17 اکتوبر2022ء کو جامعۃ المدینہ بوائز فیضان عشق رسول میں تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے طلبا،اساتذہ کرام اور ناظمین کے درمیان سنتوں بھرا بیان فرمایا۔

دوران بیان رکن شوریٰ نے طلبہ کرام کو دینی تعلیم پر عمل کرتے ہوئے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا نیز آئندہ دنوں ہونے والے ٹیلی تھون کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے طلبہ کرام کو اس سے متعلق اہدف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پچھلے   دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ ایگریکلچر لائیو اسٹاک کے تحت ڈسٹرکٹ تھرپارکر چھاچرو میں فیضان مدینہ میں قائم مدرسۃ المدینہ کے بچوں میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ ہواجس میں مدرسے میں پڑھنے والے بچوں، ناظم صاحب و اساتذہ نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی ڈاکٹر امید علی عطاری نے سیکھنے سکھانے کے حلقے میں طلبہ کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں گھر درس دینے اور مدنی چینل دیکھنے کا ذہن دیا۔

٭اس کے علاوہ تحصیل نگران نظام عطاری سے تعزیت کی۔ بعدازاں شعبہ ایگریکلچر لائیو اسٹاک کے سلسلے میں چھاچرو ڈسٹرکٹ نگران سے ملاقات کی اور باہمی مشاورت سے ڈسٹرکٹ ذمہ دار کا تقرر کیا۔

٭اسی طرح شعبے سے وابستہ ذمہ داران کے ہمراہ چھاچرو میں مختلف آٹا ڈیلرز سے ملاقات کرکے انہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی نیز دوران ملاقات شکر دین بھائی جو آٹا کے بڑے ڈیلر ہیں انہیں شعبے کے دینی کام کی ذمہ داری بھی دی ۔بعد ازاں تھر میں موجود جامعہ خلیلہ مجددیہ کے طلبہ کرام میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ ہوا جس میں امید علی عطاری نے خدمات دعوت اسلامی کے بارے میں بتاتے ہوئے شرکا کو مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


مورخہ 18اکتوبر 2022    ء کو صوبہ بلوچستان کے ڈویژن کوئٹہ میں دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت گورنمنٹ ہائی اسکول وحدت کالونی میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیاگیا جس میں اسٹوڈنٹس نے آقا کریم ﷺ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔

بعدازاں مبلغ دعوت اسلامی افتخار عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ اس اجتماع میں اسٹوڈنٹس سمیت اسکول پرنسپل، اساتذہ اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔

٭ اجتماع میلاد کے بعد اسکول پرنسپل اور اساتذہ کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ ہواجس میں شعبہ تعلیم صوبہ بلوچستان کے صوبائی ذمہ دار نے اسکول میں دینی کام کرنے سے متعلق اہم امور پر مشاورت کی جس پر سب نے تعاون کی یقین دہانی دلائی۔ آخر میں پرنسپل عبدالحمید صاحب کو’’ سیرت المصطفیٰ ‘‘کتاب تحفے میں پیش کی گئی۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


18 اکتوبر 2022ء  بروز منگل شعبہ تعلیم سے وابستہ ذمہ داران نے لاڑکانہ میں قائم یونیورسٹی کا دورہ کیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈویژن ذمہ دار عقیل عطاری نے طلبا سے ملاقات کی اور اس دوران انہیں عالمی سطح پر ہونے والی دعوت اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے بارے میں بتایا ۔ مزید انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے مولانا منصور مدنی نے یونیورسٹی سے ہر جمعرات کو طالب علموں کو وین میں لیکر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی ۔اس کے علاوہ یونیورسٹی ہاسٹل میں مدرسۃ المدینہ بالغان شروع کرنے کا ذہن بھی دیا جس پر انہوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: شعبہ تعلیم لاڑکانہ ڈویژن ،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


16 اکتوبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے زیر اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ”ختم قرآن“ کے سلسلے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرآن پڑھانے والے معلمین اور عاشقان رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

نگران شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”قرآن پڑھنے، سمجھنے اور اس کا عامل بننے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدرسۃ المدینہ بالغان کی اہمیت بیان کی۔

یہ اجتماع مدنی چینل کے ذریعے ملک و بیرون ملک سینکڑوں مقامات پراجتماعی طور پر براہ راست دیکھنے کا سلسلہ ہوا جن میں مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھنے پڑھانے والے عاشقان رسول کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔

آخر میں مدرسۃ المدینہ بالغان میں ناظرہ قرآن مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں کو سرٹیفکیٹ Certificate بھی دیئے گئے۔


13 اکتوبر 2022ء کو دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی یونیورسٹی آف سندھ جامشورو آمد ہوئی جہاں یونیورسٹی انتظامیہ اور اسٹوڈنٹس نے پُر تپاک استقبال کیا۔

شعبہ تعلیم (دعوت اسلامی) کے زیر اہتمام یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سیرت مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔

اجتماع میلاد میں یونیورسٹی آف سندھ کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد صدیق ، پروفیسر ڈاکٹر محمد صاحبداد سکندری، ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف لینگویجیز (عربی و فارسی) اور دیگر پروفیسرز سمیت اسٹوڈنٹس اور مقامی افراد و شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری اور حاجی قاری ایاز عطاری بھی موجود تھے۔

اجتماع میلاد میں بیان کرتے ہوئے نگران شوریٰ نے فرمایا کہ تعلیمی اداروں سے جب اسٹوڈنٹس اللہ پاک اور اس کے پیارے محبوب محمد مصطفٰے سب سے آخری نبی ﷺ کی محبت اور دین کا درست سبق لے کر جائیں گے تو یہ جہاں پر بھی ہونگے مظلوم کی مدد کریں گے اور رشوت کے سد باب کی کوشش کریں گے۔

آخر میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے نگران شوریٰ کو شیلڈ کا تحفہ پیش کیا جبکہ نگران شوریٰ نے وائس چانسلر کو مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”سیرت مصطفٰے ﷺ“ تحفے میں دی۔


اسٹوڈنٹس کے دلوں میں عشق مصطفٰے ﷺکو اُجاگر کرنے کے لئے 17 اکتوبر 2022ء کو شعبہ تعلیم (دعوت اسلامی) کے زیر اہتمام اسپائر کالج پشاور کیمپس میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں پرنسپل، ٹیچرز اور کالج کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی محمد توصیف عطاری (ڈویژن نگران پشاور) نے سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو سیرت مصطفٰے ﷺکے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔اجتماع میلاد میں اسٹوڈنٹس کو فیضان آن لائن اکیڈمی کا تعارف بھی پیش کیا گیا اور اس کے ذریعے دینی تعلیم سیکھنے کی ترغیب دلائی گئی۔


دعوتِ اسلامی کےتحت 13اکتوبر2022ء  بروز جمعرات پاکستان کے شہر راولپنڈی میں پاک سطح ادارتی و غیر ادارتی شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

نگران پاکستان اسلامی بہن نے” اہل محلہ کو دینی ماحول سے کیسے وابستہ کیا جائے‘‘ اس موضوع پر بیان کیا ۔ بعدازاں سابقہ کارکردگی سے تقابل کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کی متفرق انفرادی و سافٹ ویئر کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور ہفتہ وار رسالہ کارکردگی میں اضافے کا ذہن دیا۔

مزید ڈویژن ، ضلع و میٹروپولیٹن نگران اور ڈویژن سطح شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کے 8 ماہ کے سفری شیڈول کا جائزہ بھی لیا اور ذمہ داران کو فعال بنانے نیز بروقت ماہانہ مدنی مشورے منعقد کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات  کے تحت 15اکتوبر 2022ء بروز ہفتہ پاک ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ تا سٹی ڈونیشن بکس ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاک ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں ماہانہ کارکردگی، کارکردگی شیڈول، سفری شیڈول کے حوالے سے نکات بتائے۔علاوہ ازیں ذمہ داران کو ان کی انفرادی کارکردگی بتائی اور آئندہ کے لئے تقرریوں کے اہداف دئیے جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ شعبے کے دینی کام میں بہتری لانے کا اظہار کیا ۔

٭دوسری جانب دعوت اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کے تحت 14اکتوبر 2022ء بروز جمعہ کراچی سٹی کی سٹی اور ڈسٹرکٹ ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ منعقد ہوا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس  للبنات کے تحت 12 اکتوبر 2022ء بروز بدھ صوبہ کشمیر کا بذریعہ کال مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں صوبہ کشمیر کی ڈویژن ، ڈسٹرکٹ ڈونیشن بکس ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاک ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں کو ماتحت کی حوصلہ افزائی کرنے کا ذہن دیتے ہوئے تربیتی مدنی پھول بیان کئے۔علاوہ ازیں ماہانہ کارکردگی اور کارکردگی شیڈول بروقت دینے کی ترغیب دلائی ۔ مزید کارکردگی جمع کرنے میں پیش آنے والے مسائل کا حل بیان کیا۔


14 اکتوبر2022ء بروز جمعہ یورپین یونین ریجن میں ریجن سطح پر کابینہ نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ٹیلی تھون کے مدنی پھول سمجھائے گئے اور اہداف تقسیم کئے گئے جس پر تمام کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے جوش اور جذبہ کے ساتھ اہداف قبول کئے۔

٭ علاوہ ازیں 15 اکتوبر2022ء بروز ہفتہ یورپین یونین کی تمام شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ٹیلی تھون کے مدنی پھول سمجھائے اور اہداف دیئے ۔


مورخہ14 اکتوبر 2022 ء بروز جمعہ دعوت اسلامی  کی جانب سے بنگلہ دیش کے ڈویژن راج شاہی میں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا۔ اس مشورے میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

بنگلہ دیش ریجن نگران اسلامی بہن نے 8 دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اہداف دیئے اور کارکردگیوں کو بہتر بنانے کے سلسلے میں مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔ مزید اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے ۔

٭اسی طرح مورخہ 14 اکتوبر 2022ء بروز جمعہ بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ بنگلہ دیش ریجن نگران اسلامی بہن نے بنگلہ دیش کی ملک مشاورت اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں دینی کاموں میں بہتری لانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔