دار ڈاکٹر محمد عدنان عطاری نے ذمہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مزید بہتری کے لئے نئے اہداف دیئے نیز شعبے کو خودکفیل کرنے کے حوالے سے ذہن دیا۔( رپوٹ: اللہ دتہ عطاری فیصل آباد ریجن کارکردگی ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)