دعوت اسلامی کی مجلس حج و عمرہ پاکستان کے زیر اہتمام 19 دسمبر 2020ء کو کمپنی چوک راولپنڈی میں مدنی حلقہ ہوا جس میں ٹریول ایجنسی کے چیف ایگزیکٹو الحاج احسان احمد اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔

نگران مجلس حج و عمرہ قاری محمد شوکت عطاری نے ”دعا کی فضیلت“ پرسنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو راولپنڈی میں مستقل عمرہ تربیت گاہ بنانے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر رکن ریجن عبد الوحید عطاری اور رکن زون حاجی اسد عطاری بھی موجود تھے۔


19 دسمبر 2020ء کو دعوت اسلامی کی مجلس حج و عمرہ کے نگران قاری شوکت عطاری نے رکنِ ریجن اسلام آباد اور رکن کابینہ کے ہمراہ بحریہ ٹاؤن اسلام آباد فیز 8 میں قائم جامع مسجد ملک ریاض کے امام و خطیب قاری حبیب الرحمن مدنی صاحب سے ملاقات کی۔نگران مجلس  نےانہیں شعبے کا تعارف پیش کیا اور جامع مسجد ملک ریاض میں مستقل حج و عمرہ تربیت گاہ بنانے کے حوالے سےگفتگو کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس حج و عمرہ کے تحت 19 دسمبر 2020ء کو کوہستان انکیو حسن ابدال میں حاجی عبد المجید S.A.M.C.Oایسوسی ایٹ کی رہائش گاہ پر مدنی حلقہ ہوا جس میں اہل خانہ اور دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران مجلس حج و عمرہ حاجی محمد شوکت عطاری نے ”رزق حلال کمانےکے فوائد“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو حرام کمائی سے بچنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے تحقیقی و تصنیفی شعبہ اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیہ کی جانب سے ماہنامہ فیضان مدینہ کے نائب مدیر محمد راشد علی عطاری مدنی نے کراچی کے علاقے صاحبداد گوٹھ، ملیر میں قائم دار العلوم مجددیہ نعیمیہ کا دورہ کیا جہاں دار العلوم کے مدرس مولانا محمد عابد جان نعیمی صاحب نے انہیں خوش آمدید کہا۔

محمد راشد عطاری نےدارالعلوم میں شیخ الحدیث، محقق اسلام، مفتی جان محمد جان نعیمی مجددی صاحب دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے ملاقات کی۔مولانا صاحب کو اسلامک ریسرچ سینٹر کی جانب سے ملفوظات امیر اہل سنت کی جلد اول اور شعبہ ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کی جانب سے رواں ماہ کا شمارہ پیش کیا گیا۔

ماہنامہ فیضان مدینہ کے نائب مدیر راشد عطاری نے مفتی صاحب کو طلبہ کی قلمی و تصنیفی تربیت کے لئے ”ماہنامہ فیضان مدینہ“میں جاری تحریری مقابلہ کے حوالے سے بریفنگ دی اور انہیں اپنے جامعہ کے طلبہ و اساتذہ کو اس مقابلے میں حصہ لینے اور مضمون نویسی کرنے کا عرض کیا۔ بعد ازاں محمد راشد مدنی نے مفتی صاحب اوردیگر مدرسین کی سربراہی میں طلبائے کرام کے درمیان تحریر و تصنیف کی اہمیت اور ماہنامہ فیضان مدینہ کے تحریری مقابلے میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی اور اس حوالے سے چند معروضات پیش کئے۔

دارالعلوم کے طلبہ اور اساتذۂ کرام  نے تحریری مقابلے میں حصہ لینے کے لئے بھر پور عزم کا اظہار کیا جبکہ دارالعلوم کی جانب سے ایک طالب علم کو ماہنامہ فیضان مدینہ کا نمائندہ بھی مقرر کیا گیا۔


دار الافتاء اہل سنت پاکستان دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 24 دسمبر 2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی اور دارالافتاء اہلسنت داتا دربار لاہور میں تربیتی اجتماع منعقد ہوا جس میں ملک بھر میں قائم  دارالافتاء اہل سنت کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دار الافتاء اہلسنت لاہور میں فیصل آباد، لاہور، سرگودھا اور راولپنڈی کے اسلامی بھائی جبکہ عالمی مدنی مرکز میں کراچی اور حیدر آباد کے اسلامی بھائی شریک تھے۔

تربیتی اجتماع دوسیشن پر مشتمل تھا۔ پہلے سیشن میں دار الافتاء اہلسنت کے سینئر اسلامی بھائیوں نے معاونین کی تربیت فرمائی۔ دوسرے سیشن میں مجلس تحقیقات شرعیہ دعوت اسلامی کے گزشتہ دنوں مدنی مشورے میں ہونے والے فیصلوں سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے بریفنگ دی گئی۔


دعوت اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام یکم جنوری 2021ء سے ہوسٹل اور یونیورسٹی کے طالبات کے لئے آن لائن ”Journey of Light“ کورس شروع ہونے جارہا ہے۔اسلامی بہنیں اس کورس سےفائدہ اٹھائیں اور داخلہ لے کر دینی معلومات میں اضافہ کریں۔

اس کورس کی مدت تین ماہ ہوگا جبکہ کورس کا دورانیہ علاوہ ہفتہ و اتوار روزانہ ایک گھنٹے ہوگا۔

کورس کا شیڈول ملاحظہ کریں:

٭پیر: قرآن پاک سے منتخب قرآنی آیات )یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا (کا ترجمہ و تفسیر

٭منگل: عبادات (مسائل شرعیہ)

٭ بدھ:s & Solutions Youth’s Problem

٭ جمعرات: حدیث شریف (ریاض الصالحین سے منتخب ابواب)

٭جمعہ:عقائد

مزید معلومات کے لئے اس نمبر رابطہ کریں: 03016623612


امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتے ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب دلاتے ہیں اور رسالہ پڑھنےیاسننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔

اس ہفتے امیرِ اہلِ سنت نے عاشقانِ رسول کو رسالہ ” شانِ رفاعی “ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے /سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یا اللہ پاک! جو کوئی رسالہ ” شان رفاعی “ کے 17 صفحات پڑھ یا سُن لے اس کو حضرت شیخ سیّد احمد کبیر رفاعی کا فیضان نصیب فرما اور اُسے بے حساب بخش دے۔ امین

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


علم کی مجلس میں حاضر ہونا ہزار رکعت نَفْل پڑھنے، ہزار جنازوں میں شرکت کرنے اور ہزار مریضوں کی عیادت کرنے سے بہتر ہے۔ (احیاء العلوم مترجم جلد 1،ص136) ۔مدنی مذاکرہ بھی علم دین حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔

اسی سلسلے میں آج رات 8:30 بجےمدنی چینل پر براہ راست ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا جس میں بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقانِ رسول کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔

واضح رہے کہ مدنی مذاکرے میں امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فقہی سوالات کے جوابات، علم و حکمت سے لبریز مدنی پھول اور اپنے ذاتی تجربات کی روشنی میں روز مرہ کے مسائل پر تفصیلی گفتگو فرماتے ہیں۔

عاشقانِ رسول سے گزارش ہے کہ مدنی مذاکرے میں اول تا آخر شرکت فرمائیں اور علمِ دین کی روشنی سے اپنے سینوں کو منور کریں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ للبنات  کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے جامعۃالمدینہ کی طالبات، معلمات اور مدرسات کے درمیان تربیتی سیشن ہوا جس میں تقریباً 42 طالبات ،معلمات اور مدرسات نے شرکت کی۔

رکن مجلس بیرون ملک شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو تحریر کرنے کے بارے میں نکات دئیے اور ماہنامہ فیضان مدینہ میں تحریری مقابلے میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی نیز ماہنامہ فیضان مدینہ پڑھنے کی بھی ترغیب دلائی ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام24 دسمبر 2020 ءکو لندن ریجن کے علاقے ہنسلو  (Hounslow)میں آن لائن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے ”علم دین کی اہمیت “ کےموضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  لندن ریجن کے ڈویژن ولڈسن گرین (Willesden Green) میں آن لائن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے”تلاوتِ قراٰنِ کریم “ کےموضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام  24 دسمبر 2020ء کو اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ !مانچسٹر(Manchester) ریجن کے علاقے اکرنگٹن( Accrington) میں ایک مقام پر نئے مدرسۃالمدینہ بالغات کا آغاز ہوا جس میں 7 اسلامی بہنوں نے ایڈمیشن لیا ۔

قراٰن پاک کی تعلیم عام کرنے ،خصوصاً تجوید کے مطابق پڑھانے اور ساتھ میں اسلامی بہنوں کو فرض علوم سِکھانے کے حوالے سے اس شعبے میں مزید کوششیں جاری ہیں۔