اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیراہتمام پچھلے دنوں فیصل آباد ریجن کی اصلاح اعمال ذمہ دار و  رکنِ ریجن نے زون سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورہ لیا ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ کے متعلق مختلف مدنی پھولوں پر کلام کیا اور جائزہ کارکردگی بڑھانے پر نکات فراہم کئے نیز کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے اور ماتحت اسلامی بہنوں کے کارکردگی شیڈول چیک کرنے کا ذہن دیا نیز ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے ہر ہر ڈویژن میں اصلاح ِاعمال اجتماع کروانے کا ذہن دیا اور اہداف بھی دئیے ۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں افریقن عرب ریجن کے ملک ترکی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔ دعوتِ اسلامی نے ” کمالاتِ مصطفیٰ ﷺ “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں فیصل آباد ریجن کی چینوٹ کابینہ نگران کی ڈویژن ٹھٹھی کی نگران کے ساتھ محفل نعت کا انعقاد کیا گیا ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے عشقِ مصطفےٰ ﷺ پر بیان کیا۔ شخصیات سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ٹیلی تھون مہم میں حصّہ لینے کا ذہن بھی دیا اور ہاتھوں ہاتھ 2 یونٹ جمع ہوئے۔

 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں ڈھاکہ بنگلہ دیش ساؤدرن افریقہ ریجن نگران کا بوٹسواناکی ملک نگران چٹاگانگ نارتھ کی 4کابینہ نگران راج شاہی اور فنی زون کی زون نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہواجس میں ٹیلی تھون مہم میں بھرپور حصہ ملانے کی ترغیب دلائی گئی اور مشاورت کو مکمل کرنے کا ہدف کرنے کا ذہن دیا گیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں کراچی لیاقت آباد اور لانڈھی کابینہ میں دو مقامات پر اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت تقریباً 99 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے توبہ کی اہمیت پر بیان کیا نیز کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے مسائل حل کئےا ور روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کا ذہن دیا۔


 اسلامی بہنوں کی مجلس ڈونیشن بکس کے زیر اہتمام پچھلے دنوں شاہ فیصل میں مدنی مشورہ ہواجس میں ریجن تا علاقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو ماہانہ کارکردگی فارم فِل کرنے کا طریقہ سکھایا گیا، وقت پر ڈونیشن بکس اور گھریلو صدقہ بکس کھولنے اور جمع کروانے ، ڈونیشن بکس کی رجسٹر یشن مکمل کروانے ، ذیلی تا ڈویژن تقرریاں مکمل کرنے، صدقہ بکس آرڈرکرنے اور مزید گھروں میں رکھوانے کی ترغیب دلائی۔ اور اہداف بھی دئیے گئے۔

دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام کراچی کے علاقے لانڈھی کابینہ میں ڈاکٹر عرفان کی رہائش گاہ پر اجتماع میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں اسٹوڈنٹس، ٹیچرز اور گھر کے افراد نے شرکت کی۔

مجلس شعبہ تعلیم کے ریجن ذمہ دار محمد مہشید عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نبی پاک صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے اخلاق مبارکہ کو اپنانے کا ذہن دیا۔

اجتماع میلاد میں اسلامی بھائیوں کو ماہ نومبر 2020ء میں ہونے والے ٹیلی تھون میں کم از کم ایک یونٹ جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں پاکستان نگران اسلامی بہن کی راولپنڈی کینٹ کابینہ کے علاقہ ٹینچ بھاٹہ کے ذیلی حلقہ مغل آباد اعوان ہاؤس کے اجتماعِ میلاد میں دعا کروانے کی سعادت حاصل کی ۔ آخر میں شرکاء اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں آٹھ مدنی کاموں میں شرکت کرنے اور ٹیلی تھون کے حوالے سے ترغیب دلائی ۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 29 اکتوبر 2020ء کو گوجرانوالہ کی مارکیٹ میں تاجران کا مدنی حلقہ ہوا۔ اس مدنی حلقے میں کراچی سے تشریف لائے  ہوئے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی میلاد پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

اسی طرح رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے گوجرانوالہ میں ایک اسلامی بھائی کی گھر جاکر ان کے والدہ کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحومہ کے لئے ایصالِ ثواب کرتے ہوئے مرحومین کو صبر کی تلقین کی۔

29اکتوبر 2020ء کو گوجرانوالہ شرقی کابینہ بھٹی بھنگومیں اجتماع میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرابیان کیا اور شرکا کو نیکی کے کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 4 نومبر 2020ء کو K-150بلاک پارک بلمقابل میکڈونلڈز جوہر ٹاؤن لاہور میں رات 8:00 بجے اجتماع میلاد کا انعقاد کیا جائیگا۔

اس اجتماع میلاد میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے اس اجتماع میلاد میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں پاکستان نگران اسلامی بہن نے اسلام آباد کابینہ کے جامعۃ المدینہ للبنات میں اجتماعِ میلاد میں شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے’’کمالات ِ مصطفیٰﷺ‘‘ کے موضوع پر بیان بھی کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون کے حوالے سے ترغیب دلائی ۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی کے علاقے کلفٹن میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں نگرانِ عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے شرکت کی۔

اجتماع میں کمالات مصطفی ﷺ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان ہوا اور آخر میں انفرادی کوشش کی گئی ۔