دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں یورپین یونین ریجن کے ملک ہالینڈHolland )میں بذریعہ انٹرنیٹ ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں روٹرڈیم (Rotterdam) ، دین ہاگ(Den Haag )اورایمسٹرڈیم(Amsterdam)کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام ہالینڈ( Holland) کے شہر دین ہاگ (Den Haag )میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شعبہ کفن دفن پر مقرر کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت ،کفن کاٹنے اور کفن پہنانے کاطریقہ سکھایا۔آخر میں اسلامی بہنوں کو تجوید کے ساتھ قراٰنِ پاک پڑھناسیکھنے اور نیکی کی دعوت دینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بیلجیم (Belgium) میں بذریعہ انٹرنیٹ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں انٹورپ (Antwerp)اور برسلز( Brussel) کی 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے” نیک اعمال “ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اس کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے نیز اپنے شب و روز نیک اعمال کے مطابق گزارنے اور روزانہ اپنےاعمال کا جائزہ لینے کا ذہن دیا۔ آخر میں ام عطار کے لئے ایصال ثواب کا سلسلہ ہوا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بیلجیم(Belgium) کے شہر انٹورپ (Antwerp) میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے”اچھی اور بری لالچ“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اس حوالے سے اہم نکات پیش کئے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


پچھلے دنوں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے میر چاکر خان یونیورسٹی سبی بلوچستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ہیڈ آف ڈیپارٹس سے ملاقات کی جن میں ہیڈآف ڈیپارٹ ایگری کلچر پروفیسرڈاکٹر غلام حسین جتوئی، ہیڈآف ڈیپارٹ آئی ٹی پروفیسر ڈاکٹرنعیم صبو پوٹو، ہیڈآف ڈیپارٹ پلاننگ ڈاکٹر پروفیسر رفیق کھتران اور ہیڈآف ڈیپارٹ بزنس ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر اصغر علی شامل تھے۔

اس موقع پر ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے چندشعبہ جات اورڈیجیٹل ایپلیکیشن کا تعارف پیش کیا جس پر وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو خوب سراہا۔بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائی نے دعا بھی کروائی۔ (رپورٹ: شعبہ تعلیم ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی بلوچستان کےڈیپارٹمنٹ آف ایگری کلچر میں کردار سازی کے عنوان پر ایک سیشن ہوا جس میں یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس کی شرکت ہوئی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نےاسٹوڈنٹس کی تربیت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت منعقد ہونے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکے حوالے سے ذہن سازی کی جس پر وہاں موجود اسٹوڈنٹس نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت شجاع آباد کے کم وبیش8  تعلیمی اداروں میں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے دورہ کیا،اس دوران عید میلادالنبیﷺکے موقع پر ربیع الاول میں ہونے والے سنتوں بھرےاجتماعِ میلاد کے حوالے سےاہم نکات پر گفتگوکی گئی۔

الحمد للہ عزوجل ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کی کوشش سے اب تک 7 کالجز میں سنتوں بھرےاجتماعِ میلاد منعقد کرنے کے حوالے سے بات ہو چکی ہے۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ تعلیم (دعوتِ اسلامی) کی زیرِنگرانی گزشتہ دنوں ایگری کلچر یونیورسٹی ٹنڈوجام کے اسٹوڈنٹس نے فیضانِ آن لائن اکیڈمی(دعوتِ اسلامی) کا وزٹ کیا جہاں انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات سے آگاہی دیاورپریزنٹیشن دکھائی گئی۔

اسٹوڈنٹس نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو خوب سراہا اوراپنے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم اور FGRF کے تحت پچھلے دنوں نگران ِکابینہ شجاع آباد نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ تقریباً 5 تعلیمی اداروں کا دورہ کیا جہاں انہوں نےپرنسپلز ، ڈائریکٹرز اور ایڈمن اسٹاف سےملاقات کی۔

اس موقع پر ذمہ داران نےانہیں دعوتِ اسلامی کے شعبے FGRF سمیت دیگر شعبہ جات کا تعارف پیش کیا،اجتماعِ عیدمیلادالنبیﷺ کے سلسلے میں اہم نکات پر گفتگو کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ بھی لیاگیا۔شعبہ FGRFکے تحت شجرکاری کاسلسلہ بھی کیا گیا جس میں ذمہ داران نے دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ پودے لگائے۔

جن اداروں کا دورہ کیا گیا اُن کے نام یہ ہیں :پروفیسر کالج شجاع آباد، گورنمنٹ ہائی اسکول شجاع آباد، گورنمنٹ ہائی اسکول تلکوٹ شجاع آباد، پنجاب کالج شجاع آباد اور پاکستان سائنس کالج شجاع آباد۔ (رپورٹ: شعبہ تعلیم ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آبادریجن کے& Construction Departments Property کا مدنی مشورہ ہوا ۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نےذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور شعبے کے کام میں مزید بہتری لانے کے لئے مدنی پھول دیئےجس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ:عبدالقادر عطاری معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمدعلی عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں  شہدادپورمیں7 دن کے فیضانِ نماز کورس کا آغاز کیا گیا جس میں اسلامی بھائیوں کو کثیر علمِ دین سکھانے کے ساتھ ساتھ نماز کے چند ضروری مسائل سکھانے کا سلسلہ رہا۔

2اکتوبر2021ءبروز ہفتہ اس کورس کا اختتام ہواجس میں رُکنِ نواب شاہ زون اعظم رضا عطاری نے’’ جوانی کیسے گزاریں‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی تربیت ورہنمائی کی۔

مزیدرکنِ زون نے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں استقامت کے ساتھ منسلک رہنےاور 12دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا ۔ (رپورٹ: اعظم رضا عطاری شعبہ مدنی کورسز نواب شاہ زون ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ رابطہ برائے تاجران( دعوتِ اسلامی)کی زیرِ نگرانی گزشتہ دنوں صدر کابینہ کراچی موبائل مارکیٹ میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں عاشقانِ رسول کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے مارکیٹ میں فیضان نماز کورس کا اہتمام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اس کے علاوہ ریجن ذمہ دار حمزہ علی عطاری نے ذمہ داران کا مدنی مشورہ بھی کیا جس میں 12دینی کاموں کا فالواپ لیا گیاجس میں ذمہ داران نے مارکیٹ میں 2600”صبح بہاراں“ رسالہ تقسیم کرنے کی نیتیں کیں۔ (رپورٹ: حمزہ علی عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)