
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف کے تعاون سے پنجاب کے شہر ملتان میں ریسکیو سینٹر 1122 کےتحت ایمرجنسی ریسپونس
ٹریننگ کا سلسلہ ہواجس میں 12 ماہ مدنی قافلے کے مسافرین کی ریسکیو سینٹر کے ماہرین نے ایمرجنسی حالات میں فرسٹ ٹریٹ سروس دینے کے حوالے سے تربیت کی۔
دورانِ
تربیت اسلامی بھائیوں کو ایمرجنسی صورت میں آگ بجھانے اور دل کا دورہ پڑنے سمیت دیگر متوقع حالات سے نمٹنےکا
طریقہ کار سمجھایا گیا۔ آخر میں مدنی قافلہ ذمہ دار نے شرکائے کورس کو مشکل حالات پڑنے پر امت مسلمہ کی معاونت کرنے پر ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:رمضان رضا
عطاری)

پنجاب
کے شہر کاہنہ نو لاہور میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ FGRFکے
تحت فری آئی کیمپ کا انعقاد ہوا جس میں
جامعۃ ُالمدینہ کے طلبہ و اساتذۂ کرام کے علاوہ دیگر اسلامی بھائیوں کی آنکھوں کا ٹیسٹ کیا گیا۔
دورانِ
ٹیسٹ جن کی نظر کمزور تھی انہیں ان کے نمبر بتائے گئے نیز جنہیں ادویات کی حاجت تھی انہیں فری میڈیسن دی گئیں۔اس موقع پر صوبائی ذمہ دارسمیت دیگر ذمہ
داران بھی موجود تھے۔
اسلامی
بھائیوں کی آنکھوں کے ٹیسٹ کے بعد انہیں
نظر کی کمزوری اور اس کے اسباب کے بارے میں بتایا گیا نیز انہیں تعلیم کے ساتھ
ساتھ اچھی صحت اپنانے کا ذہن بھی دیا گیا جس پر شرکا نے اچھے
تاثرات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

17 فروری 2023ء
بروز جمعہ ساؤتھ کوریا میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان دینی کام
کرنے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
دورانِ مدنی مشورہ ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے مدرسۃالمدینہ بالغات کے حوالے سے مشاورت کی نیز ساؤتھ کوریا میں ماہانہ سنتوں بھرے اجتماع کا
آغاز کرنے کے متعلق اہم امو رپر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
سالانہ ڈونیشن کے سلسلے میں عرب
شریف اور مدنی ریجن کی نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

16 فروری 2023ء
بروز جمعرات دعوتِ اسلامی کے شعبہ کے لئے ہونے والے سالانہ ڈونیشن کے سلسلے میں
مدنی مشورہ ہوا جس میں عرب شریف اور مدنی ریجن کی نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں سے چند اہم نکات پر گفتگو کرتے ہوئے ہر منسلک
کو ہدف دینے، اپنی کوشش بڑھانے اور دینی ماحول سے منسلک اسلامی بہنوں سے رابطہ
مضبوط کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے
پیش کی۔
گزشتہ روز مدرسۃالمدینہ
گرلز دعوتِ اسلامی کے تحت پنجاب پاکستان کے شہر راولپنڈی میں مدرسۃالمدینہ گرلز
صابرۃالنور میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
معلومات کے مطابق اجتماع
کا آغازتلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کیا گیا جبکہ نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”شبِ اسراء کا دولہا“ کے موضو ع پر
سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بہنوں کو شبِ معراج کے واقعات
بتائے۔بعدازاں صلوٰۃ و سلام اور دعا پر اس اجتماعِ پاک کا اختتام ہوا۔
مدرسۃالمدینہ گرلز صابرۃالنور
میں مدنی عملے کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
صوبۂ پنجاب پاکستان کے
شہر راولپنڈی میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدرسۃالمدینہ گرلز صابرۃالنور میں مدنی
مشورہ ہوا جس میں مدنی عملے کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے مدنی عملے کی اسلامی بہنوں سے مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے
انہیں دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔

اسلامی بہنوں کے عقائد و
نظریات کی حفاظت کرنے وار انہیں قراٰن و حدیث کی تعلیمات دینے والے دعوتِ اسلامی
کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کے تحت مدرسات اسلامی بہنوں کے لئے تربیتی
اجتماع کا انعقاد ہوا۔
اس اجتماعِ پاک میں دعوتِ
اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ ”علمِ دین کے
فضائل“ کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان کرتے ہوئے مدرسات کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت اسلام آباد میں بالمشافہ مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلام
آباد سٹی زون 1 کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”تحریک میں نئے افراد اہمیت“ کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کی متفرق کارکردگیوں نیز دینی کاموں کے
شیڈول کا جائزہ لیا۔
آخر میں نگرانِ پاکستان
مجلسِ مشاورت نے ذمہ داران کی تقرری مکمل کرنےاور سالانہ ڈونیشن کے اہداف مکمل
کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیئے۔

پچھلے دنوں پاکستان کے
دارالحکومت اسلام آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے جامعۃالمدینہ گرلز G 7 میں ایک کونسلنگ ہوئی جس میں دورۂ حدیث
شریف کی طالبات نے شرکت کی۔
دورانِ کونسلنگ نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے طالبات کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں دعوتِ
اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں
کیں۔
سینٹرل افریقہ کی اسلامی
بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی

نیکی کی دعوت عام
کرنے کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت سینٹرل افریقہ کی اسلامی بہنوں کے درمیان جنوری
2023ء میں دینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل رہی:
٭اس
ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے
منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:08
٭روزانہ
گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:56
٭بڑی عمر کیاسلامی بہنوں کے لئے لگنے والے مدرسۃالمدینہ بالغات کی تعداد:18
٭ان
مدرسۃالمدینہ بالغات میں بڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:98
٭اسلامی
بہنوں کے درمیان منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:28
٭ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:359
٭ہفتہ
وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:109
ہفتہ وار علاقائی دورہ
میں شریک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:55
ہفتہ وار رسالہ پڑھنے /
سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:200
وصول ہونے والے نیک اعمال
رسائل کی تعداد:105
ویسٹ افریقہ کی اسلامی
بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی

نیکی کی دعوت عام
کرنے کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ویسٹ افریقہ کی اسلامی بہنوں کے درمیان جنوری
2023ء میں دینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل رہی:
٭اس
ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے
منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:07
٭روزانہ
گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:01
٭اسلامی
بہنوں کے لئے لگنے والے مدرسۃالمدینہ بالغات کی تعداد:02
٭ان
مدرسۃالمدینہ بالغات میں بڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:10
٭اسلامی
بہنوں کے درمیان منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی تعداد:01
٭ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:07
٭ہفتہ
وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:03
بہادر آباد کراچی میں
اسلامی بہنوں کے لئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 15 فروری 2023ء بروز بدھ اسلامی بہنوں کے لئے بہادر
آباد کراچی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
تلاوتِ کلامِ پاک اور
نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے
سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی
طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔
دورانِ اجتماع نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے تنظیمی طور پر ہونے والے اعلانات کرتے ہوئے شرکا
کو اجتماع میں وقت کی پابندی کے ساتھ شرکت کرنے اور نیکی کے دیگر کاموں میں شمولیت
اختیار کرنے کی ترغیب دلائی۔
علاوہ ازیں نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت نے اختتامی دعا کروائی جبکہ شرکا اسلامی بہنوں نے صاحبزادیِ عطار سلمہا
الغفار سے
ملاقات کی۔بعدازاں ایک شخصیت اسلامی بہن کی رہائش گاہ پر صاحبزادیِ عطار سلمہا
الغفار اور
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کی آمد ہوئی جہاں انہوں نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے
مختلف شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کروانے کا ذہن دیا۔