اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں امریکہ کے 4 مختلف شہروں یوبا سٹی ، سیکرا منٹو، میامی، نیو یارک(Yuba City, Sacramento, Miami, New York) میں کورس ”جنت اور دوزخ کیا ہیں؟“ کا انعقاد کیا گیا جن میں مجموعی طور پر 57 بچیوں،ٹین ایجرز اور اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مُدرِسَات اسلامی بہنوں نے مقامی زبان میں جنت کی نعمتوں اور جہنم کے عذابات کے بارے میں بہت عمدہ طریقے سے سمجھایا۔ کورس کے اختتام پر کورس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں نے اپنے تاثرات دیتے ہوئے یہ اظہار کیا کہ اس کورس سے جنت اور دوزخ کے بارے میں معلومات میں اضافہ ہوا ہے۔