پتوکی شہر، ڈسٹرکٹ قصور، صوبہ پنجاب:
دعوتِ اسلامی
کے دینی کاموں کے سلسلے میں پتوکی شہر کے مختلف ملز کے GM سے
اُن کے دفاتر میں رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران
کی ملاقات ہوئی جن میں GM شوگر مل پتوکی اور GM فنانس شوگر مل پتوکی شامل تھے۔
اس کے علاوہ
نگرانِ رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو
اسٹاک ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ناصر عطاری نے ڈائریکٹر
بفلور ریسرچ انسٹیٹیوٹ پتوکی ڈاکٹر عمران عطاری سے بھی ملاقات کی جس میں مختلف
امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
مدرسۃالمدینہ بوائز نزد جامع مسجد زینب فیصل
آباد میں 3 دن کا فیضانِ نماز کورس
نماز، وضو اور دیگر دینی مسائل سکھانے والے
دعوتِ اسلامی کے شعبے مدنی کورسز کے تحت مدرسۃالمدینہ بوائز نزد جامع مسجد زینب
فیصل آباد میں 3 دن کا فیضانِ نماز کورس
منعقد ہوا۔
کورس کے دوران شعبے کے معلم مولانا محمد عامر
عطاری مدنی نے مدرسۃالمدینہ بوائز کے بچوں کو نماز کے فرائض، واجبات اور دیگر
مسائل بتائے نیز بچوں نے نمازِ تہجد کے ساتھ ساتھ دیگر سنتیں و و نوافل بھی ادا
کئے۔(رپورٹ: شعبہ مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تعلیمی معاملات کے سلسلے میں 21
اگست 2025ء کو فیصل آباد، پنجاب میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں کنزالمدارس بورڈ سے
الحاق شدہ عاشقانِ رسول کے مدارس و جامعات
(لاہور اور فیصل آباد ڈویژن) کے ناظمین نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق اس میٹنگ میں خصوصی شرکت مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور رکنِ شوریٰ
و صدر کنزالمدارس بورڈ مولانا حاجی محمد جنید عطاری مدنی کی ہوئی۔نگرانِ پاکستان
مشاورت نے میٹنگ کے دوران اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چند اہم نکات پر
مشاورت کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آباد، پنجاب میں قائم
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں نعت خواں
اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد ڈسٹرکٹ نگران، سٹی نگران اور
دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے نعت خواں اسلامی بھائیوں کی تربیت و
رہنمائی کرتے ہوئے انہیں اللہ پاک کی رضا کے لئے نعت پڑھنے اور اس نعت پر اللہ کا شکر ادا
کرنے کا ذہن دیا۔
1500
سواں جشن ولادتِ مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم
جوش و جذبے کے ساتھ منانے کے لئے عاشقانِ رسول کی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی کے
زیر اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 23 اگست تا 06 ستمبر 2025ء مدنی مذاکرے کا سلسلہ
جاری ہے جس میں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے اسلامی بھائی اور پاکستان کے
دیگر شہروں کے عاشقانِ رسول کراچی آکر شریک
ہورہے ہیں۔
عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کی انتظامیہ کی جانب سے آنے والے مہمانوں کی تواضع کے لئے
انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ مدنی مذاکروں میں شرکت کے لئے آنے والے مہمانوں کو
ناشتہ، چائے اور دونوں وقت کا کھانا بالکل مفت فراہم کیا جارہا ہے جبکہ ہنگامی طبی
امداد کے لئے مفت چیک اَپ ،ڈاکٹرز اور
ادویات کی سہولت بھی موجود ہے ۔ یہ طبی
سہولت بغیر کسی فیس کے مریض کو دی جاتی ہے۔
ان
مدنی مذاکروں میں شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرت اور
آپ کی تعلیمات سے شرکا کو آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ عاشقانِ رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کےجوابات دے رہے ہیں۔
روزانہ
مدنی مذاکرے کا آغاز رات تقریباً 09:15 بجے تلاوت و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوتا ہے
جس کے بعد عاشقانِ رسول امیراہل سنت کی گفتگو سے مستفید ہوتے ہیں ۔ مدنی مذاکروں
کا یہ سلسلہ 12 ربیع الاوّل 1447ھ کی صبح بہاراں کی پُر رونق محفل کے ساتھ اختتام
پذیر ہوگا۔
واضح
رہے کہ یہ تمام مدنی مذاکرے مدنی چینل پر براہِ راست ٹیلی کاسٹ بھی کئے جارہے ہیں۔
تمام عاشقان رسول پُرجوش انداز میں جشنِ ولادت منانے کے لئے ان مدنی مذاکروں میں ضرور
شرکت کریں۔
دینِ اسلام کی تعلیمات کو منظم انداز میں عام
کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام آج مؤرخہ 28 اگست 2025ء بروز جمعرات دنیا بھر میں ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اراکین شوریٰ و مبلغین
دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق گوجرہ سٹی ڈسٹرکٹ منڈی
بہاؤالدین سے لائیو مدنی چینل پر ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں رکن
شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
اس کے علاوہ مدنی مرکز فیضان مدینہ سانگھڑ روڈ
نواب شاہ میں رکن شوریٰ عبد الوہاب عطاری، جامع مسجد حنفیہ محمدی سوڈیوال
لاہور میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری اور جامع مسجد فیضانِ ابراہیم
شہداد پور میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
تمام عاشقانِ رسول سے شرکت کی درخواست ہے۔
اللہ
تعالیٰ نے انسان کو پاکیزہ اور حلال چیزوں کو اختیار کرنے کا حکم ارشاد فرمایا
ہے،تو اس اعتبار سےدینِ اسلام میں حلال و حرام اور پاکی و ناپاکی کا علم بھی ایک عظیم نعمت کا درجہ رکھتا ہے جس کے ذریعے
انسان اپنی زندگی کو شریعت کے مطابق گزار کر دنیا و آخرت کی کامیابیاں حاصل کر
سکتا ہے۔
الحمدللہ!
اسی مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے دارالافتاء اہل سنت کے تحت شعبہ حلال ریسرچ اینڈ ایڈوائزری
کونسل (Halal
Research & Advisory Council)نے 22 اگست بروز جمعہ ایک اہم ویبینار(آن
لائن)
بعنوان ”حلال کاسمیٹکس“ (Halal Cosmetics) کا انعقاد کیا۔ اس ویبینار میں
تقریباً 400 کے لگ بھگ افراد نے شرکت کی۔جس میں جامعات و مدارس کے اساتذہ و
طلبہ، اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز کے اسٹوڈنٹس، کاسمیٹکس انڈسٹری سے وابستہ
افراد، اسلامی بہنوں اور بیرونِ ممالک کے افراد کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔
شرکائے
کورس میں پاکستان، بھارت، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، امریکہ، انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ،
اسپین، سری لنکا، جنوبی کوریا، اٹلی، ماریشس، بنگلہ دیش، نیپال، عمان، جنوبی افریقہ،
بوطسوانا، سویڈن، نیوزی لینڈ، جرمنی، آسٹریلیا، کینیڈا، افغانستان، ہانگ کانگ، نیدرلینڈز،
موزمبیق جیسے ممالک کے افراد شامل تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ تخصص فی الفقہ الحنفی و
فقہ الحلال کے طلبائے کرام نے بھی اس ویبینار میں حصہ لیا۔
اس سیشن
کا آغاز اللہ تعالیٰ کی لاریب کتاب قرآن مجید کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد نعت شریف
پڑھی گئی۔ بعد ازاں حلال ریسرچ اینڈ ایڈوائزری
کونسل کا تعارف پیش کرتے ہوئے ، اس شعبہ کے ہیڈ اور مجلس تحقیقات شرعیہ کے رکن
مولانا مفتی محمد ساجد عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے
کاسمیٹکس کی شرعی حیثیت اور اس سے متعلق
امور پر تفصیلا گفتگو فرمائی جس میں سےچند عنوانات یہ ہیں:
٭
زینت کے متعلق حکم شرع ٭حلال کاسمیٹکس کا تعارف ٭حلال
کاسمیٹک سے متعلق شریعت اور سٹینڈرڈز کے
قوانین کا جائزہ ٭حلال
، حرام اور مشبوہ اجزاء کی امثلہ ٭ الکوحل کا استعمال اور شرعی نقطۂ نظر ٭حلال سرٹیفکیشن کا عمل اور اس کے فوائد
آخر میں
مفتی صاحب نے شرکا کے سوالات کے جوابات بھی دیئے ۔کورس کے متعلق تقریباً سو (100) شرکانے تاثرات
وتجاویز بھی دی ہیں جن میں سے چند تاثرات
ملاحظہ کیجئے۔
٭"ماشاءاللہ
الکریم، آج کا ویبینار بہت مفید رہا، مفتی صاحب کی جانب سے ان چیزوں پر رہنمائی کی
گئی جن کی طرف عموماً توجہ نہیں ہوتی۔اور اسلامی بہنوں کا اس شعبہ سے زیادہ تعلق
ہوتا ہے، تو ان کے اشکالات دور کرنے اور کئی نئی چیزیں آج کے ویبینار میں سیکھیں۔اللہ
پاک مفتی صاحب اور اس دار الافتاء اہلسنت کے اس شعبے میں کام کرنے والے تمام افراد
کو صحت عافیت اور سلامتی کے ساتھ رکھے، دین متین کی خدمتیں کرنے پر اپنی رحمت کے
شایان شان اجر عطا فرمائے، امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کو صحت وسلامتی اور
عافیت والی طویل زندگی عطا فرمائے، حاسدوں کے حسد سے بچائے، دعوت اسلامی کو دن رات
ترقیاں وعروج عطا فرمائے۔ آمین آمین آمین یا رب "
٭الحمدللہ! بہت ہی پیارا سیشن تھا اور خاص کر کے breathable
nail polish کے بارے میں معلومات اور اس کو لگانے کے
باوجود کون کون سی صورتیں ہو سکتی ہیں کہ جن سے وضو نہیں ہو گا، وہ بہت زبردست
معلومات تھیں۔
٭ہم
نے پہلے بھی کئی webinars
میں شرکت کی ،مفتی صاحب کی تحقیق ہمارے لیے بہت اہم اور فائدہ بخش رہی اور جس طرح
حلال کاسمیٹکس اور اس کے مقاصد پر شرعی رہنمائی فرمائی الحمدللہ قابل تحسین عمل
ہے۔
٭بہت
اچھی اور بہت زیادہ معلومات کم وقت میں مفتی صاحب نے دی۔ اللہ انکو اور حلال ریسرچ
اینڈ ایڈوائزری کونسل کی پوری ٹیم کو
سلامت رکھے اور خوب برکت دے۔
یہ ویبینار
بحمداللہ ایک شاندار اور کامیاب سیشن ثابت ہوا، جس سے شرکاء کو علمی و عملی فائدہ
حاصل ہوا ۔اللہ پاک سے دعا ہے کہ وہ ہماری اس کوشش کو قبول فرمائے۔ اٰمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وسلم (رپورٹ: قیصر عباس ، مرکز الاقتصاد
الاسلامی، جوہرٹاؤن لاہور)
شعبہ
حلال ریسرچ اینڈ ایڈوائزری کونسل(HRAC)
دار
الافتاء اہل سنت دعوت اسلامی
25-08-2025
دارالمدینہ کالج کا پہلا کیمپس 2022ء میں فیصل
آباد میں قائم کیا گیا تھا اور اب دعوتِ
اسلامی کے تحت عائشہ منزل فیڈرل بی ایریا، کراچی میں بھی طالبات کے لئے پہلے کیمپس کا کامیابی کے ساتھ افتتاح کر دیا گیا ہے۔
افتتاحی تقریب میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے خصوصی شرکت کی اور والدین کو دارالمدینہ کالج
میں داخلے کی ترغیب دلائی۔ ان کا کہنا تھا کہ دارالمدینہ گرلز کالج دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی تربیت کرنے والا
ادارہ بھی ہے ۔حاجی فضیل رضا عطاری نے دارالمدینہ گرلز کالج کی اہمیت کو بیان
کیا۔
تقریب میں CEO دارالمدینہ ڈاکٹر محمد دانش اقبال عطاری، CEO فیضان اسلامک اسکول مولانا محمد زبیر عطاری مدنی، CEO دارالمدینہ کیمبرج اسکول مولانا فرازاحمد عطاری مدنی ،ڈائریکٹر بورڈ کے ممبران
اور دیگر معزز مہمانانِ گرامی نے بھی شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسولِ
مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا جس کے
بعد تمام مہمانوں کو دارالمدینہ گرلز کالج کا وزٹ بھی کروایا گیا، جہاں جدید طرز
پر تعمیر شدہ کلاس رومز، لیبارٹریز اور کمپیوٹر لیب بھی موجود ہے۔
CEO دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم نے اس موقع پر کہا: ہمارا مقصد
کوالیفائیڈ ٹیچرز کی زیرِ نگرانی، جدید دور کے تقاضوں کے مطابق معیاری تعلیم فراہم
کی جا رہی ہے۔ تقریب کے اختتام پر درود و سلام پڑھا گیا اور اجتماعی دعا کا
سلسلہ بھی ہوا۔
واضح رہے! دارالمدینہ کالج میں طالبات کے لئے
مختلف شعبہ جات میں اعلیٰ تعلیم فراہم کی جاتی ہے، جن میں میڈیکل، انجینئرنگ، کمپیوٹر
سائنس، کامرس اور ہیومینیٹیز شامل ہیں۔
دارالمدینہ کا یہ منفرد تعلیمی نظام نہ صرف طلبہ
و طالبات کو دنیاوی کامیابی کے لئے تیار کرتا ہے بلکہ انہیں نیک اور باعمل مسلمان
بنانے پر بھی خصوصی توجہ دیتا ہے۔(رپورٹ:
مولانا رضا عطاری مدنی، اردو کانٹینٹ رائیٹرمارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ
دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)
کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 6 میں پہلا
دارالمدینہ کیمبرج او لیول کیمپس کا کامیابی
کے ساتھ افتتاح کر دیا گیا۔ اس افتتاحی تقریب میں دارالمدینہ کے CEO ، اساتذہ، والدین اور اسکول اسٹاف
نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعتِ رسولِ
مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کرنے کے بعد
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے دارالمدینہ کیمبرج
اسکول کا افتتاح کیا اور والدین کو ذہن دیا کہ وہ اپنے بچوں کو دارالمدینہ
کیمبرج اسکول میں داخلہ دلوائیں۔ ان کا
کہنا تھا کہ ’’دارالمدینہ صرف دنیاوی تعلیم دینے والا ادارہ نہیں بلکہ بچوں کی
اخلاقی اور دینی تربیت کا مرکز بھی ہے‘‘۔
پہلا کیمبرج او لیول کیمپس اپنے خوبصورت و جدید
ڈیزائن، دلکش ماربل فلورنگ اور ایئر کنڈیشنڈ کلاس رومز کے ساتھ طلبا و طالبات کو ایک
ایسا ماحول فراہم کررہا ہے جو ان کے ذہنوں کو روشن اور کردار کو نکھارے گا۔یہاں
صرف جدید دور کانصاب نہیں پڑھایا جائے گا
بلکہ کردار سازی، اخلاقیات اور جدید تقاضوں کے مطابق تربیت بھی دی جائے گی۔
CEO دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم نے اس موقع پر کہا کہ: کوالیفائیڈ
اساتذہ کی زیرِ نگرانی طلبا و طالبات کو دینی و دنیاوی تعلیم کے ساتھ شریعت کے
مطابق ماحول فراہم کیا جائے گا۔
اس موقع پر دارالمدینہ کیمبرج اسکول کے CEO مولانا فرازاحمد عطاری مدنی کا
کہنا تھا کہ : ہم چاہتے ہیں کہ
ہمارےبچے نہ صرف علم میں ممتاز ہوں بلکہ دورِ حاضر کے تقاضوں سے بھی بخوبی واقف
ہوں۔ اسی مقصد کے تحت انٹر نیشنل کریکولم ، روبوٹکس، ڈیجیٹل اسکلز اور دیگر تخلیقی
و ہم نصابی سرگرمیوں کا سلسلہ شامل کیا گیا ہے۔افتتاحی تقریب کے اختتام پر درود و
سلام اور اجتماعی دعا ہوئی۔
دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کا خواب
ہے کہ ہر بچہ نہ صرف علم حاصل کرے بلکہ ایک دیندار،باوقار، بااخلاق اور خوداعتماد
شہری بنے۔والدین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کے روشن اور کامیاب مستقبل کے لئے
دارالمدینہ کا انتخاب ضرور کریں۔ (رپورٹ: مولانا رضا عطاری مدنی، اردو کانٹینٹ رائیٹرمارکیٹنگ
اینڈ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈسک رائٹر:غیاث الدین
عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آباد، پنجاب کے مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ میں ایک مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں فیضانِ مرشد ڈیپارٹمنٹ
کے ذمہ داران، رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری، ڈیپارٹمنٹ کے نگران و صوبائی
ذمہ داران پاکستان سطح کے ذیلی شعبہ جات کے اسلامی بھائی شریک ہوئے۔
معلومات کے مطابق ا س مدنی مشورے میں رکنِ مرکزی
مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف نکات پر مشاورت ۔
چند نکات:
٭ڈیپارٹمنٹ کی
کارکردگی٭موجودہ تقرری رپورٹ٭2025ء کے شعبے کے لئے اہداف٭کارکردگی کا تقابل (جنوری تا جولائی 2025ء)٭سابقہ مدنی
مشورے کے طے شدہ اہداف کی رپورٹ٭ڈیپارٹمنٹ سے متعلق فیڈبیک، مسائل اور تجاویز ٭ڈیپارٹمنٹ
کے اسلامی بھائیوں کی عالمی مدنی مرکز فیضان ِ مدینہ کراچی ہونے والےمدنی مذاکروں میں حاضری۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کو دیگر مدنی پھولوں سے نوازا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
میڈیکل ڈیپارٹمنٹ اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے
اسلامی بھائیوں میں سنتوں بھرا اجتماع
پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد
میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں میڈیکل ڈیپارٹمنٹ، ایجوکیشن
ڈیپارٹمنٹ اور دیگر ڈیپارٹمنٹس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے بیان کیا جس میں انہوں نے نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
دورانِ بیان نگرانِ پاکستان مشاورت نے باطنی
بیماریوں کی معلومات اور ان سے بچنے کے طریقوں کے بارے میں بتایا نیز وہاں موجود
عاشقانِ رسول نے مختلف سوالات بھی کئے جس کے نگرانِ پاکستان مشاورت نے جوابات
دیئے۔
دعا کے بعد شرکائے اجتماع نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے
ملاقات کی۔اس موقع پر رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ عبد الوہاب عطاری اور نگرانِ میڈیکل
ڈیپارٹمنٹ بھی موجود تھے۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیصل آباد، پنجاب کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں
پچھلے دنوں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان مشاورت آفس کے اراکین و ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس دوران رکنِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت
حاجی محمد شاہد عطاری نے اراکین سے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے نمایاں
کارکردگی پر اراکین کی حوصلہ افزائی کی نیز حاضرین کی جانب سے ہونے والے سوالات کے
جوابات بھی دیئے۔
Dawateislami