11 ستمبر 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت بیرونِ ملک
کینیڈا میں نعت خواں اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں دیگر ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے کے دوران کینیڈا کی سب کانٹیننٹ
نگران اسلامی بہن نے نعت خوانی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے محفلِ نعت کے مدنی
پھولوں پر کلام کیا جس پر تمام ذمہ داران نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔
سب کانٹیننٹ نگران نے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی
کی کہ صرف مستند شعرا کے کلام ہی پڑھے جائیں
نیز عورت کی آواز بھی عورت (چھپائی جانے والی چیز) ہے اس لئے آواز کے پردے کا خیال کیا جائے۔
کیلگری، کینیڈا کے شہر تھورن کلف کی تمام سٹی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں 10
ستمبر 2024ء کو کیلگری، کینیڈا کے شہر تھورن
کلف (Thorncliffe) کی تمام سٹی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ ہوا۔
دورانِ مدنی مشورہ کینیڈا کی سب کانٹیننٹ نگران
اسلامی بہن نے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کی رہنمائی کی
اور ٹیلی تھون کے مدنی پھولوں پر ذمہ داران کی ذہن سازی کی۔
علاوہ ازیں سب کانٹیننٹ نگران نے ڈونر لسٹ پر
کلام کیا اور ڈونرسے رابطہ کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
8 ستمبر 2024ء کو عالمی سطح کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے تحت ایک مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں مونٹریال اور لاوال سٹیز کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت
ہوئی۔
کینیڈا کی سب کانٹیننٹ نگران اسلامی بہن نے ذمہ
دار اسلامی بہنوں سے دینی کاموں کا جائزہ لیتےہوئے مختلف امور پر اُن کی تربیت و
رہنمائی کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ٭رسالہ مطالعہ کارکردگی
بالخصوص بلوچی زبان میں رسالہ پڑھنے کے اہداف دیئے٭بنگلہ زبان کی منسلک اسلامی بہنوں
کو اجتماعات کی دعوت دی جائے اور انہیں مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلہ بھی دلوایا
جائے ٭مدرسۃ المدینہ گرلز و مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلے کے اہداف دیئے گئے٭سیکھنے
سکھانے کے حلقے لگانے کے اہداف۔
ٹیلی تھون 2024ء کے سلسلے میں اسٹیٹ نگران اور
کاؤنسل نگران کا مدنی مشورہ
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
رواں سال 2024ء میں ہونے والے ٹیلی تھون کے سلسلے میں 20 ستمبر 2024ء کو اسٹیٹ
نگران اور کاؤنسل نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
اس مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہن نے ٹیلی
تھون 2024ء کے مدنی پھولوں پر کلام کیا اور سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے
آئندہ کے اہداف طے کئے جس پرانہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
دنیا بھر میں مختلف دینی و فلاحی ایکٹیویٹیز میں
مصروفِ عمل عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 18 ستمبر 2024ء کو
میلبرن نگران اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
اس موقع پر میلبرن نگران اسلامی بہن نے دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے چند اہم نکات پر گفتگو کی بالخصوص وقف
مبلغہ اسلامی بہن کے دینی کاموں کے متعلق تبادلۂ خیال کیا۔
بیرونِ ممالک کی خواتین میں ہونے والے دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں 13 ستمبر 2024ء کو بلیک ٹاؤن نگران، اوبرن
کاؤنسل نگران اور شعبہ مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دینی کاموں سے
متعلق مختلف موضوعات پر کلام کیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭ذیلی نگران کی تقرری اور ان کی ذمہ داری٭شعبہ
روحانی علاج للبنات کی تقرری اور اس کی ذمہ داری٭8 دینی کاموں کی کاکردگی کا جائزہ
اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تعداد بڑھانا٭رسالہ مطالعہ کارکردگی بڑھانا٭ دعوتِ
اسلامی کی پریزنٹیشن بذریعہ سلائیڈز۔
بیرونِ ممالک میں ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ
لینے کے لئے 12 ستمبر 2024ء کو ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک
سطح کی شعبہ مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ذمہ دار اسلامی بہن نے دینی کاموں کے متعلق کلام
کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو کفن دفن سیشنز منعقد کرنے اور نومبر 2024ء میں اسلامی
بہنوں کے ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکا ذہن دیا۔
12 ستمبر 2024ء کو عالمی سطح کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے تحت ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں کینٹبری کاؤنسل نگران اور شعبہ
مشاورت کی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
مدنی مشورے میں گفتگو کے دوران کاؤنسل نگران
اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا جائزہ لیا اور اسلامی بہنوں کو ان
میں مزید بہتری لانے کی ترغیب دلائی۔
اس کے علاوہ کاؤنسل نگران نے مختلف موضوعات پر بھی کلام کیا جن میں سے بعض
درج ذیل ہیں:
٭ذیلی نگران کی تقرری اور ان کی ذمہ داری٭شعبہ
روحانی علاج للبنات کی تقرری اور اس کی ذمہ داری٭8 دینی کاموں کی کاکردگی کا جائزہ
اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تعداد بڑھانا٭رسالہ مطالعہ کارکردگی بڑھانا٭ذمہ دار
اسلامی بہنوں کی تقرریاں اور ذمہ داریاں۔
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
12 ستمبر 2024ء کو بیرونِ ملک کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس
میں لیورپول کاؤنسل(Liverpool Council) نگران اور شعبہ مشاورت کی اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔
کاؤنسل نگران اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتےہوئے اُن میں مزید بہتری لانے پر تبادلۂ خیال
کیا اور دیگر چند اہم نکات پر مشاورت کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭ذیلی نگران کی تقرری اور اُن کی ذمہ داری٭روحانی
علاج کی تقرری اور اس کی ذمہ داری٭8 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ اور ذمہ دار
اسلامی بہنوں کی تعداد بڑھانا ٭ رسالہ مطالعہ کارکردگی بڑھانا ٭دعوتِ اسلامی کی
پریزنٹیشن بذریعہ سلائیڈز۔
پنجاب گروپ آف کالج چشتیاں، ڈسٹرکٹ بہاولنگر میں ” میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کانفرنس“ کا انعقاد
ڈویژن بہاولپور کے شہر چشتیاں،
ڈسٹرکٹ بہاولنگر میں قائم پنجاب گروپ آف کالج میں دعوتِ اسلامی کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت 28 ستمبر 2024ء کو”
میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم کانفرنس“ منعقد کی گئی جس میں کم و بیش 750 اسٹوڈنٹس اور
ٹیچرز نے شرکت کی۔
اس کانفرنس میں تلاوت و نعت کے بعد مبلغِ دعوتِ
اسلامی و ڈسٹرکٹ نگران محمد ناصر عطاری نے ”سیرت النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسٹوڈنٹس
کو حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے فرامین کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:مولانا
اسامہ عطاری مدنی، شعبہ تعلیم ڈسٹرکٹ بہاولنگر
ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
26 ستمبر 2024ء کو نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ
اسلامی کے تحت پاکستان سطح کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ
ڈیپارٹمنٹ،صوبائی ذمہ داران اور پنجاب
وسٹیز ذمہ داران بالخصوص ڈویلپرز حضرات نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی محمد علی عطاری نے ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں جائزہ لیتے ہوئے ڈیپارٹمنٹ کی
مختلف کارکردگیوں پر کلام کیا اور نمایاں
کارکردگی پر اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی۔
رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی تربیت و
رہنمائی کرتے ہوئے انہیں آئندہ کے اہداف دیئے اور مدنی پھولوں سے نوازا جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد فاروق عطاری نیوسوسائٹیز
ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
برانچ کلاتھ مارکیٹ، حیدرآباد سندھ میں فیضان آن لائن اکیڈمی
کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
قراٰن و حدیث کی تعلیمات دنیا بھر میں عام کرنے
والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت 24 ستمبر 2024ء کو برانچ کلاتھ مارکیٹ، حیدرآباد
سندھ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں حیدرآباد ڈویژن کے شفٹ ناظمین،
برانچ ناظمین، ٹرینر، آئی ٹی پرسنز اور ڈویژن
تعلیمی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔
مدنی مشورے کی ابتدا میں شعبے کے ڈویژن ذمہ دار
مولانا محمد عابد حسین عطاری مدنی نے ”حسنِ
اخلاق“ کے موضوع پر بیان کیا اور تعلیمی نظام کو مزید بہتر کرنے کے لئے مزید کوشش کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: احمد رضا عطاری شفٹ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی
بوائز حیدرآباد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami