
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلےدنوں پاکپتن زون کی فرید کوٹ کابینہ کی ڈویژن فرید پور
کے ذیلی حلقہ کمہاری والا میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ اور ڈویژن نگران
اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے ہفتہ وار اور ماہانہ کارکردگی فارم پُر کرنے کا طریقہ بتایا اور یہ فارم ذیلی
حلقوں میں دینے کی بھی ترغیب دلائی نیزگھر درس اور ہفتہ وار رسالہ کارکردگی میں اضافہ کرنےکا ذہن دیا۔ ڈونیشن بکس کے موضوع
پر کلام ہوا اور ہر ذمہ داراسلامی بہن کو دینی کام میں مزید بہتری لانے کی تر غیب دلائی ۔مزید
اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کومضبوط کر
نے کاہدف دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی
اچھی نیت پیش کیں۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے تحت گزشتہ دنوں جھنگ زون میں بذریعہ کال مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں
کابینہ سطح ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت
کی ۔
رکن زون ذمہ داراسلامی بہن نے تقرریاں مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ کابینہ میں شعبہ
علاقائی دورے کی کارکردگی کو مضبوط بنانے کے حوالے سے نکات بتائےاور اہداف بھی دیئےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی
نیتوں کا اظہار کرتےہوئے ذیلی سطح تک اپنے شعبہ کی تقرریاں مکمل کرنے کی نیتیں پیش
کیں۔
دارالسلام
ٹوبہ زون کی سمندری اطراف کابینہ کے ذیلی حلقوں میں تربیتی سیشن کاانعقاد

دعوتِ
اسلامی کےشعبہ ڈ ونیشن بکس کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں دارالسلام ٹوبہ زون کی
سمندری اطراف کابینہ کے 466 ذیلی حلقوں میں تربیتی سیشن ہوا
جن میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ
نگران اسلامی بہنوں نے 8 ذیلی حلقوں میں دینی کام کو بڑھانے کے حوالےسے تقرریاں مکمل کیں اور اسلامی بہنوں میں دینی کا م کرنے کا
جذبہ بیدار کرنے کےلئےانہیں ترغیبات دلائی
۔مزید اسلامی بہنوں کونئےمقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات شروع کروانے کےاہداف دیئے۔
2اکتوبر کو
ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا، امیر اہلسنت نے مدنی پھول ارشاد فرمائے
.jpg)
2اکتوبر 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں
عاشقانِ رسول نے فیضانِ مدینہ آکر جبکہ
سینکڑوں مقامات پر ہزاروں عاشقان رسول نے بذریعہ مدنی چینل شرکت کی۔
مدنی
مذاکرے میں امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے
حکمت بھرے جوابات ارشاد فرمائے۔
مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ
کیجئے
سوال:
سَرمیں
تیل لگانے کے کیافوائدہیں ؟
جواب: نُور والے آقا،مکی مدنی مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ
وسلم
کثرت سے تیل لگایاکرتے تھے ،تیل لگانے سے سکون ملتاہے ،نیندآتی ہے ،دماغ کو تازگی
ملتی ہے ،سبھی کے لیےسَرمیں تیل لگانامفیدہے بالخصوص جو علمِ دین پڑھتے پڑھاتے ہیں
ان کے لیے توزیادہ مفیدہے ۔
سوال : ورزش کرتے ہوئے ذِکرُاللہ کرنا کیسا؟
جواب: اگرسِتْر(یعنی ناف سے لے کر گھٹنوں کے نیچے تک کا حصہ)چھپاہوا ہو اورٹانگیں سمٹی ہوئی ہوں تو ذِکرُاللہ کرنے میں حرج نہیں بلکہ اچھا ہے ۔
سوال:جوانی میں توبہ کے کیا فضائل ہیں ؟
جواب:
اللہ پاک جوانی میں توبہ کرنے والے کو پسندفرماتاہے ،فرامینِ مصطفی (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) :(1) اللہ پاک
کو توبہ کرنے والے نوجوان سے زیادہ
پسندیدہ کوئی نہیں۔ (کنز العمال، حدیث : 43101) (2)اِنَّ اللہَ تَعَالٰی یُحِبُّ الشَّابَّ التَّائِبَیعنی جوانی میں توبہ کرنے
والا شخص اللہ پاک کا محبوب ہے۔(کنز العُمّال،حدیث : 10181)
سوال : کوئی
شخص 500مرتبہ دُرُودشریف پڑھے تو کیا جو3یا50 یا 100مرتبہ دُرودشریف پڑھنے کے فضائل حاصل ہوجائیں گے ؟
جواب: ایسانہیں ہے ،جواورادکی تعداد احادیث وغیرہ میں بیان ہوتی ہے اس پر عمل کرنا چاہئے،تبھی وہ
فضیلتیں حاصل ہوں گی ۔
سوال : دستارِ فضیلت کے اجتماع میں کیا ہوتاہے ؟
جواب: جودرسِ نظامی کا8سالہ
کورس(عالم
کورس)
مکمل کرلیتے ہیں تو ان کے استاذیا کوئی بزرگ انہیں دستاریعنی عمامہ باندھتے ہیں
،جواسلامی بہنیں یہ کورس مکمل کرلیتی ہیں
تو ان کی رِداپوشی ہوتی ہے یعنی ان کی اُستانی یا کوئی نیک خاتون
انہیں چادراُڑھادیتی ہیں ۔
سوال : کیا مونگ پھلی رات کو کھانے سے تنگدستی
آتی ہے ؟
جواب: ایسانہیں ہے ،اس طرح کی بے پرکی نہیں اُڑانی چاہئے،مونگ پھلی غریبوں کا خشک میوہ ہے ،یعنی بادام پستہ ہے
کیونکہ یہ بادام پستہ سے سستی ہوتی ہے ۔
سوال : ہمیں کیسامسلمان بنناہے؟
جواب : ہمیں اچھا
مسلمان بنناہے کسی پر ظلم نہیں کرنا ،نہ الزام تراشی کرنی ہے ،نہ چورکہنا
ہے،گھرمیں ایساہوتو گھریلوفسادہوتاہے ،کسی کوفائنل کردینا کہ تُو جھوٹاہے ،اورشرعی
دلیل نہ ہوتویہ گناہ ہے۔سُنی سنائی باتوں پر اعتمادکرنے
کے بجائے خاموش رہیں ۔
سوال : کینسرکا کوئی رُوحانی علاج بتادیجئے ؟
جواب:اوّل وآخر11،11 باردُرُودشریف
اوردرمیان میں سورۂ مریم 1بارپڑھ کرپانی پردم کرکے مریض کو پلاتے رہیں ،انْ شآءَ اللہُ الکریم کینسرسے شفاحاصل ہوگی ۔
سوال: آپ نے مدنی
مذاکرہ کب شروع فرمایا ؟
جواب: مدنی مذاکرہ دعوتِ اسلامی سے بھی پہلے تھا،یہ سوال جواب کا
سلسلہ بہت پراناہے ،عام طورپرآسان سوال ہوتے تھے ،بہارِشریعت کا مطالعہ اچھا تھا
، جوجواب نہیں آتےتھے ، وہ مفتی وقارالدین قادری صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے پاس جاکرپوچھتاتھا ،ان کے پاس جانا ہوتا ،ان کی صحبت ملتی تھی۔
سوال: اِس ہفتے کےرِسالے ” اعلیٰ حضرت اور امیر اہلسنت “ پڑھنے یاسُننے والوں
کو جانشین ِامیرِاہلِ ِسُنّت دامت برکاتہم العالیہنے کیا دُعا دی ؟
جواب: یااللہ پاک! جو کائی 17 صفحات کا رسالہ ”اعلیٰ
حضرت اور امیر اہلسنت“ پڑھ یا سُن لے اُسے اپنے ولی کامل اعلیٰ حضرت امام اہلسنت
رحمۃ اللہ علیہ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے فیضانِ رضا سے مالا
مال فرماکر بے حساب مغفرت سے نواز دے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَم ِالنَّبیّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔
دعوت اسلامی کے وفد کی دار العلوم نعیمیہ اور دار العلوم
مجددیہ نعیمیہ میں علمائے کرام سے ملاقاتیں

پچھلے دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء دعوت اسلامی کے
وفد نے فیڈرل بی ایریا کراچی میں قائم اہل سنت کی عظیم درس گاہ دار العلوم نعیمیہ
کا دورہ کیا جہاں انہوں نے استاذالعلماء مفتی منیب الرحمن صاحب سے ملاقات کی۔ دعوت
اسلامی کے وفد میں شامل شعبہ رابطہ بالعلماء کے نگران مولانا افضل عطاری مدنی نے
انہیں المدینۃ العلمیہ اسلامک ریسرچ سینٹر میں ہونے والے تصنیفی و تالیفی کاموں پر
بریفنگ دی اور دارالکتب العلمیہ بیروت سے شائع ہونے والی 09 ضخیم کتب تحفے میں پیش کیں۔
مولانا محمد افضل عطاری مدنی نے دیگر ذمہ داران
کے ہمراہ کراچی کے علاقے ملیر میں قائم دارالعلوم مجددیہ نعیمیہ کا بھی وزٹ کیا اور ادارے کے ناظم اعلیٰ علامہ مفتی
نذیر جان نعیمی صاحب اور علامہ مفتی جان محمد نعیمی صاحب سے ملاقات کی۔ محمد افضل
عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے مختلف امور پر
کلام کیا۔
بعد ازاں ذمہ داران نے شیخ الحدیث مفتی محمد
عبد اللہ نعیمی اور صاحبزادہ مفتی غلام محمد نعیمی رحمۃ
اللہ علیہما کے
مزارات پر حاضری دی اور ان کے ایصالِ ثواب
کے لئے فاتحہ خوانی کی۔
ہجویری
ریجن کے ملک ایران میں 5 دن پر مشتمل ”تفسیر سورۂ ملک کورس“کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام ہجویری ریجن کے ملک ایران میں 5 دن پر مشتمل ”تفسیر
سورۂ ملک کورس“کا انعقاد کیا گیا جس میں 9اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس
میں شریک اسلامی بہنوں کو سورۂ ملک کا لفظی اور با محاورہ ترجمہ نیز تفسیر
سیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 29 ستمبر 2021ء سے یوکے کے شہرلیسٹر(Leicester) میں 5 دن پر مشتمل ”تفسیر
سورۂ ملک کورس “کا آغاز ہوا جس میں
کم و بیش 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس
میں شریک اسلامی بہنوں کو سورہ ٔملک کا
لفظی اور با محاورہ ترجمہ نیز تفسیر سیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔
کینیڈاکے
شہر میں مقامی زبان میں بذریعہ انٹرنیٹ
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کینیڈاکے
شہر( Thorncliffe) میں مقامی زبان میں بذریعہ
انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے” Benefits of illness “کے موضوع پر بیان کیا ا ور اجتماعِ پاک
میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے کی ترغیب دلائی
۔
کینیڈاکے
مختلف شہروں میں ہفتہ وار اور ماہانہ سنتوں
بھرے اجتماعات کا انعقاد

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام کینیڈاکے مختلف شہروں( Montreal, Brompton،Calgary)
میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات جبکہ (Regina and Surrey) میں ماہانہ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا
گیا جن میں کم و بیش58 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے”اچھی اور بری لالچ“
کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی والے
تمام کاموں میں حریص بننے نیز اپنے آپ کو گناہوں سے بچانے اور دینی ماحول سے
منسلک رہنے کی ترغیب دلائی۔
کینیڈاکے
شہرمونٹریال میں مقامی زبان میں بذریعہ
انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام کینیڈاکے شہرمونٹریال( Montreal) میں مقامی زبان میں بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے”ایمانیات“کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت
کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے کی ترغیب دلائی۔
کینیڈاکے
مختلف شہروں میں بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماعات کاانعقاد

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام کینیڈاکے مختلف شہروں(&Thorncliffe Brampton) میں بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات
کاانعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے” کرامات اعلیٰ حضرت “
کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو اعلیٰ حضرت کے مسلک پر استقامت پانے اور اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے کی
ترغیب دلائی۔

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ہالینڈ(Holland) کے شہر زوترمیر
(Zoetermeer) میں محفل نعت کا انعقاد کیا
گیاجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”قبر میں کام آنے
والے اعمال“ کے موضوع پر بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو تجوید
کے ساتھ قرآن پاک سیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔