علی عطاری (درجۂ رابعہ جامعۃ المدینہ فیضان فاروق اعظم
سادھوکی لاہور،پاکستان)
انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کائنات کی عظیم
ترین ہستیاں اور انسانوں میں ہیروں موتیوں کی طرح جگمگاتی شخصیات ہیں جنہیں خدا نے
وحی کے نور سے روشنی بخشی حکمتوں کے سر چشمے ان کے دلوں میں جاری فرمائے اور سیرت
و کردار کی وہ بلندیاں عطا فرمائیں جن کی تابانی سے مخلوق کی آنکھیں خیرہ ہو جاتی اور ان میں سے خطیب الانبیاء حضرت شعیب علیہ
الصلوۃ والسلام بھی ہیں اور اللہ تعالی نے آپ علیہ الصلوۃ والسلام کو دو قوموں کی
طرف مبعوث فرمایا
(1)اہل مدین
(2) اصحاب الایکہ اور حضرت عکرمہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں اللہ تعالی نے
حضرت شعیب علیہ الصلوۃ والسلام کے علاوہ کسی نبی کو دو بار مبعوث نہیں فرمایا آپ
علیہ الصلوۃ والسلام کو ایک بار اہل مدین کی طرف بھیجا جن کی اللہ تعالی نے ہولناک
چیخ(اور زلزلے کے عذاب) کے ذریعے گرفت فرمائی اور دوسری بار اصحاب الایکہ کی طرف
بھیجا جن کی اللہ تعالی نے شامیانے والے دن کے عذاب سے گرفت فرمائی جس طرح اللہ
تعالی نے جا بجا انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کی نصیحتیں قرآن پاک میں فرمائیں
اسی طرح اپنے پیارے نبی حضرت شعیب علیہ الصلوۃ والسلام کی بھی نصیحتیں قران پاک میں
فرمائیں آئیے چند نصیحتیں ملاحظہ فرماتے
ہیں
اللہ تعالی سے ڈرنے کی نصیحت فرمائی :(1) فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِ
ترجمہ: کنزالایمان اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو (الشعراء آیت
179)
ناپ تول پورا کرنے کے بارے میں نصیحت :(2) اَوْفُوا الْكَیْلَ وَ لَا
تَكُوْنُوْا مِنَ الْمُخْسِرِیْنَ(181) وَزِنُوْا بِالْقِسْطَاسِ الْمُسْتَقِیْمِ(182)ترجمہ: کنزالایمان: ناپ پورا کرو اور گھٹانے
والوں میں نہ ہو۔ اور سیدھی ترازو سے تولو(الشعراء آیت 181:182)
زمین میں فساد نہ پھلانے کی نصیحت : (3) وَ لَا تَبْخَسُوا النَّاسَ اَشْیَآءَهُمْ
وَ لَا تَعْثَوْا فِی الْاَرْضِ مُفْسِدِیْنَترجمہ: کنزالایمان : اور لوگوں کی چیزیں کم کرکے نہ دو
اور زمین میں فساد پھیلاتے نہ پھرو۔ (الشعراء آیت 183)
اللہ تعالی کے خوب جاننے کے بارے میں نصیحت :(4) قَالَ رَبِّیْۤ اَعْلَمُ بِمَا
تَعْمَلُوْنَ ترجمہ: کنزالایمان :فرمایا
میرا رب خوب جانتا ہے جو تمہارے کوتک ہیں (الشعراء آیت 188)
اللہ تعالی کی بندگی کے بارے میں نصیحت:(5) وَ اِلٰى مَدْیَنَ اَخَاهُمْ
شُعَیْبًاۙ-فَقَالَ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰهَ وَ ارْجُوا الْیَوْمَ الْاٰخِرَ وَ
لَا تَعْثَوْا فِی الْاَرْضِ مُفْسِدِیْنَ ترجمہ: کنزالایمان :مدین کی طرف اُن کے ہم قوم شعیب کو بھیجا تو اس نے
فرمایا اے میری قوم الله کی بندگی کرو اور پچھلے دن کی امید رکھو اور زمین میں
فساد پھیلاتے نہ پھرو (العنکبوت آیت 36)
اللہ تعالی سے
دعا ہے کہ خالق رب العزت ہمیں حضرت شعیب علیہ الصلوۃ والسلام کی نصیحتوں پر عمل کر
کے زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔